
کھوٹ ملے سونے کی زکوۃ ادا کرنے کا طریقہ
سوال: سونا جب بیچنے جائیں، تو دکاندار کہتے ہیں کہ 22 کیرٹ سونے میں 80فیصد سونا ہے، بقیہ 20 فیصد کھوٹ ہے، تو اب ہم زکوۃ اس سونے کی مارکیٹ ویلیو کی 80 فیصد کے حساب سے ادا کریں گے یا پھر مکمل ویلیو پر؟
نصاب پر سال پورا ہونے سے کچھ ماہ پہلے چار تولہ سونا خریدا اس کی زکوۃ کا حکم
سوال: میں پہلے سے صاحبِ نصاب ہوں اور ہر سال شعبان میں زکوۃ نکالتا ہوں، تقریباً پانچ ماہ پہلے میں نے چار تولے سونا بھی خریدا تھا، معلوم یہ کرنا ہے کہ ابھی شعبان میں جب میں زکوۃ ادا کروں گا تو کیا اس سونے کی زکوۃ بھی نکالنی ہوگی یا اس کی زکوۃ اگلے سال نکلے گی؟
کرنسی کے نصاب ساتھ سونا بھی شامل ہوجائے توزکوۃ اداکرنے کا حکم
سوال: کسی کے پاس تین لاکھ روپے کیش ہیں جن پر زکوۃ فرض ہے دوران سال دس تولہ سونا بھی آگیا کیا سونے کی مالیت کو کیش کے ساتھ ملا کر مجموعے پر زکوۃ فرض ہوگی یا دونوں کی الگ الگ زکوۃ دے سکتے ہیں نیز کیاسونے کے لیے الگ سال شمار ہوگا ؟
جس پر زکوٰۃ لازم نہ ہو، کیا وہ زکوٰۃ لے سکتا ہے؟
جواب: سونے کی زکوۃ تو لازم نہیں کیونکہ ساڑھے سات تولہ سے کم ہے، لیکن وہ زکوٰۃ لے بھی نہیں سکتا کیونکہ یہ سونا ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت سے زائد ہے۔ و...
گروی رکھے ہوئے سونے پر زکوۃ کا کیا حکم ہے ؟
سوال: زید نے اپنی بیوی کا سونا رکھوا کر قرض لیا ہےتو زید کی بیوی پر سونے کی زکوۃ ہوگی یا نہیں ؟
پاکستانی گولڈ کی زکوٰۃ یوکے میں نکالنے کا طریقہ
جواب: سونے کی زکوۃ قیمت سے ادا کرنے کی صورت میں آپ پاکستان کے حساب سے گولڈ کا ریٹ نہیں لگوائیں گی بلکہ یوکے میں جہاں آپ کے پاس سونا ہے وہاں کی مارکیٹ ویلی...
زکاۃ کے مال میں کس جگہ کے ریٹ کااعتبارہے؟
سوال: میں اٹلی میں رہتی ہوں، سونے کی زکوۃ میں اٹلی کے ریٹ کے حساب سے دوں گی؟ یا پاکستان کے حساب سے؟
زیورات پر گزشتہ سالوں کی زکوۃ کا حکم
سوال: کسی اسلامی بہن کی 27دسمبر 2006 کو شادی ہوئی ،اسے میکے اور سسرال کی طرف سے20تولہ زیورات ملے جو کہ اسی کی ملکیت میں کر دیے گئے تھے ،پھر فروری 2008میں 9گرام سونا تحفے میں ملا، پھر ستمبر 2010میں سارا سونا بیچ کر رہنے کے لئے پلاٹ خرید لیا ،اس دوران سونے کی زکوۃ ادا نہیں کی گئی تھی ،اب دریافت یہ کرنا ہے کہ اس اسلامی بہن پر سابقہ سالوں کی کتنی زکوۃ ہوگی ؟اس کے علاوہ اس اسلامی بہن کے پاس اور کوئی مال زکوۃ نہیں تھا۔
اگر پانچ تولہ سونا تجارت کی نیت سے خریدا ہو تو زکوۃ کا حکم
سوال: اگر کسی شخص کے پاس صرف پانچ تولہ سونا ہو، جو اس نے بیچنے کی نیت سے خریدا ہو،لیکن اس سونے کے علاوہ اموالِ زکوۃ میں سے کوئی مال نہ ہو، تو کیا اس پر زکوۃ لازم ہوگی جبکہ اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت سے بہت زیادہ ہے۔
عورت کے لیے گلے اور کان میں سونے کا زیور پہننا منع ہے؟
سوال: آج تک ہم نے یہی سنا اور پڑھا ہے کہ عورت کے لیے سونے کا زیور پہننا جائز ہے،لیکن ایک حدیث نظر سے گزری ،جس میں یہ لکھا تھا کہ" گلے میں سونے کا ہار پہننے والی عورت کو آگ کا ہار پہنایا جائے گااور سونے کی بالی پہننے والی عورت کو آگ کی بالی پہنائی جائےگی"تو کیا عورت کے لیے گلے اور کان میں سونے کا زیور پہننا منع ہے؟