
بارش کی وجہ سے قبر گر جائے تو کیسے ٹھیک کریں ؟
سوال: میری والدہ مرحومہ کی قبر پنجاب میں ہے اور ابھی حالیہ بارش کی وجہ سے قبر اندر دب چکی ہے اور کچھ سلیں ٹوٹ بھی چکیں ہیں، تو کیا ایسی قبر کو کھول کر دوبارہ ٹھیک کیا جاسکتا ہے ؟
سوال: جو شوہر اپنی بیوی کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم نہ کرے بلکہ ہاتھ تک نہ لگائے،نہ محبت سے بات کرے بلکہ اس میں برائی نکالتا رہے اور طعنے دیتا رہے،ایسے شوہر کے بارے میں کیا حکم ہے؟
کیا ہر اذان کا جواب دینا لازم ہے؟
جواب: ور بہتر یہ کہ سب کا جواب دے۔(بہارشریعت ، 1 / 473) ...
کسی اسکول میں اپنی کتابیں بیچنے کے لیے پیسے دینا کیسا ؟
سوال: کسی کا پرائیویٹ اسکول ہے اور ایک پبلیشر کہتا ہے کہ اگر میری کتابیں آپ کے ادارے میں چلیں، تو میں آپ کو مثلاً 40ہزار روپے دوں گا، تو کیا اسکول کا مالک وہ رقم لے سکتا ہے؟
کاروبار میں ایک کا پیسہ اور دوسرے کی محنت ہو تو نقصان کس پر ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امجد نے قاسم کو جانوروں کے کاروبار کے لیے ایک لاکھ بیس ہزار روپے دئیے، جس میں طے یہ ہوا کہ اس کا نفع جو ہوگا وہ امجد اور قاسم کے درمیان آدھا آدھا ہوگا۔ پیسہ سارا امجد کا تھا اور جانوروں کی دیکھ بھال قاسم کرتا تھا، جانوروں کے اوپر جو خرچ ہوتا وہ نفع میں سے کیا جاتا۔ اب اس کام میں سے نقصان ہوا، آیا کہ نقصان بھی امجد اور قاسم کے درمیان آدھا آدھا ہوگا، یا نقصان کسی ایک پر ہوگا؟ اگر ایک پر ہوگا تو کس پر ہوگا امجد پر یا قاسم پر؟ نفع زیادہ ہے نقصان کم ہے یعنی اگر ایک لاکھ روپے نفع ہوا ہے تو اس میں سے 40 ہزار نقصان ہوا ہے۔اب یہ 40 ہزار کوئی ایک دے گا یا دونوں آدھا آدھا دیں گے، یا پھر نفع میں سے نقصان کو پورا کیا جائے گا؟
غیر مسلم کے بینک سے کریڈٹ کارڈ لینا کیسا ؟
سوال: جب کسی بینک سے کریڈٹ کارڈ بنوایا جاتا ہے تو بینک کسٹمر کو مخصوص حد تک رقم استعمال کرنے کی اجازت دے دیتا ہے۔ یہ رقم کسٹمر کی نہیں ہوتی بلکہ بینک کی ہوتی ہے۔ پھر کسٹمر جب وہ رقم استعمال کرتا ہے تو طے کردہ مدت کے اندر اندر مثلاً ایک مہینہ کے اندر اگر وہ رقم بینک کو واپس کر دے تو بینک کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کرتا۔ لیکن اگر اس مدت کے بعد ادائیگی کرے تو پھر اضافی چارجز بینک کو ادا کرنے ہوتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کا کریڈٹ کارڈ کسی ایسے بینک سے بنوا کر استعمال کرنا جائز ہے جو مکمل طور پر حربی کفار کی ملکیت میں ہو؟ جبکہ استعمال کرنے والے کی نیت یہ ہے کہ جتنی رقم استعمال کی جائے گی اتنی رقم وقت مقررہ پر واپس ادا کر دی جائے گی اور بینک کو کوئی اضافی چارجز ادا کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔
نابالغ بچے کو رمضان کے روزے رکھوانے کا حکم
جواب: ور روزہ رکھنے کی طاقت رکھتے ہوں ، روزہ انہیں ضرر نہ دیتا ہو، تو ان کے ولی پر لازم ہے کہ انہیں روزہ رکھوائےاور جب دس سال کے ہو جائیں ، تو ولی پر واجب ہ...
خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے شریعت کا حکم
سوال: خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے رہنمائی فرمائیے گا کہ شریعت میں اس کی اجازت ہے؟ اور اگر اجازت ہے تو کون سا طریقہ اپنایا جائے؟
مسافر امام کے مقیم مقتدی کے لئے آخری دو رکعتوں کے احکام
سوال: کیا مسافر امام کے مقیم مقتدی کے لیے آخری دو رکعتوں میں قراءت نہ کرنا واجب ہے؟ اور ان آخری دو رکعتوں میں بھولے سے واجب چھوٹنے کی صورت میں سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟
گورنمنٹ کی طرف سے چھٹی ملنے کے باوجود چوری کام پر جانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں اس نومبر میں باپ بننے والا ہوں اور اسپین میں ایک قانون ہے کہ جب کوئی باپ بنتا ہے تو جاب سے چار ماہ کی چھٹیاں ملتی ہیں اور گورنمنٹ اس چار مہینے کی تنخواہ دیتی ہے تاکہ گھر بیٹھ کر بچے اور اس کی ماں کی دیکھ بھال کر سکے۔ سوال یہ ہے کہ میں ایک ہول سیل دکان پر کام کرتا ہوں جہاں ہم دو افراد ہی کاؤنٹر پر ہوتے ہیں، اگر میں قانون کے مطابق ان چار مہینوں کی چھٹیاں حاصل کروں، تو کیا شرعاً میں ساتھ کام بھی جاری رکھ سکتا ہوں؟ اس لیے کہ میں دکان نہیں چھوڑنا چاہتا کیونکہ دوسرا لڑکا اکیلا ہو جائے گا اور ایسے ہمارا کام نہیں چلے گا تو کیا میں ساتھ اُدھر کام کر سکتا ہوں؟ اگر ہاں تو کیا اس کی اُجرت لے سکتا ہوں؟