
قربانی تین دن تک کر سکتے ہیں یا چار دن تک؟ تفصیلی فتوی
سوال: قربانی قریب آ چکی ہے اور اس سے متعلقہ مسائل بھی عام ہو رہے ہیں، انہی میں سے ایک مسئلہ یہ ہے کہ قربانی کتنے دن تک کر سکتے ہیں ؟ تین دن تک یا چار دن تک ؟ برائے کرم قر آن و حدیث و اقوال فقہاو علما کی روشنی میں یہ بیان فرما دیں۔
قربانی سے پہلے کوئی حصہ دار فوت ہوجائے، تواس کی قربانی کا حکم
سوال: اگر سات افراد نے قربانی کی نیت سے ایک بڑا جانور خریدا اور ان میں سے ایک شخص قربانی کا دن آنے سے پہلے فوت ہوجائے ، تو اب قربانی کا کیا حکم ہو گا؟ کیا اب بھی اس فوت شدہ فرد کی طرف سے قربانی ہو سکتی ہے یا نہیں ؟
غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دے دیا تو قربانی کا حکم؟
سوال: اگر کسی نے قربانی کا گوشت کسی غیر مسلم کو دیا، تو اس کی قربانی ہوجائے گی یا نہیں ؟
حج کی قربانی اپنے ملک میں کرنا
سوال: جب بندہ حج تمتع کرتا ہے، تو دس ذی الحج کو اس نے سعودیہ میں قربانی کرنی ہوتی ہے، تو ایک ذہن یہ بنتا ہے کہ قربانی ہم اپنے ملک میں دس ذی الحج کو کرلیں، ویسے بھی نارملی تو عید کے دن قربانی ہوتی ہے، تو کیا ہم دس ذی الحج کی قربانی اپنے ملک میں کرسکتے ہیں؟
وراثت میں ملنے والے پلاٹ کی وجہ سے زکوٰۃ اور قربانی لازم ہو گی؟
سوال: میرے والد کی وراثت تقسیم ہوئی ہے ۔ان کی وراثت میں سے مجھے چار دُکانیں ، ایک پلاٹ اور ایک مکان ملا ہے، جس میں میری رہائش ہے۔ اس کے علاوہ میرے پاس رقم، سونا، چاندی وغیرہ کوئی اور مال موجود نہیں ۔ ترکہ سے ملنے والی چار دکانیں کرائے پر ہیں، جن کی مکمل آمدنی گھر کی ضروریات میں خرچ ہوجاتی ہے اور پلاٹ سے کوئی آمدنی نہیں ہے۔ میرے والد نے پلاٹ، مکان، دکانیں بیچنے کی نیت سے نہیں خریدی تھیں اور میرا بھی اسے بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پلاٹ کی مالیت تقریباً 30 سے 35 لاکھ کے درمیان ہے اور مجھ پر تین لاکھ کا قرض بھی ہے۔ اس صورت میں معلوم یہ کرنا تھا کہ مجھ پر زکوٰۃ یا قربانی لازم ہے یا نہیں؟
گائے میں پچھلے سال کی قربانی کا حصہ شامل کرنا کیسا؟
سوال: پچھلے سال مجھ پر قربانی لازم تھی لیکن سستی کی وجہ سے میں قربانی نہیں کر سکا، اب میرا ذہن یہ ہے کہ اس سال میں بڑے جانور میں دو حصے لوں ایک پچھلے سال کی قربانی کا اور ایک اس سال کی قربانی کا، تو کیا میں اس طرح اپنی پچھلے سال کی قربانی کرسکتا ہوں ؟ راہنمائی فرمائیں۔
قربانی کس پر واجب ہے؟ - اگر قربانی واجب ہو اور رقم نہ ہو؟
سوال: میری زوجہ کے پاس تین تولے سونا اور چاندی کا سیٹ ہے، لیکن اس کے پاس نقد رقم موجود نہیں، جس سے وہ جانور خریدے یا حصہ ڈال سکے، کیا وہ قرض لے کر قربانی کر سکتی ہے؟ اس طرح اس کا واجب ادا ہو جائے گا؟
عدت میں نکاح کرنا کیسا اور اس نکاح کا حکم؟
جواب: دوسرے سے فوراً الگ ہوجائیں۔ نیز اس دوران اگر عورت کو وضع حمل نہ ہوا ہو،تو عورت وضع حمل تک صرف پہلے والے شوہر کی عدت کو پورا کرلے،اور اگر...
قربانی کے دنوں میں قربانی افضل ہے یا رقم کا صدقہ کرنا؟
سوال: ایک اسلامی بہن ہر سال سرکار صلی اللہ علیہ وسلم ،غوث پاک رضی اللہ عنہ،اور مرحوم والدین کے ایصال ثواب کے لیے قربانی کرتی ہے۔اب سوال یہ ہے کہ قربانی کے دنوں میں یہ قربانی کرنا بہترہے یا اتنی رقم غریبوں میں دے دی جائے؟