
تمباکو اور نسوار حلال ہے، تو الکوحل والا مشروب حرام کیوں؟
جواب: شرعی وہی ہے، جسے صدیوں قبل امام محمد رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے بیان فرمایا اور تواتر سے فقہائے اسلام نقل کرتے آئے۔ اب معاذ اللہ ! فی زمانہ ...
شرعی مسائل کے حل کے لیے ChatGPT استعمال کرنا
سوال: کیا شرعی مسائل کے حل کے لیے ChatGPT ایپ کا استعمال کرنا صحیح ہے؟
پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کھولنا کیسا؟
جواب: شرعی قبر کشائی کرنا یا میت کو دوسری جگہ منتقل کرنا حرام اور اَسرارِ الہیہ میں دَرْاندازی اور مداخلت کرنا ہے۔ ہماری شریعت اِس فعل کی قطعاً اجازت نہی...
سفر کے دوران اپنے وطن اصلی سے گزرنا ہو تو مسافر ہوگا یا مقیم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری جائے پیدائش اور اصل رہائش ٹیکسلا شہر میں ہے، جبکہ میں پشاور میں ڈیوٹی کرتا ہوں اور وہیں نوکری کی وجہ سے عارضی طور پر رہتا ہوں،کچھ دنوں بعد میں نے ایک کام کے سلسلے میں ایک دن کے لیےبراستہ جی ٹی روڈ، پشاور سے راولپنڈی جانا ہے جوکہ 92 کلومیٹر سے زیادہ سفر ہے، جبکہ پشاور سے راولپنڈی جاتے ہوئے میں ٹیکسلا شہر میں تقریباً آدھے گھنٹے کے لیے رکوں گا، پھر وہاں سے راولپنڈی روانگی ہے۔ پشاور سے ٹیکسلا 92 کلومیٹر سے زیادہ سفر ہےجبکہ ٹیکسلاسے راولپنڈی کا فاصلہ 35 سے 40 کلومیٹر ہے۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ میں راولپنڈی میں قصر نماز پڑھوں گا یا پوری چار رکعت؟
نابالغ سے زکوٰۃ کا حیلہ کروانے کا حکم؟
سوال: کیا مدرسہ کی دینی ضروریات کے لئے زکوۃ کی رقم کا کسی ایسے مستحقِ زکوۃ نابالغ بچہ سے حیلہ شرعی کروا سکتے ہیں کہ جو سمجھدار ہو اور قبضہ کرنا جانتا ہو؟ نیز اس کا باپ دادا وغیرہ بھی وفات پا چکے ہیں۔
مغرب کے وقت بچوں کا گھرسے باہر جانا
جواب: رہنمائی کرنے کے لئے ہے تو مناسب ہے کہ اس پر عمل کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ اسے مستحب کہہ سکتے ہیں۔ مرقاۃ المفاتیح میں ہے: ”قال القرطبي: جميع أوامر هذ...
ہدایت کی نسبت اللہ کی طرف اور غیر اللہ کی طرف کرنا
سوال: زید کہتا ہے کہ ہدایت صرف اللہ دیتا ہے،کسی اور کی طرف ہدایت کی نسبت کرنا کہ وہ ہدایت دیتا ہے یاوہ بھی ہدایت ہے،غلط ہے۔اس بارے میں رہنمائی فرمائیے کہ ایسا کہنا کیسا ہے ؟ نیز اللہ پاک کے ہادی ہونے اور رسول اللہ ھادی برحق صلی اللہ علیہ و آلہ و صحبہ وسلم کے ہادی ہونےمیں کیا فرق ہے ؟اور ہدایت کی نسبت جب اللہ پاک کی طرف ہو اس کے کیا معنی ہوتے ہیں؟ اور جب کسی اللہ پاک کے پیارے نبی ،پیارے ولی کی طرف ہدایت کی نسبت ہو تو کیا معنی ہوتے ہیں؟
طلاق کی مختلف صورتیں اور ضروری احکام
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل طلاق دینے کا رجحان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ چھوٹی چھوٹی سی بات پر لوگ زبانی،تحریری یا فون پر اکٹھی تین طلاقیں دے دیتے ہیں اور بعد میں بہت پریشان ہوتے ہیں اور دوبارہ صلح کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں ارشاد فرمائیں کہ شوہر نے اگر صریح الفاظ میں تین طلاقیں دے دی ہوں ، تو کیا وہ تینوں نافذ ہوجاتی ہیں یا نہیں؟ رجوع کی کوئی صورت ہے یا نہیں ؟اگر تین طلاقوں کے بعد بغیر حلالہ کے رجوع ممکن نہیں ، تو حلالہ کا طریقہ ارشاد فرمادیں۔نیزتین طلاقیں ہوجانے کے باوجودلڑکا لڑکی اکٹھے رہیں ، تو ان کا یوں رہنا کیسا ہے؟گھر والوں ،رشتہ داروں ،دوست احباب،اہل محلہ کو کیا کرنا چاہیے ؟ بعض لوگوں نے طلاق جیسے اہم شرعی مسئلہ میں کچھ باتیں گھڑی ہوئی ہوتی ہیں، جو درج ذیل ہیں: (1)غصہ میں طلاق نہیں ہوتی ۔(2)عورت جب تک نہ سنے ، طلاق نہیں ہوتی ۔ (3)عورت قبول نہ کرے ، تو طلاق نہیں ہوتی ۔ (4)طلاق دیتے وقت گواہ نہ ہوں ، تو طلاق نہیں ہوتی۔ (5) جب تک لکھ کر نہ دو ، طلاق نہیں ہوتی ۔ (6)بعض کہتے ہیں کہ ساٹھ بندوں کو کھانا کھلا دو ، تو دی ہوئی طلاقیں ختم ہوجاتی ہیں ۔ (7)کورٹ والےکہتے ہیں کہ نوے دن کے اندر صلح ہوسکتی ہے چاہے جتنی بھی طلاقیں دی ہوں ۔ (8)یونین کونسل والے کہتے ہیں کہ جب تک ہم طلاق کو نافذ نہ کریں ، تب تک طلاق نہیں ہوتی اگرچہ جتنا مرضی وقت گزر جائے ۔ (9)بعض کہتے ہیں کہ حمل میں طلاق نہیں ہوتی ۔ (10)بعض لوگ واضح طور پر صریح الفاظ کے ساتھ تین طلاقیں دینے کے بعد کہتے ہیں کہ میری طلاق دینے کی نیت نہیں تھی ، اس لیے طلاق نہیں ہوئی۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں ان باتوں کا مختصر جواب تحریر فرمادیں تاکہ مسلمان شرعی حکم پر عمل پیرا ہوسکیں۔