سرچ کریں

Displaying 1041 to 1050 out of 2051 results

1043

عصر کا وقت شروع ہونے کے بعد اور جماعت سے پہلے ظہر کی قضا نماز پڑھنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر نمازِعصر کا وقت شروع ہو چکا ہو اور جماعت میں ابھی 15 سے 20 منٹ باقی ہوں، تو کیا اُس وقت اسی دن کی قضا ہونے والی ظہر کی نماز پڑھی جا سکتی ہے؟ اور کیا اُس وقت ظہر کی مکمل 12 رکعات (فرض،سنت مؤکدہ و غیر مؤکدہ سمیت) ادا کرنی ہوں گی یا صرف چار رکعت فرض کی قضا کرنا کافی ہوگا؟

1043
1044

واجب الاعادہ نماز کی جماعت میں نئے مقتدی شامل ہوسکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ امام صاحب نمازِ فجر پڑھا رہے تھے، دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے، تو سورت فاتحہ پڑھنا بھول گئے اورفاتحہ کے علاوہ قراءت شروع کر دی، انہیں سورت فاتحہ یاد نہیں آئی اور کسی مقتدی نے بتایا بھی نہیں حتی کہ انہوں نے یوں ہی رکوع و سجود کر کےسجدہ سہو کئے بغیر نماز مکمل کر لی، بعد میں انہیں بتایا گیا کہ سورت فاتحہ نہیں پڑھی گئی، تو انہوں نے نمازیوں کو کہا کہ نماز دوبارہ پڑھی جائے گی، توامام صاحب نے دوبارہ جماعت کروائی، بعض ایسے افراد بھی تھے، جو پہلے والی جماعت میں شریک نہیں ہو سکے تھے، لیکن وہ دوسری جماعت میں شریک ہوئے اور اپنی فرض نماز ادا کی۔ اس حوالے سے ارشاد فرما دیجئے کہ اُن مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہو گا؟

1044
1045

کیا مکمل قیمت ادا کرنے سے پہلے پلاٹ آگے بیچ کر نفع کمانا جائز ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہوں۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کسی شخص سے پلاٹ خریدتا ہوں۔ خرید و فروخت مکمل ہوجانے پر مالک کو کچھ رقم ایڈوانس بھی دے دیتا ہوں، مکمل قیمت ادا نہیں کی ہوتی کہ وہ پلاٹ میں آگے بیچ دیتا ہوں اور وہاں سے مجھے اچھا خاصہ نفع ہوجاتا ہے۔ اِس نفع کے ساتھ پہلے والے مالک کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اس کے ساتھ میری خریداری والا معاملہ مکمل ہوچکا ہوتا ہے، جس کا باقاعدہ ایگریمنٹ بھی بنا ہوتا ہے اور پلاٹ آگے سیل کرنے سے اس کی طرف سے مجھے کوئی پابندی بھی نہیں ہوتی۔ مجھے صرف یہ معلوم کرنا ہے کہ اس پلاٹ کی رقم میں نے مکمل ادا نہیں کی ہوتی، میری بہت تھوڑی رقم لگی ہوتی ہے، تو یوں پوری پیمنٹ ادا کرنے سے پہلے وہ پلاٹ آگے بیچنا اور اس سے حاصل ہونے والا نفع میرے لیے جائز ہے یا نہیں؟

1045
1046

دورانِ نماز کوئی پرندہ بیٹ کردے، تو حکم

سوال: اگر کسی پرندے (جیسے: چڑیا، کبوتر، مرغی) کی بیٹ دورانِ نماز کپڑوں پر لگ جائےتو کیا حکم ہے؟ نماز جاری رہے گی یا ٹوٹ جائے گی؟

1046
1048

کیا شہید کے زندہ ہونے اور رزق پانے کی فضیلت ہر شہید کو ملے گی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شہید کی جو فضیلت قرآن میں ہے کہ وہ زندہ ہیں اور انہیں رزق دیا جاتا ہے، کیا یہ صرف اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے شہید کے لیے ہے یا جو شہید حکمی ہو جیسے ناحق قتل کیا گیا وغیرہ، اس کے لیے بھی ہے؟ نیز اگر کوئی قرآن کی اس فضیلت کو صرف اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے شہید کے لیے مانے، شہید حکمی کے لیے نہ مانے تو کیا یہ کفر ہوگا؟

1048
1049

طواف الزیارۃ کے 3 پھیرے ایام نحر کے بعد کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہ تو مجھے معلوم ہے کہ طواف الزیارۃ کے اگر تین یا اس سے کم پھیرے بھی چھوڑ دئے تو دم لازم ہوتا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ اگر طواف الزیارۃ کے چار پھیرے ایامِ نحر میں ہی کئے مگر تین پھیرے ایامِ نحر کےبعد کئے تو اب کوئی کفارہ لازم ہوگا یا نہیں؟

1049
1050

کیا پلاٹ خریدنے پر بھی کوئی عیب نکل سکتا ہے؟

جواب: کم ہےیاپلاٹ خریدنے کے بعد پتا چلا کہ بیچنے والے کی فیملی نے کورٹ میں کیس کیا ہو ا ہےکہ یہ پلاٹ تو ہمارے والد کا ہے وراثت کا ہےاور ایک پارٹی نے بیچ دی...

1050