سرچ کریں

Displaying 1101 to 1110 out of 6957 results

1101

والد نے حج نہ کیا ہو، تو بیٹے کے حج کا حکم نیز بیوی کے پیسوں سے شوہر کا حج کرنا کیسا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب اور میری ملکیت میں اتنا مال نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے ہم پر حج فرض ہو۔ میری زوجہ مالدار ہیں، ان پر حج فرض ہے اور ان کے پاس اتنا مال مزید بھی ہے کہ وہ کسی مَحرم وغیرہ کو اپنے ساتھ حج کے لیے لے جا سکتی ہیں۔ تو میرے سارے اخراجات میری بیوی برداشت کر رہی ہیں اورہم دونوں حج پر جارہے ہیں۔ کچھ سوالات درپیش ہیں جن کے جوابات عطا فرما دیجیے۔ (1) اگر میں اپنی بیوی کے اخراجات سے حج کروں، تویہ جائز ہے یا نہیں؟ (2) میرا یہ حج فرض ادا ہوگا یا نفل؟ (3) بعض لوگ کہتے ہیں کہ جب تک والد نے حج نہ کیا ہو، تو بیٹے کا حج ادا نہیں ہوتا۔ اس حوالے سے بھی رہنمائی فرما دیں کہ میرے والد صاحب نے حج نہیں کیا ہوا، تو کیا میرا حج ادا ہوجائے گا یا نہیں؟

1101
1102

غیر مسلم کے جنازے میں جانا کیسا؟

جواب: کرنا ، حرام ہے ، ایسا کرنے والے پر اعلانیہ توبہ لازم ہے اور اگر غیر مسلم کے لیے بخشش و مغفرت کی دعا کی ، تو کفر ہےاور ایسا کرنے والے پر توبہ و تجدیدِ...

1102
1103

دو قربانیاں کی ہوں تو ایک قربانی کا گوشت صدقہ اور دوسری کا گھر کے لیے رکھنا کیسا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی شخص نے دو قربانیاں کی ہوں، ان میں سے ایک قربانی (منت کی قربانی کے علاوہ) واجب قربانی ہواور دوسری قربانی نفلی ہو،تو کیا ایسا شخص یوں کرسکتا ہے کہ وہ اپنے ایک جانور کی قربانی کا سارا گوشت صدقہ کردے اور دوسرے جانور کی قربانی کا سارا گوشت گھر والوں کے لیے رکھ لے؟ براہ کرام اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمادیں۔

1103
1104

مضاربت کو وقت سے مقید کرنا کیسا ؟

سوال: مندرجہ ذیل معاہدہ کے مطابق عقدِمضاربت کیا جاسکتا ہے؟ طریقہ کار یہ ہوگا:مضارب انویسٹر یعنی پیسہ دینے والے سے یہ شرط لگاتا ہےکہ ایک سال تک آپ، ہم سےاپنے پیسے واپس نہیں لیں گے اور ایک سال تک ہم آپ کے پیسوں سے کاروبار کریں گے، اور نفع باہم تقسیم کیا کریں گے۔ نفع کی تقسیم کاری دو میں سے کسی ایک طریقے پر ہوگی (1)انویسٹر کو ہر مہینے 20ہزار ملیں گے یا (2)پھرنفع کا 40 فیصد انویسٹرکا،60 فیصد مضارب یعنی کام کرنے والے کا۔ آپ رہنمائی فرمائیں کہ مذکورہ طریقے کے مطابق مضاربت کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں؟یا پھر نفع کی تقسیم کے لئے کون سا طریقہ اختیار کیا جائے ؟

1104
1105

بینک کا نقشہ بنانے کی نوکری کرنا کیسا ؟

سوال: ایک شخص نقشہ وغیرہ بنانے کا انجینئر(Architect)ہے وہ بینک میں جاب کرتا ہے اس کا کام صرف اتنا ہے کہ کہیں بھی بینک کی بلڈنگ بنے گی، تو اس کو نقشہ بنانا ہوگا، اس کا بینک کی یہ نوکری کرنا کیسا ہے؟ برائے کرم رہنمائی فرما دیں، جزاک اللہ خیرا

1105
1106

مُستحاضہ کا قرآن کو ٹچ کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ کیا اسلامی بہن حالتِ استحاضہ میں وضو کر کے قرآن حکیم کو چھو سکتی ہے؟

1106
1107

قرض معاف کرنے کے بعد دوبارہ مطالبہ کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے اپنے ایک دوست کو کچھ رقم قرض دی تھی۔ بعد میں ایک موقع پر میں نے اس سے کہا: ”مجھے پیسوں کی ضرورت نہیں، میں نے اپنا قرض معاف کردیا“، اور اس وقت میرے دوست نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اب کچھ عرصے بعد مجھے پیسوں کی اشدضرورت ہے، تو کیا شرعاً میرے لیے دوبارہ اس قرض کا مطالبہ کرنا جائز ہے؟ اور اگر میں مطالبہ نہ کروں اور وہ خود رقم واپس کردے، تو کیا ایسی صورت میں میرے لیے وہ رقم لینا جائز ہوگا؟ برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔

1107
1108

بستر پر لیٹ کر قرآن پاک یا وظائف پڑھنا

سوال: بستر پر لیٹ کر قرآن پاک یا وظائف پڑھنا کیسا ؟

1108
1109

اسکارف ڈبل کرکے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

سوال: بعض اوقات اسلامی بہنیں اسکارف ڈبل کر لیتی ہیں، تاکہ بال نظر نہ آئیں، تو یہ نماز میں کپڑا فولڈ کرنے میں تو نہیں آئے گا اور نماز میں کوئی فرق تو نہیں پڑے گا؟

1109
1110

مچھر کا خون پاک ہے یا ناپاک یہ کپڑوں پر لگا جائے تو کیا شرعی حکم ہے ؟

سوال: مچھر کا خون پاک ہے یا ناپاک؟ اور اگر اس کا خون کپڑوں پر لگا ہو،توانہیں پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟

1110