logo logo
AI Search

سیرت نام رکھنا کیسا نیز اسکا مطلب؟

بسم اللہ الرحمن الرحيم

سیرت نام کا مطلب اور یہ نام رکھنا کیسا؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بچی کا سیرت نام رکھنا کیسا؟

جواب

سیرت جس کا معنی ''طریقہ، طرز زندگی، عادت و خصلت '' ہے۔ معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا جائز ہے البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام ازواجِ مطہرات و صحابیات یاتابعات و صالحات رضی اللہ تعالی عنہن کے نام پر رکھیں کہ احادیث میں نیکوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔

القاموس الوحید میں ہے: ''السیرۃ'' معنی سوانح عمری، طریقہ، چال چلن، طور طریق، برتاؤ، عادت وخصلت، طرز زندگی۔ (القاموس الوحید، صفحہ 832، ادارۃ اسلامیات، لاہور)

نیکوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا:”تسموا بخیارکم“ یعنی اپنوں میں سے اچھوں کے نام پر نام رکھو۔ (کنزالعمال، ج 06، ص 516، حدیث نمبر: 16793، موسسۃ الرسالۃ)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا اعظم عطاری مدنی
فتوی نمبر: FatwaQA-026
تاریخ اجراء: 14 ربیع الاول 1448ھ / 28 اگست 2026ء