بیچی ہوئی چیز کم قیمت پر دوبارہ خریدنا
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اپنی بیچی ہوئی چیز، دوسرے خریدار سے، کم قیمت پر خریدنا
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
ایک مکان 10 لاکھ کا فروخت ہوا، جس نے خریدا، اس نے آگے نفع پر تیسرے بندے کو بیچ دیا، تیسرے کو رقم کی ضرورت پڑی، تو کیا وہ پہلے بندے کو ساڑھے 9 لاکھ کا بیچ سکتا ہے؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
جواب
جی ہاں! دریافت کی گئی صورت میں پہلے بندےکا دوسرے خریدار سے کم قیمت پرمکان خریدنا جائز ہے، اس میں شرعا کوئی حرج نہیں۔ فتاویٰ ہندیہ میں ہے "لو باع المشتری من رجل، ثم أن البائع الاول اشتراہ من المشتری الثانی باقل مما باع، جاز" ترجمہ: خریدار نے چیز دوسرے شخص کو بیچ دی، پھر بائع اول نے وہ چیز اس دوسرے خریدار سے اس قیمت سے کم میں خرید لی کہ جتنے میں اس نے (پہلے خریدار کو) بیچی تھی، تو یہ جائز ہے۔ (الفتاوی الھندیۃ، ج 3، ص 132، مطبوعہ: کوئٹہ)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-5156
تاریخ اجراء: 21 محرم الحرام 1448ھ / 07 جولائی 2026ء