
عورتوں کے لیے روزے سے متعلق اہم مسئلہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی عورت کے حیض کی عادت چھ دن ہو، لیکن پانچویں دن اُسے خون آنا بند ہوجائے۔ اب اگر پانی پر قدرت حاصل نہ ہونے کی صورت میں اُس عورت کو صبح صادق سے پہلے پہلے اتنا وقت مل جاتا ہے کہ وہ تیمم کرکے وقت کے اندر ہی تکبیرِ تحریمہ کہہ سکے، تو کیا اس صورت میں اُس عورت پر اُس دن کا روزہ فرض ہوگا ؟
ساڑھے سات تولے سے کم سونا ہو، تو زکوٰۃ لازم ہوگی یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شادی شدہ اسلامی بہن کے پاس تقریباً سات (7) تولہ سونا ہے، ان کے گھر میں خرچ وغیرہ کے لئے عام طور پر عورتوں کو رقم نہیں دی جاتی ہے، بلکہ ضرورت کی چیزیں مرد حضرات خود ہی خرید کر دے دیتے ہیں، اس کے علاوہ کبھی والدین سے کچھ رقم اگر تحفے کے طور پر مل بھی جاتی ہے، یا کبھی بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر کچھ پیسے آتے ہیں تو وہ بھی خرچ ہوجاتے ہیں، یعنی کچھ رقم پورا سال اُن کے پاس رہے، عام طور پر ایسا نہیں ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں کیا اس اسلامی بہن پر زکوٰۃ فرض ہو گی؟
کمپنی مینیجر کا مال پاس کرنے کے لیے کمیشن لینا کیسا؟
جواب: پرلازم ہے کہ یہ دیانت داری کے ساتھ درست مال کوپاس کریں اورنادرست مال کوريجیکٹ کردیں۔جومال اوکےہونےکےلیے ان کےپاس آئےگااس کی دوصورتیں ہوں گی:(1)یاتووہ ...
خیارِ تعیین کی تعریف نیز اسکی مدّت اور اسباب
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ خرید و فروخت (بیع و شراء) کے معاملات میں ”خیارِ تعیین“ سے کیا مراد ہے؟ اِس کی تعریف کیا ہے؟ اِس کی مدت کتنی ہوتی ہے؟ اور کن وجوہات یا اسباب کی بنیاد پر یہ خیار ختم یا ساقط ہو جاتا ہے؟ اور اس کی کوئی عملی مثال بھی بیان فرمائیں۔
گود لینے والا شخص لے پالک بچے کو کوئی چیز گفٹ کرے تو ہوجائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے معاشرے میں یہ رواج ہے کہ جس شخص کی اولاد نہ ہو تو وہ کسی کا بچہ گود لے لیتا ہے، پھر گود لینے کےبعد بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ گود لینے والا چاہتا ہے کہ میرے بعد اس بچے کو کوئی پریشانی نہ ہو اس لئے وہ اپنی مرضی اور رضامندی سے اپنی کچھ متعین جائیداد اس نابالغ بچے کو ہبہ کردیتا ہے۔ نابالغ بچے کا جو حقیقی والد ہے وہ بھی موجود ہوتا ہے مگر حقیقی والد جب اپنے بچے کو کسی کے ہاں پرورش کے لیے اس کے قبضے میں دے دیتا ہے تو اس بچے سے لاتعلق ہوجاتا ہے، وہ یہ سمجھتا ہے کہ اب مجھ پر اس بچے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے، ساری ذمہ داری گود لینے والے کی ہے کہ اسی کے قبضے میں ہی بچہ ہے، اس لئے گود لینے والا شخص جب اپنی کوئی جائیداد اس نابالغ کے نام ہبہ کرواتا ہے تو حقیقی والد کا کوئی قبضہ نہیں دیا جاتا۔ سوال یہ ہے کہ حقیقی والد کے قبضے کے بغیر کیا نابالغ اس جائیداد کا مالک بنے گا جو گود لینے والے نے اس کے نام ہبہ کی ہے؟
پہلے کے علماء سائنسدان تھے، آج کے کیوں نہیں؟
جواب: پر سوال کھڑا کرنا ہو، تو یہ جملہ بڑی کثرت سے دہرایا جاتا ہے، جبکہ اگر اس جملے کو کھنگالا جائے اور ایسے سائنس دان علماء کی لسٹ بنوا لی جائے تو ساری قلع...
قسم توڑنے کا کفارہ ادا کرنے کا طریقہ
جواب: پر قسم کے کفارے کی نیت سے ایک غلام آزاد کرنا یا دس مسکینوں کو کپڑے پہنانا یا انہیں دو وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلانا لازم ہوتا ہے اور اسے اس بات کا بھی ا...
واجب قراءت ہوجانے کے بعدلقمہ دینا
سوال: امام صاحب نے مغرب کی دوسری رکعت میں سورت ماعون کی چار آیتیں تلاوت فرما لی تھیں، یعنی واجب ادا ہو چکا تھا،پھر غلطی سے پانچویں کی جگہ چھٹی آیت پڑھ لی، جس پر مقتدی نے لقمہ دیا اور امام صاحب نے وہ لقمہ لیا اور پانچویں آیت سے تلاوت دہرائی اور نماز مکمل کی۔کیا مقتدی کا لقمہ درست تھا اور سب کی نماز ہو گئی؟ یا یہ غیر ضروری کلام میں آئے گا اور سب کی نماز فاسد ہو گئی؟
جواب: پر بچوں کی پیدائش سے رکنا چاہیں ،تو اس کے لئے کسی جائز طریقے سے رکنا جائز ہے جیسے کہ کنڈوم(ساتھی وغیرہ)استعمال کرنا،کیونکہ یہ عزل کے حکم میں ہے اور ع...
زنا یا ریپ کیسِز کے اصل ذمہ دار کون؟ - دار الافتاء اہلسنت
سوال: جب ہمارے یہاں کوئی ریپ کیس ہوتا ہے اور علمائے کرام اس کی مذمت کے ساتھ ساتھ اس کے اسباب پر بات کرتے ہیں ، تو لبرل لوگ علماء پر اعتراض کرتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات لبرل اصولوں کے بھی منافی ہیں۔کیا لبرل لوگوں کی یہ بات درست ہے؟