
نماز کے دوران سجدہ کرتے ہوئے شرٹ اوپر اٹھ جائے، تو نماز کا حکم
سوال: پینٹ اور ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھ رہے ہوں اور سجدہ کی حالت میں جانے سےٹی شرٹ کا نیچے سے کچھ حصہ اوپر کی طرف سرک جانے سے جسم کا کچھ حصہ ظاہر ہو رہا ہو، تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟
نمازی کو ہاتھ والے پنکھے سے ہوا دینے کا حکم
سوال: گرمیوں میں کئی مقامات پر سخت گرمی ہوتی ہے اور بعض اوقات بجلی بھی نہیں ہوتی تو کیا ایسی صورت میں کوئی نماز پڑھ رہا ہو اور کوئی دوسرا شخص اس کو ہاتھ والے پنکھے سے ہوا دے تاکہ اس کو گرمی محسوس نہ ہو تو ایسا کرنا کیسا ہے؟
سونے کے بسکٹ کے بدلے سونے کا زیور خریدناکیسا؟
سوال: ہم نے سونے کا کام شروع کیا ہے ، جس میں بسکٹ کی صورت میں سونا خریدا جاتا اور مختلف کاریگروں سے اس کا زیور بنوا کر دُکانداروں کو بیچا جاتا ہے ۔ کاریگر سونے میں موتی وغیرہ لگا کر زیور بنا دیتا ہے ، پھر ہم وہ زیور دُکانداروں کو بیچتے ہیں ، جس کا طریقہ یہ ہے کہ وہ اس بنے ہوئے زیور کا وز ن کرکے ہمیں اس وزن سے کچھ کم سونا دیتا ہے ،مثلا : تیار شدہ موتیوں والا زیور 24گرام ہوتا ہے ، جس میں اندازاً 21 گرام کا سونا ہوتا ہے اور باقی 3گرام کھوٹ و موتی کے ہوتے ہیں ، 1گرام کھوٹ اور 2گرام موتی ، تو دکاندار ہم سے یہ طے کر لیتا ہے کہ اس مکمل زیور کے بدلے میں 23 گرام سونے کا بسکٹ یا ڈلی دوں گا ۔ نیز کبھی یہ سودا نقد ہوتا ہے اور کبھی ادھار ہوتا ہے ، یعنی دکاندار ہم سے زیور لے لیتا ہے، مگر ڈلی یا بسکٹ ایک مہینے بعد دیتا ہے ۔ اس طرح خرید و فروخت کا شرعی حکم کیا ہے ؟
مونچھیں بالکل صاف کروانے کا کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا بالکل مونچھیں صاف کرنا چاہیے ؟ اگر کوئی مونچھیں بالکل صاف کرے تو اس پر کیا حکم ہے ؟ حرام ہے یا مباح ہے؟
بگلے کی بیٹ کپڑوں پر لگی تھی اور نماز پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک سفیدرنگ کاپرندہ جسے بگلا کہاجاتا ہے، کیااس کی بیٹ پاک ہے؟ اگر کپڑوں میں لگ گئی اور نماز پڑھ لی تو کیا نماز ہوجائے گی؟
طواف کے نفلوں میں تاخیر کا حکم
جواب: نماز کو حرم سے باہر، اگرچہ وطن لوٹ جانے کے بعد ادا کیا تو بھی جائز ہے، لیکن ایسا کرنا مکروہ ہے، سنت یہ ہے کہ طواف اور اس نماز کو پے در پے (درمیان میں ...
نماز میں کمر پر ہاتھ رکھنے کا حکم
سوال: نماز میں کمر پر ہاتھ رکھنا کیسا ہے؟
حلال جانور کے گردے کھانے کا حکم؟
سوال: حلال جانور جیسے بکری اور گائے وغیرہ کے گُردے کھانے کا کیا حکم ہے؟کہا جاتا ہے کہ گردے کے اندر ایک پیشاب کی نالی ہوتی ہے ، اگر اس کو الگ کر دیا جائے تو گردہ پاک ہو جاتا ہے ورنہ نہیں۔ کیا یہ واقعی پیشاب کی نالی ہوتی ہے ؟ اگر یہ پیشاب کی نالی ہے ، تو اسے الگ کیے بغیر اگر گردہ کھانے میں پکا دیا تو کیا حکم ہے؟
گناہ گار غیر فاسق معلن کے پیچھے نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک مرتبہ مسجد میں امام نہ ہونے کے سبب ایک شخص کو امامت کے لئے آگے کیا گیا ، وہ شخص بظاہر فاسق نہیں تھا، لیکن وہ گناہ گار ضرور تھااور یہ بات صرف وہ خود ہی جانتا تھا، کسی دوسرے کے علم میں نہیں تھی اور نہ ہی اس نے ظاہر کی کیونکہ گناہ کا اظہار بھی گناہ ہے، اس شخص نے نماز پڑھادی، اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ نماز ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟ اس حوالے شرعی رہنمائی فرمائیں۔