
سجدے میں ناک زمین پر لگانا ضروری نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ نماز کے سجدے میں ناک کی ہڈی لگانے کی شرعی حیثیت کیا ہے، بعض افراد کا کہنا ہے کہ پیشانی لگاناکافی ہے، ناک لگاناضروری نہیں۔
حمل ساقط ہوجائے تو اس سے پہلے اور بعد میں آنے والا خون کا حکم
جواب: بارے میں بحر الرائق میں ہے: ”إذا سقط منها شيء لم يستبن خلقه فما رأت فعلى هذا يكون حيضا“ ترجمہ: جب عورت سے کوئی چیز (ادھورا حمل)ساقط ہوئی اور یہ ضا...
ایسی جگہ نماز جمعہ پڑھنا کیسا جہاں نماز جمعہ کے لیے عام اجازت نہ ہو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم ایک ادارےمیں ملازم ہیں، وہاں انتہائی سخت سیکورٹی ہوتی ہے، ہمارے ادارے کے اندر ہی مسجد موجود ہے جس میں جمعہ کی نماز ہوتی ہے، لیکن وہاں ادارے کے افراد کے علاوہ باہر سے کسی کو بھی اندر آنے کی اجازت نہیں، تو کیا وہاں ہم جمعہ کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ سائل:وسیم احمد (سکھوال، فتح جنگ، اٹک)
کیا بینکوں سے قرض لینا جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بینک سے قرض لینا جائز ہے یا نہیں؟ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ بینک سے جو رقم ہم لیں گے اس سے کچھ زائد رقم اپنے مقررہ وقت پر قسطوں کی صورت میں واپس کرنا ہو گی، یہ شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ سائل:خضر حیات (ڈیرہ غازیخان)
کیا اپنی جائیداد مسجد و مدرسے کے لیے وقف کرنا جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زیدنے اپنی جائیداد(زمین) اپنی زندگی میں حالت صحت میں شرعی رہنمائی لے کراپنی اولادمیں تقسیم کی ۔ اب اس کے پاس کچھ مزید اپنی زمین ہے جیسے حالتِ صحت میں وہ مسجدیامدرسے کے لیے وقف کرناچاہتاہے۔ کیا زندگی میں شرعاًاس طرح وقف کرناسے وقف ہو جائے گا؟ سائل:غلام محی الدین (سیدپور ملتان روڈ،لاہور)
مسجد میں دنیاوی میسج پڑھنا کیسا ؟
جواب: بارے میں کہا گیا ہے کہ مسجد میں دنیاوی باتیں کرنا نیکیوں کو کھا جاتا/ختم کر دیتا ہے۔البتہ اگر کوئی نماز وغیرہ عبادت کے لئے مسجد میں جاتا ہے اور ضمناًک...
بیماری کی وجہ سے کئی سالوں کے روزے نہیں رکھے تو فدیہ دے سکتے ہیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے والد صاحب کی عمر تقریبا65 سال کے قریب ہے، وہ شوگر، بلڈپریشر وغیرہ بیماریوں کے مریض ہیں، وہ اسی وجہ سے پچھلے کئی سالوں سے،سال کے کسی حصے میں بھی روزہ نہیں رکھ سکتے، میں نے سنا ہے کہ جو مرض کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکے اس کا فدیہ نہیں ہوتا،بلکہ وہ بیماری کے دور ہونے کا انتظارکرے اورجب بیماری دورہوجائے تو ان چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کرے، یا سال کے ان دنوں کا انتظار کرے جن دنوں میں یہ بیماری کے باوجود روزوں کی قضا کرسکے ،سوال یہ ہے کہ اگرمیرے والد صاحب انہیں بیماریوں کی وجہ سے سال کے کسی حصے میں بھی روزے نہ رکھ سکیں اور اسی حالت میں شیخ فانی کے درجے تک پہنچ جائیں یا ان کا انتقال ہوجائے، تو کیا اب ان کے پچھلے چھوٹے ہوئے روزوں کا فدیہ ادا کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟
منت کے الفاظ بار بار دہرانے سے ایک ہی منت لازم ہوگی یا ہر دفعہ الگ منت؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے منت مانی تھی کہ ”اگر میرا کام لگ گیا تو میں پانچ ہزار روپے اللہ کی راہ میں دوں گا“پھر اس کے بعد دعا کرتے ہوئے اور گھر والوں کے سامنے بھی میں نے کئی مرتبہ یہ الفاظ دہرائے۔ اب اللہ کے فضل سے میرا کام لگ گیا تو میرے ذہن میں ایک سوال آیا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ جتنی بار میں نے الفاظ دہرائے، اتنی بار منت لازم ہوگئی ہو، جبکہ بار بار بیان کردہ الفاظ سے میرا مقصد الگ سے نئی منت ماننا نہیں تھا، بلکہ وہی پہلے والی منت ہی مراد تھی ؟
کیا زائد (انگلی نما) لٹکتے گوشت کو ہاتھ سے جدا کرسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا ایک چھوٹا بھائی ہے،جس کی عمر تقریبا سات سال ہے ،اس کے دائیں ہاتھ کی چھنگلیا کے ساتھ پیدائشی طورپرانگلی نماگوشت لٹکا ہوا ہے ،جس کے اندر ہڈی نہیں ،اور اس کی وجہ سے اسے لکھنے میں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،گھر کے افراد نے یہ مشورہ کیا کہ اس کو جدا کروا دیا جائے ،اس حوالے سے چند ڈاکٹر وں سے بات چیت کی تو ان سب کایہی کہنا ہے کہ آپریشن کے ذریعے اس زائد (انگلی نما)گوشت کوبا آسانی جدا کیا جا سکتا ہے ، مذکورہ تفصیل کے بعد یہ ارشاد فرمائیں کہ شرعی طور پر اس زائد گوشت کو جدا کرنا کیسا؟ سائل:محمد سلطان عطاری(ضلع ہری)
نماز کے بعد مصلے کو فولڈ کرنا کیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اکثر ائمہ حضرات کو دیکھا ہے کہ وہ نماز پڑھنے کے بعد مصلے کوایک کونے سے اکٹھاکر دیتے ہیں اس طرح کرنے کا ثبوت کیا ہے ؟ اور اگر اس طرح نہ کیا جائے تو کیا گناہ گار ہوں گے ؟اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا تو شیطان اس پر نماز پڑھے گا اس کی کیا حقیقت ہے ؟ سائل: رانا تجمل حسین(لاہور،کینٹ)