سرچ کریں

Displaying 121 to 130 out of 974 results

121

علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہایک مسلمان شخص جس کاتعلق شیخ برادری سے ہے،بنی ہاشم سے نہیں۔گھرکاواحدکفیل ہے اوردل کے مرض میں مبتلاہے ،بائی پاس بھی ہوچکاہے ۔اپناسب کچھ فروخت کرکے علاج کے لئے کراچی میں ایک کرائے کے مکان میں رہتاہے ،کافی مقروض بھی ہے۔اس کے پاس ایساکچھ نہیں کہ جس سے وہ اپناقرضہ اداکرسکے اورگھریلوضروریات پوری کرسکے توکیایہ شخص زکوٰۃ کاحقدارمستحق ہے یانہیں؟ سائل:محمديوسف ولدمبارك علی (سيكٹر 7.Cانورشاه گوٹھ نارتھ کراچی)

121
122

ادھار میں دی ہوئی چیز کو کم قیمت میں واپس خریدنے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مارکیٹ میں کچھ لوگ ایسا بھی کرتے ہیں کہ جب کسی کو قرض لینا ہوتا ہے، تو وہ کسی دکاندار سے کہتا ہے کہ آپ کی دکان میں موجود یہ بائیک میں ادھار میں 60000کی خریدتا ہوں اور رقم آہستہ آہستہ چھ مہینے میں آپ کو دوں گا اور پھر بائیک پر قبضہ بھی کرلیتا ہے ،پھر دکاندار وہی بائیک اس آدمی سے نقد میں 45000 کی خرید لیتا ہے ،تو کیا یہ عمل جائز ہے؟ دکاندار اسے بغیر پرافٹ کے قرضہ نہیں دینا چاہتااوراس شخص کو 45000کی ضرورت ہوتی ہے ، تو یوں اسے اپنی مطلوبہ رقم مل جاتی ہے اور دکاندار کو نفع بھی مل جاتا ہے ، مگر یہ طریقہ کار شرعی طور پر درست ہے یا نہیں؟ اس کی راہنمائی فرمائیں۔

122
123

کیا سید پر بھی زکوٰۃ فرض ہے ؟

جواب: قرض اور حاجتِ اصلیہ سے فارغ ہو اور مال کا نامی ہونا اگرچہ نمو تقدیراً ہو۔ “(کنز الدقائق، کتاب الزکاۃ ،ص203،مطبوعہ دار السراج ) سید مالکِ نصاب پر ...

123
124

انتقال کرجانے والے رشتہ دار کا سامان استعمال کرنا

جواب: قرض ہوتواس کی ادائیگی کرنااورپھراگراس نے کوئی جائزوصیت کررکھی ہوتوشرعی حدمیں رہتے ہو ئے، اس وصیت کوپوراکرناہوتاہے اوراس کے بعدجوکچھ بچے وہ ورثا میں تق...

124
125

زکوٰۃ کے پیسوں سے عمرہ کروانا کیسا؟ اس طرح زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟

جواب: قرض نکال کر کچھ نہ بچے یا نصاب سے کم بچے یا اُس شخص کے بال بچے ہی اتنے ہوں کہ سب کو کچھ نہ کچھ دینے کی صورت میں سب کو نصاب سے کم ملے تو اب ی...

125
126

سیدہ کی غیر سید اولاد کے لئے زکوٰۃ لینے کا حکم

جواب: قرض مائنس کیا جائے تو اس کی ملکیت میں ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر مال نہ رہے۔ وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّ...

126
127

ایک کرنسی قرض دے کر دوسری کرنسی میں مطالبہ کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں چند سال قبل جب سعودیہ میں تھا، تو کسی رشتہ دار نے ایک لاکھ روپے قرض مانگا، اس وقت میں نےوہاں ایجنسی کے ذریعے 2500 سعودی ریال کنورٹ کروا کر اسے ایک لاکھ روپے بھیجے تھے اور ہمارے درمیان وعدہ ہوا تھا کہ دس سال بعد قرض واپس ہوگا، اب تقریباً سات سال گزر چکے ہیں اور حالیہ ریٹ کے مطابق 2500 ریال کی رقم دو لاکھ کے قریب بن رہی ہے۔ اب مجھے اچانک رقم کی ضرورت پیش آ گئی ہے، تو اس میں ایک تو یہ پوچھنا ہے کہ مقروض پر کتنی رقم واپس کرنا ضروری ہے، 2500 ریال یا پھر ایک لاکھ روپے پاکستانی؟ نیز معاہدہ کا عرصہ پورا ہونے سے پہلے قرض کی واپسی کا مطالبہ جائز ہے؟رشتہ دار کا کہنا ہے کہ حالات کی وجہ سے ابھی رقم واپس کرنا مشکل ہے اور جب کروں گا، تو ایک لاکھ ہی واپس کروں گا، کیونکہ آپ نے مجھے ایک لاکھ روپے ہی دئیے تھے۔

127
128

جس کا پتہ ہو کہ قرض کے ساتھ کچھ زیادہ واپس کرتا ہے، اس کو قرض دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ کسی ایسے شخص کو قرض دینا جس کی عادت ہے کہ وہ قرض واپس کرتے وقت اپنی طرف سےاضافی رقم دیتا ہے، یعنی سود پر قرض نہیں لیتا لیکن جب بھی کسی سے قرض لیتا ہے واپسی پر اضافی رقم اپنی خوشی سے دیتا ہے تو کیا ایسے شخص کو قرض دینا اور واپسی پر اضافی رقم لینا گناہ ہوگا؟ کیونکہ اسے دینے والا جانتا ہے کہ وہ اضافی رقم دے گا۔

128
129

نبی کریم ﷺ کے قرض زیادہ لوٹانے والی روایت کی وضاحت

سوال: بخاری شریف میں حدیث پاک موجود ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم پر ایک صحابی رضی اللہ عنہ کا کچھ قرض تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے قرض ادا کیا، تو کچھ زیادہ دیا۔ اس حدیث پاک کی روشنی میں کچھ وضاحت فرما دیں، میں نے سنا ہے کہ آپ علیہ الصلوۃ و السلام نے جس سے قرض لیا اور واپسی میں اضافی رقم دینا طے نہیں کیا بلکہ اسے اپنی خوشی سے اوپر پیسے دے دیے، تو یہ سود نہیں، کیا واقعی ایسا ہے؟

129
130

قرض میں دی ہوئی رقم واپس نہ مل رہی ہو تو زکوٰۃ لے سکتے ہیں؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کے دوسرے پر بطورِقرض 40 لاکھ روپے ہیں، لیکن مقروض کے پاس فی الحال قرض خواہ کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں اور نہ ہی اس سے قرض واپس ملنے کی امید ہے، البتہ مقروض پیسے دینے کا اقرار کر رہا ہے کہ کہ جب ہوں گے، تو دے دوں گا، جبکہ قرض خواہ (جس نے قرض دیا ہوا ہے، اس) کو ابھی پیسوں کی ضرورت ہے اور قرض خواہ کی مالی کنڈیشن یہ ہے کہ یہ خود جاب کرتا ہے اوراس کی سیلری ہر مہینے خرچ ہوجاتی ہے۔ کسی مہینے چار پانچ ہزار بچ جاتے ہیں اور کبھی وہ بھی نہیں بچتے۔ اس کے علاوہ قرض خواہ کے پاس بقدر نصاب حاجت سے زائد کوئی چیز نہیں ہے۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس قرض خواہ کو اگر کوئی زکوٰۃ دے، تو یہ لے سکتا ہے؟ یا پھر اس کا جو قرض دوسرے بندے پر ہے، اس کی وجہ سے یہ زکوٰۃ نہیں لے سکتا؟

130