
ولیمہ شادی کے بعد کب تک ہوسکتا ہے ؟
سوال: ایک شخص نے شادی کی لیکن اس وقت کسی وجہ سے ولیمہ نہ کر سکاتو اب دوسال بعد وہ ولیمہ کرسکتاہے ؟
جس شخص کا ایک ہاتھ نہ ہو تو کیا وہ احرام میں لاسٹک استعمال کر سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ایسا معذور شخص جس کا دایاں ہاتھ نہ ہو اور وہ حج یا عمرے کے لئے جائے، تو اسے احرام میں لاسٹک لگوانے کی اجازت ہے؟ کیونکہ اِس کے بغیر اُسے سخت آزمائش ہوگی، ایک تو ابتداءً احرام باندھنے میں مشکل ہوگی، پھر حالت احرام میں قضائے حاجت کے لئے جائے گا تو دوبارہ سے احرام باندھنے میں الگ مسئلہ ہوگا، نیز حج و عمرہ کے مشاغل اوروضو کے دوران احرام کےکھل جانے کا بھی اندیشہ رہےگا، لہذا اس کے متعلق شرعی رہنمائی فرمادیں۔ واضح رہے کہ شخصِ مذکور غیر شادی شدہ ہے،اس کی بیوی نہیں جو احرام کے معاملات میں اس کی مدد کرسکے۔
رشتہ دینے کے عوض سسرال والوں کا سونے و رقم کا مطالبہ کرنا
سوال: میرا رشتہ طے ہو چکا ہے، لیکن ہمارے رواج کے مطابق شادی اس وقت ہوگی جب میں لڑکی والوں کو تین تولہ سونا اور چار لاکھ روپے کیش ادا کروں گا۔ میرے پاس ان چیزوں کا انتظام نہیں ہو پا رہا، والد صاحب وفات پاچکے ہیں اور بھائی میری مدد نہیں کر رہے۔ اس صورت میں اگر میری وجہ سے لڑکی کی شادی میں تاخیر ہورہی ہے، تو کیا مجھ پر گناہ ہوگا؟
سوال: میری پھوپھی کے شوہر فوت ہو چکے ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی ایک بیٹی اور نواسی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی 3 بیٹیاں شادی شدہ ہیں۔ وہ خود غریب ہیں ماں کو کچھ نہیں دیتیں۔ میری پھوپھی پاکستان میں جس مکان میں رہتی ہیں وہ ان کے شوہر کا تھا۔ پہلے کچا تھا پھر ان کی ہمشیرہ نے بنا کر دیا ہے۔ کیا میں ان کو زکوۃ دے سکتا ہوں؟
نافرمان بیٹے کو جائیداد سے عاق کرنے کی شرعی حیثیت؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا لڑکا میرا نافرمان ہے ۔ شادی کے ایک پروگرام میں مہمانوں کے سامنے اس نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا اور مجھے لاتوں اور ہاتھوں سے مارا اور مجھے بے حساب گالیاں دیں ، میری ملکیت میں تین مکان ہیں ۔ میرا بیٹا کہتا ہے کہ مکان بیچ کر مجھے میرا حصہ دیا جائے ، جبکہ میں اپنی زندگی میں اسے اپنے ان مکانوں میں سے کوئی بھی حصہ نہیں دینا چاہتا اور چاہتا ہوں کہ اس کواپنی زندگی میں ہی عاق کر دوں تاکہ میرے مرنے کے بعد بھی اسے میری وراثت سے کچھ نہ ملے۔ آپ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیامیرے اس طرح کرنے سے وہ میری وراثت سے محروم ہوگا یا نہیں ؟
شادی کی تصاویر پرنٹ آؤٹ کروانے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل فوٹوگرافی کا رواج ہے تو کیا کاغذ پر شادی وغیرہ کی تصویر پرنٹ کروانا جائز ہے یا نہیں، رہنمائی فرما دیجئے؟
شادی ہال والا،قرض واپس کرنے تک ہر فنکشن پر 5 ہزار دے تو کیسا؟
سوال: ہمارے گھروالوں نے ایک شادی ہال خریدا ہےاور اس کے ساتھ ایک زمین بھی ایک سال کے لئےادھارپر خریدی ۔کروناکی وجہ سے کاروبار خراب ہوگیا اور ایک سال میں گھروالے وہ پیسے ادانہیں کرسکے تو انہوں نے کسی سے چودہ لاکھ روپے قرض لئے،اوریہ شرط لگائی کہ اگر حالات بہتر ہوگئےتو ایک ساتھ چودہ لاکھ واپس کر دیں گے اور اگر حالات بہتر نہ ہوئے توجائیدادبیچ کرقرض واپس کردیں گے ،اورایک شرط یہ بھی رکھی کہ مکمل قرض ادا کرنےتک شادی حال میں جتنی محافل ہوں گی،ہر محفل کے پیسوں سے اسے پانچ ہزار قرض خواہ کو دیں گے،تو کیا یہ ہرمحفل کے پیسوں سے اسے پانچ ہزاردینا سود ہےیانہیں؟
ساڑھے سات تولے سے کم سونا ہو، تو زکوٰۃ لازم ہوگی یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شادی شدہ اسلامی بہن کے پاس تقریباً سات (7) تولہ سونا ہے، ان کے گھر میں خرچ وغیرہ کے لئے عام طور پر عورتوں کو رقم نہیں دی جاتی ہے، بلکہ ضرورت کی چیزیں مرد حضرات خود ہی خرید کر دے دیتے ہیں، اس کے علاوہ کبھی والدین سے کچھ رقم اگر تحفے کے طور پر مل بھی جاتی ہے، یا کبھی بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر کچھ پیسے آتے ہیں تو وہ بھی خرچ ہوجاتے ہیں، یعنی کچھ رقم پورا سال اُن کے پاس رہے، عام طور پر ایسا نہیں ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں کیا اس اسلامی بہن پر زکوٰۃ فرض ہو گی؟
سونا بطورِ قرض لیا تو سونا ہی واپس کرنا ہوگا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تین سال پہلے میرے بھائی کو پیسوں کی ضرورت تھی میرے پاس بائیس کریٹ سونے کے تین بسکٹ تھے جو میں نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے رکھے ہوئے تھے میں نے یہ سونے کے بسکٹ بطور قرض اپنے بھائی کو دے دئیے ساتھ میں یہ کہا کہ جب میری بیٹی کی شادی ہوگی تو آپ مجھے اسی کریٹ کے سونے کے بسکٹ دے دیجئے گا تاکہ میں اپنی بیٹی کا کچھ زیور بنوا لوں ، بھائی نے اس وقت پیسوں کی ضرورت کی وجہ سےوہ بسکٹ بیچ دئیے جو کہ ڈیڑھ لاکھ کے بکے تھے ، اب کچھ عرصے بعد میری بیٹی کی شادی ہونے والی ہے میں بھائی سے اپنا سونا طلب کر رہا ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سونے کی قیمت بہت بڑھ چکی ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ میں ڈیڑھ لاکھ روپے دوں گا جبکہ میرا مطالبہ یہ ہے کہ میں نے سونے کے بسکٹ دئیے تھے لہٰذا مجھےآپ سونے کے بسکٹ دیں ، برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ میرامطالبہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟