شوہر کا زکوٰۃ لے کر اپنی بیوی کی زکوٰۃ ادا کرنا
سوال: ایک شخص خود شرعی فقیر اور مقروض ہے۔ کچھ سالوں پہلے اس کی بیوی پر زکوۃ دینا لازم تھی۔ کسی وجوہات یا کم علمی کی وجہ سے وہ دے نہ سکی۔ اب کیا اس کے شوہر کو کوئی زکوٰۃ دے اور وہ زکوٰۃ لے کر مالک ہونے کے بعد اپنی بیوی کو وہ رقم دے کہ تم اس سے اپنی سابقہ سالوں کی زکوۃ ادا کردو تو یہ ٹھیک ہوگا؟ کیونکہ وہ خود شرعی فقیر ہے اور وہ شخص زکوٰۃ مانگتا بھی نہیں بلکہ نامناسب سمجھتا ہے کہ کوئی اسے زکوۃ دے، لیکن اگر کوئی دے دے، تو لے بھی لے گا۔ کیا اسے اگر کوئی زکوۃ دے ،تو یہ لے کر مالک بننے کے بعد بیوی کا وکیل یا کفیل ہونے کی حیثیت سے اس کی زکوۃ میں وہ رقم ادا کرسکتا ہے؟
قرض والی رقم کی زکوۃ کس پرلازم ہے؟
سوال: قرض پرزکوٰۃ دینی ہوتی ہے ،تو جو رقم قرض میں دی ہوئی ہے اس کی زکوٰۃ ،قرض دینے والے پر لازم ہے یا لینے والے پر؟
صدقۂ فطر کی رقم مسجد کی تعمیر میں دینا
جواب: زکوٰۃ کے ہیں، البتہ اگر مسجد کو حاجت ہو، تو حیلۂ شرعی کے ذریعے فطرہ کی رقم مسجد میں دی جاسکتی ہے ۔ فتاوی فیض الرسول میں ہے :’’زکوٰۃ اور صدقہ فطر ...
کرائے پر دیا ہوا مکان، ڈیڑھ تولہ سونا اور کچھ کیش رقم، ان پر زکوۃ کا حکم
سوال: میرا ایک مکان ہے جس کا مجھے کرایہ ملتاہے، تقریبا ً ڈیڑھ تولہ سونا ہے اور کچھ نقد رقم ہے۔ رقم اورسونے پر تو زکوٰۃ ہوگی ،لیکن کیا مکان پر بھی زکوٰۃ ہوگی جبکہ وہ بیچنے کی غرض سے نہیں لیا گیا؟
مالِ حرام سیّد کو بطورِ صدقہ دینا کیسا؟
جواب: زکوٰۃ، عشر، کفارہ وغیرہ کوئی بھی واجب صدقہ نہیں دیا جاسکتا، صرف نفلی صدقہ دے سکتے ہیں۔ ثانیاً اس لئے کہ زکوٰۃ وغیرہ صدقات واجبہ بنو ہاشم کو نہ دینے ک...
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کسی شخص کے پاس نصاب کی مقدار رقم ہو ،اوردرمیانِ سال وہ نصاب سے کم ہو جائے ،لیکن پھر اسکو کچھ رقم مل جائے جس کی وجہ سے نصاب مکمل ہوجائے ،تو ایسا شخص سال پورا ہونے پر زکوٰۃ ادا کرے گا یا نہیں ،کیونکہ بعد میں ملنے والے مال پر ابھی سال مکمل ہی نہیں ہو ا،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں ؟ (عمر حیات،کوٹلی ستیاں ،آزاد کشمیر)
زکوۃ ادا کرنے کے لئے پوری رقم جمع نہ ہوئی تو بقیہ زکوۃ میں تاخیر کا حکم
سوال: اگر کسی کے پاس نصاب سے زیادہ سونا موجود ہو، جس پر زکوٰۃ فرض ہورہی ہے ، وہ شخص ایک ساتھ زکوۃ نہیں نکال سکتا ، بلکہ کچھ نہ کچھ رقم ہر مہینے الگ کر کے رکھتا رہتا ہے، اب وہ دن آگیا جس دن سال پورا ہونا تھا، لیکن ابھی اس کے پاس اتنی رقم جمع نہیں ہوئی کہ جس سے پوری زکوۃ ادا کر سکے ، تو کیا اس صورت میں زکوۃ کی بعض رقم ادا کرنے کی صورت میں تاخیر کرنے کی اجازت ہوگی یا کچھ سونا وغیرہ بیچ کر فوراً زکوٰۃ ادا کرنا ہوگی؟
نابینا اگر مالکِ نصاب ہو، تو اس پر زکوٰۃ کا حکم
سوال: میری ایک بہن نابینا ہے اس کے مستقبل کے لیے اس کے نام کا اکاؤنٹ بنا کر اس میں رقم جمع کر دی، جوکہ نصاب کو پہنچتی ہے، تو کیا اس پر بھی زکوٰۃ ہو گی جبکہ وہ تو نابینا ہے۔
کسی کی زکوۃ کی رقم اپنے استعمال میں لاکر بعد میں اپنے پاس سے زکوۃ دینا
سوال: زکوۃ کی رقم امانت کے طور پر ہوتی ہے ، تو کیا اگر کوئی وصول کرنے والا یا صدر و سیکرٹری وغیر ہ اس کو ذاتی استعمال میں لے آئے پھراپنی طرف سے زکاۃ کی مدمیں اتنی رقم جمع کروادے ، تو کیا ان کی زکوٰۃ ادا ہو جائے گی ۔