سرچ کریں

Displaying 1 to 10 out of 1427 results

1

جمعہ کے خطبے کے وقت چندہ جمع کرنا کیسا؟‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ جمعہ کے دن اذانِ ثانی کے دوران صفوں میں گھوم کر مسجد کے لیے چندہ جمع کرنا کیسا؟ اس وقت عوام کے زیادہ ہو جانے کی وجہ سے چندہ جمع کیا جاتا ہے۔

1
2

اذان کے وقت دعا قبول ہوتی ہے، اس سے کون سا وقت مراد ہے؟

سوال: حدیث مبارک میں ہے کہ اذان کے وقت دعا قبول ہوتی ہے،یہاں کون سا وقت مراد ہے ؟ اذان کے دوران دعا قبول ہوتی ہے یا اس کے بعد ؟

2
3

مغرب کی اذان کے دوران روزے دار کھانے پینے سے گنہگار ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ رمضان یا نفل روزے میں روزہ کھولتے وقت اذان ہوتی ہے، تو لوگ افطار کرتے رہتے ہیں، اذان کا جواب دینے کے لیے رُکتے نہیں ہیں، تو کیا ایسا کرنا درست ہے؟ اذان ہوتے وقت افطار کرتے رہنے والے لوگ گنہگار ہوں گے یا نہیں؟

3
4

تہجد کی اذان کا حکم

سوال: تہجد کے لئےاذان دیناسنت سے ثابت ہے ؟ نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی حیاتِ ظاہری میں تہجد کے لئےاذان دی جاتی تھی، اگر دی جاتی تھی، تو کیا اب بھی تہجد کے لئےاذان دینا درست ہے؟ سائل: طفیل رضا(فیصل آباد)

4
5

اذان کے دوران کام کاج کرنا کیسا؟

سوال: اذان کے وقت بات چیت کرسکتے ہیں یا کوئی کام کاج کرسکتے ہیں؟؟ رہنمائی فرمادیں۔

5
6

سجدے میں دعا مانگنے کے بارے میں مختلف احکام

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ سجدے میں دعائیں مانگنی چاہئیں؟ اور کیا فرض نماز کی جماعت کے دوران یہ دعائیں مانگ سکتے ہیں؟نیز کیا یہ دعائیں، جیسےيَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغيثُ اور لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ،وغیرہ سجدے میں مانگ سکتے ہیں؟

6
7

روزے دار کی دعا قبول ہونے کا کون سا وقت ہے ؟ پورا دن یا خاص افطار کے وقت ؟

سوال: دعا قبول ہونے کی بشارت صرف افطار کے وقت سے خاص ہے یا روزے کی حالت میں کسی وقت بھی دعا کرنے پر یہ بشارت حاصل ہو گی ؟ (2)کیا دعا قبول ہونے کی بشارت نفل روزہ رکھنے والے کو بھی حاصل ہو گی یا یہ صرف فرض روزے کے ساتھ ہی خاص ہے؟

7
8

قبر پر اذان دینا کیسا ؟‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید کہتا ہے کہ قبر پر اذان دینا بدعت و ناجائز ہے اور اِس پر فتاوی شامی کی یہ عبارت’’فی الاقتصار علی ماذکر من الوارد اشارۃ الی انہ لا یسن الاذان عند ادخال المیت فی قبرہ کما ھو المعتاد الآن وقد صرح فی فتاویہ بانہ بدعۃ‘‘پیش کرتا ہے۔اس بارے میں کچھ تفصیلی رہنمائی کی حاجت ہے تا کہ ہمارے علاقے کی عوام اذانِ قبر(جو اہل السنۃ کا معمول ہے،اِس)کے حوالے سے مطمئن ہو جائے؟

8
10

اذان میں اللہ اکبر کی را پر کیا حرکت آئے گی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اذان میں "اللہ اکبر اللہ اکبر" میں لفظ اکبر کی را کو لفظ اللہ کے لام سے ملا کر پڑھنے میں را پر زبر پڑھا جائے گا، پیش پڑھا جائے گا یا ساکن پڑھا جائے گا؟ کیونکہ عرب کے قاری حضرات را کو پیش دے کر پڑھتے ہیں اور فتاوی شامی میں ہے کہ را کو زبر کے ساتھ پڑھا جائے، پیش پڑھنا خلاف سنت ہے تو قاری حضرات کیوں پیش پڑھتے ہیں؟

10