
جواب: ہم نے اپنے فتاوٰی میں کی ہے جس پر زیادہ کی ضرورت نہیں۔ ت) اسی اختلاف کی بنا پر مدوّر ومثلّث کی مساحتوں میں بھی اختلاف پڑے گا جن کے نزدیک دس۱۰ ہاتھ طول...
میاں بیوی میں ایک سال تک جدائی رہی کیا اب نکاح دوبارہ کرنا ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میری زوجہ گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے میکے چلی گئی، سسرال والوں کی طرف سے کچھ شرائط ہمیں منظور نہیں تھی، جس وجہ سےتقریبا ایک سال ہم نے بالکل رابطہ نہیں کیا، نہ ان کی طرف سے رابطہ ہوا، اب خاندان کے بعض بڑے افراد نے صلح صفائی کروا دی ہے، اس صورت میں اکٹھا رہنے کے لئے کیا دوبارہ سے نکاح کرنا پڑے گا؟ جبکہ میں نے اب تک کوئی طلاق نہیں دی، نہ زبانی نہ تحریری، اس جھگڑے میں بھی نہیں دی کیونکہ مجھے امید تھی کہ معاملات طے ہو جائیں گے۔ سائل:منظور احمد (راولپنڈی)
سپلائیر کا دوکاندار کو اس لئے رقم دینا کہ کسی اور کا مال نہ رکھے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم بیکری آئٹم (بسکٹ ، کیک وغیرہ )دوکانوں پر جا کر بیچتے ہیں، اور دوکان دار کسی دوسرے کا مال اپنی دوکان پر نہ رکھے بلکہ ہم سے ہی مال خریدے اس لئے دوکان دار کو کچھ رقم دیتے ہیں، کبھی وہ رقم ہمیں واپس مل جاتی ہے اور بعض اوقات رقم واپس نہیں ملتی ، کیا اس مقصد سے دوکان دار کو کچھ رقم دینا شرعاً درست ہے؟
غلطی سے سر کی جانب قدم رکھ کرقبر میں دفن کردیا کیا اب قبر کھول سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے والد مرحوم کاانتقال ہوااوررات کے وقت تدفین کاسلسلہ تھاہم نے غلطی سے سرکی جانب قدموں کوکردیااورمنہ بھی قبلہ رخ کرنابھول گئے توکیااب ہم قبرکشائی کرکے میت کی درست تدفین کرسکتے ہیں؟سائل:محمدحمزہ(فیصل آباد)
نیک و جائز کام کے لئے جمع کی گئی رقم پر زکوٰۃ کاحکم
سوال: اگر ہم نے کسی نیک و جائز کام کے لیے رقم جوڑ کر رکھی ہوئی ہو، تو کیا اس رقم کی زکوٰۃ ہم پر لازم ہو گی؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم کچھ افراد کمیٹی ڈال رہے ہیں،طریقہ کاروہی ہے جو کہ عام طورپرماہانہ کمیٹی ڈالی جاتی ہے،مقصدیہ ہے کہ جس کی کمیٹی کھلے گی،وہ اس رقم سے حج یاعمرہ اداکرے گا۔معلوم یہ کرناہے کہ جس کی کمیٹی کھلے گی ، وہ اس رقم سے حج یاعمرہ اداکرسکتاہے ؟جبکہ اس نے اپنی پوری کمیٹیاں ادانہیں کیں ہیں جوکہ اس پرقرض ہیں توکیاوہ اس رقم سے حج یاعمرہ اداکرے گاتواس کاحج یاعمرہ قبول ہوجائے گا؟
کیا گھر کے متعدد افراد کی قربانیوں کے لیے ہر بکری کا معین ہونا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتےہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گھر کے پانچ افراد نے قربانی کرنی ہو اور وہ پانچ بکریاں خریدیں، تو کیا معیّن کرنا ضروری ہے کہ فلاں بکری فلاں کی طرف سے ہے یا صرف اتنی نیت بھی کافی ہے کہ یہ پانچ بکریاں ہم پانچ افراد کی طرف سے ہیں یعنی ہر ایک کی طرف سے ایک بکری، تو کیا اس نیت سے قربانی کریں، تو قربانی ہو جائے گی؟
نمازِجنازہ میں چوتھی تکبیرکے بعد ہاتھ چھوڑنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم شروع سے نمازِ جنازہ پڑھتے آرہے ہیں اور چوتھی تکبیر کے بعد جب امام دائیں طرف سلام پھیرتا ہے تو دایاں ہاتھ اور جب بائیں طرف سلام پھیرتا ہے تو بایاں ہاتھ چھوڑ دیتے تھے، پچھلے دِنوں ایک شخص نے جنازہ پڑھایا تو اُس نے کہا کہ جیسے ہی چوتھی تکبیر ہو دونوں ہاتھ چھوڑ دئیے جائیں،اس کے بعد سلام پھیریں، آپ یہ ارشاد فرمائیں کہ کونسا طریقہ صحیح ہے؟
عبید نام کا معنی اورمحمد عبید نام رکھنا کیسا؟
جواب: ہما سے روایت ہے کہ میرے دادا رسولِ اکرم صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ سرکارِ عالی وقار صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلم نے...
جواب: ہم میں سے نہیں اور مطلق امر وجوب کے لیے آتا ہے۔ (لہذا یہاں حضور کے فرمان وتر پڑھو سے وجوب ثابت ہوتا ہے) اسی طرح وتر کے چھوڑنے پر وعید کا منقول ہونا وج...