سرچ کریں

Displaying 1281 to 1290 out of 4593 results

1281

قراٰنِ کریم کی تلاوت سننے کا زیادہ ثواب ہے یا کرنے کا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بہارِ شریعت میں یہ حکم مذکور ہے : “ قراٰن مجید سننا ، تلاوت کرنے اور نفل پڑھنے سے افضل ہے۔ “ زید کہتا ہے کہ افضل تو قراٰنِ مجید سننا ہی ہے لیکن ثواب زیادہ تلاوت کرنے والے کے لئے ہے ؟کیا زید کا یہ کہنا درست ہے؟

1281
1282

اھدنا الصراط المستقیم میں اھدنا کو زیر کے ساتھ پڑھا تو نماز کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اھدنا الصراط المستقیم میں لفظ اھدنا میں ھ پر ساکن کے بجا ئے غلطی سے زیر پڑھا تو نماز کا کیا حکم ہے؟ یعنی کیا اس طرح پڑھ دینے کی وجہ سے نماز فاسد ہوجائے گی؟

1282
1283

سری نماز میں امام نے اونچی قراءت شروع کر دی تو نماز کا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر امام نے کسی سری نماز میں بھول کر بلند آواز میں تلاوت کی ابھی صرف چند الفاظ کہے یعنی صرف ”اَلْحَمْدُ“ کہا کہ اتنے میں پیچھے سے کسی نے لقمہ دیا اور امام کو یاد آیا، پھر اس نے باقی قراءت آہستہ آواز میں کی تواس کا کیا حکم ہے؟

1283
1284

شرعی مسائل کے حل کے لیے ChatGPT استعمال کرنا

سوال: کیا شرعی مسائل کے حل کے لیے ChatGPT ایپ کا استعمال کرنا صحیح ہے؟

1284
1285

ادھار میں خریداری کر کے چیز سے نفع اٹھانا کیسا ؟

سوال: زید،بکر سے ایک گھر پندرہ لاکھ روپے میں قسطوں پر خریدنا چاہتا ہے جس میں سے دس لاکھ روپے زید بوقتِ خریداری ادا کر دےگا اور پانچ لاکھ روپے ایک طے شدہ مدت میں قسط وار ادا کرے گا ،دس لاکھ روپے ادا کرنے کے بعد زید وہ گھر اپنے قبضے میں لے کر کرائے پر دے دےگا اور اس سے حاصل ہونے والے کرائے سے بکر کو گھر کی بقیہ قیمت قسطوں کی صورت میں ادا کرے گا میراسوال یہ ہے کہ کیا زید کا گھر کی مکمل قسطیں ادا کرنے سے پہلے گھر کرائے پر دینا جائز ہے؟

1285
1286

تلاوت سنتے ہوئے لفظِ محمد ﷺ پر انگوٹھے چومنے اور درود پڑھنے کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جب تیجے وغیرہ کا ختم شریف پڑھا جاتا ہے تو ختم شریف پڑھنے والا جب اس آیت”مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ“ کو پڑھتا ہے توپڑھنے والا قرآن پاک پڑھنا جاری رکھتا ہے اور سننے والوں میں سے بعض لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام پاک سن کرزبان سے درود پاک بھی پڑھتے ہیں اور انگوٹھے بھی چومتے ہیں، اس کے بارے میں شرعی حکم بیان فرما دیجئےکیا یہ درست ہے؟

1286
1287

دن مختص کر کے برسی منانے کی شرعی حیثیت

جواب: ہے؟ جواب: فاتحہ وطعام بلاشبہہ از مستحسنات ست وتخصیص کہ فعل مخصص است باختیار اوست کہ باعث منع نمی تواند شد این تخصیصات ازقسم عرف وعادت اند کہ بمصال...

1287
1288

مسجد کا سامان ، پنکھے ، کرسیاں وغیرہ خراب ہو جائیں تو انہیں بیچ سکتے ہیں ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ہمارے گاؤں کی مسجد سیلاب آنے کے سبب گرگئی ،اس کا کافی سارا سامان تو ہم نے پہلے ہی محفوظ کر لیا تھا، مگر سیلاب کے پانی اور مسجدگرنے کے سبب اس کے دروازے، کھڑکیاں، چھت والےپنکھےاور نمازیوں کےلئے رکھی ہوئیں لکڑی کی کرسیاں ٹوٹ چکی ہیں اور بالکل خراب ہوچکی ہیں، یہ اشیاءآئندہ بھی مسجد کے کسی کام میں استعمال نہیں ہوسکتیں، بلکہ مزید رکھنے سے بالکل ضائع ہو جائیں گی، اب پوچھنا یہ تھا کہ مسجد کی تعمیرات کے دوران پیسوں کی اشد ضرورت ہے، کیا مسجد کا متولی اس بیکار سامان کو بیچ کر اس کی رقم مسجد کی تعمیر ات میں خرچ کرسکتاہے؟ نوٹ:سائل نے بیان کیا کہ مسجد کے پنکھےاورنمازیوں کے لئےکرسیاں کسی شخص نے لے کر دی تھیں، اس کے متعلق معلومات نہیں ہیں۔

1288
1289

سوئم میں چنوں پر فاتحہ کی شرعی حیثیت

سوال: اکثر جگہ میت کے انتقال کے بعد دیکھا جاتا ہے کہ سوئم والے دن چنے پڑھوانے کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں کلمہ شریف پڑھاجاتا ہے، اور پھر فاتحہ ہوتی ہے، پوچھنا یہ ہے کہ یہ چنوں پر فاتحہ کروانے کی کیا حقیقت ہے؟

1289
1290

جنت البقیع میں دفن ہونے کی دعا کیوں کی جاتی ہے؟

سوال: جنت البقیع میں دفن ہونے کی دعا کیوں کی جاتی ہے؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔

1290