
عورت کا محرم کے بغیر عورتوں کے ساتھ فرض حج کے لئے جانا
سوال: اگر کسی عورت پر حج فرض ہو، لیکن اس کے کسی محرم پر فرض نہیں ، تو کیا یہ عورت اپنے محلے کی قابلِ اعتماد عورتوں کے ساتھ حج پر جا سکتی ہے ؟ جبکہ ان محلے والی عورتوں کے ساتھ ان کے محارم بھی جا رہے ہیں ؟
پاسپورٹ نہ بن رہا ہو تو حج کے متعلق حکم
سوال: کسی کے پاس حج پر جانے کے لئے رقم موجود ہو، مگر اس کا پاسپورٹ نہ بن پا رہا ہو تو کیا حکم ہوگا؟
انویسٹمنٹ کرنے اور اس کا کمیشن ایجنٹ بننے سے متعلق اہم مسئلہ
سوال: ہمارے یہاں کئی ایک کمپنیز ہیں ہے جو لوگوں سے مختلف پلان کے تحت انویسٹمنٹ لیتی ہیں۔ کسی پلان میں دوسال کے لئے اور کسی میں کم یا زیادہ مدت کے لئے انویسٹمنٹ لیتے ہیں۔ اس انویسٹمنٹ سے وہ کمپنیاں مختلف قسم کے کاروبار کرتی ہیں جیسا کہ فرنیچر، پراپرٹی،کولڈ اسٹوریج، پنک سالٹ وغیرہ۔ انویسٹ کرنے والے افراد کو انویسٹمنٹ کا 7 فیصد سے 20 فیصد تک رقم اور مدت کے حساب سے طے کرکے ماہانہ پروفٹ دیا جاتا ہے البتہ اس پرافٹ میں سود سے بچنے کے لئے فکس رقم مقرر نہیں کی جاتی بلکہ مقرر کردہ پرسنٹیج یعنی سات سے بیس فیصد کے درمیان کوئی بھی فیصد کبھی کم کبھی زیادہ دی جاتی ہے، معاہدے کی مدت مکمل ہونے پر انویسٹر کو اس کی اصل رقم بھی واپس مل جاتی ہے۔ اس دوران بالفرض کمپنی کا کوئی نقصان بھی ہوجائے تب بھی انویسٹر کو اس کی اصل رقم بمع پروفٹ ضرور ملتی ہے۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ اس طرح کی کمپنیوں میں پارٹنرشپ کرناکیسا؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ اس طرح کی کمپنیز کے ساتھ کمیشن پر کام کرناکیسا؟ اس میں ان کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ جو شخص بھی اپنی کوشش سے کسی فرد کو کمپنی جوائن کروائے گااسے فی لاکھ انویسٹ کروانے پر چار ہزارروپے یا اسی طرح کی کوئی مقرر کردہ رقم بطور کمیشن دی جاتی ہے۔
کیا احرام باندھتے وقت عمرہ کی نیت ضروری ہے؟
جواب: حج یا عمرے کا احرام باندھ لے۔ احرام شروع ہو جانے کے لیے احرام کی نیت کے ساتھ تلبیہ کہنا یا ایسا ذکر کرنا، جس میں اللہ پاک کی تعظیم ہو (مثلاً سبحٰن الل...
حج قران کرنے والے نے کتنے طواف کرنے ہوتے ہیں؟
سوال: حج قران میں جو عمرہ کیا جائے گا تواس عمرہ میں جو طواف ہوگا کیا وہ طواف قدوم کہلائے گا یا پھر یہ عمرہ کرنے کے بعد الگ سے طواف قدوم کرنا ہوگا؟
اذان سے پہلے درود نبی پاک ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے دور میں نہیں تھا تو اب کیوں پڑھتے ہیں؟
جواب: حج اور اس کے علاوہ سینکڑوں کام اس مبارک دَورمیں نہیں تھے،اور اب ہیں لیکن اُنہیں کوئی گناہ و برانہیں کہتا تو پھراذان واقامت سے پہلےدرود شریف پڑھنا...
حج کرنے کے بعد قضا نمازیں معاف ہوگئیں یا ادا کرنی ہوں گی؟
سوال: جو نمازیں قضا ہوئیں،کیا حج کرنے کے بعد وہ قضا نمازیں ہمیں ادا کرنی ہوں گی یا حج کرنے سے وہ معاف ہوگئیں؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ مجھے اس سال حج پہ جانے کی سعادت حاصل ہوئی ،جب واپس آیا تو کچھ دوستوں نے کہا کہ مسجد ِ نبوی میں لگا تارچالیس نمازیں ادا کرنی چاہئے ،جبکہ ہمارے قافلے کا جدول کچھ اس طرح تھا کہ میں لگا تار چالیس نمازیں اس میں ادا نہیں کر پایابلکہ مختلف مقامات پر ادا کیں ،اب سوال یہ ہے کہ اس وجہ سے میرے حج میں کوئی کمی تو نہیں آئی ؟ سائل:طفیل رضا عطاری(چکوال)