سرچ کریں

Displaying 141 to 150 out of 4663 results

141

سبق سنانے کے لیے آیتِ سجدہ تلاوت کرنے سے سجدۂ تلاوت کا حکم ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن گھر میں بچیوں کو قرآنِ پاک پڑھاتی ہے ۔ سبق سناتے ہوئے بچیاں آیتِ سجدہ بھی سناتی ہیں ۔ پوچھنا یہ ہے کہ بچیاں بطورِ سبق آیتِ سجدہ سنائیں ، تو کیا اُن بچیوں پر سجدہ تلاوت لازم ہوگا یا نہیں ؟ بالغ بچیوں اور نابالغ بچیوں کے لیے الگ الگ حکم ہوگا یا ایک ہی حکم ہے ؟ اسی طرح اُن بچیوں سے بطورِ سبق آیتِ سجدہ سنتے ہوئے کیا سبق سننے والی اسلامی بہن پر بھی سجدہ تلاوت لازم ہوگا ؟ بالغ بچی آیتِ سجدہ پڑھے ، تو کیا حکم ہوگا اور نابالغ پڑھے ، تو کیا حکم ہوگا ؟

141
142

فجر کے فرض پڑھتے ہوئے بھولے سے تیسری رکعت ملا لی تو کیا حکم ہے؟

سوال: اگر کوئی شخص فجر کے فرض پڑھتے ہوئے بھول کر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے اور سجدہ بھی کرلے، پھر اسے یاد آئے کہ میں نے نمازِ فجر کی تین رکعتیں ادا کرلی ہیں، تو اب اس کے لیے کیا حکم ہے کہ وہ نماز توڑ دے، کیونکہ فجر کے فرض پڑھنے کے بعد نوافل پڑھنا مکروہ ہیں یاپھر ایک اور رکعت ملا کر چار پوری کرلے،اگر ایک رکعت اور ملاتا ہے، تو یہ چار رکعت ہو جائیں گی اور فجر کے بعد تو نفل نہیں پڑھے جاتے ،اس بارے میں کیا کیا جائے؟

142
143

شرعی وزن سے زائد اور سونے کی مردانہ انگوٹھی بیچنے اور اس کی آمدن کا حکم ؟

سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ (1)شرعی وزن سے زائد وزن کی چاندی کی مردانہ انگوٹھی اور سونے کی مردانہ انگوٹھی کی خرید و فروخت کرنا کیسا ہے؟ (2)اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کیا حکم ہے؟

143
146

عدت میں نکاح کرنا کیسا اور اس نکاح کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حاملہ مطلقہ عورت وضع حمل یعنی بچہ پیدا ہونے سے پہلے دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے یا نہیں؟ اگر حاملہ طلاق والی عورت نے، حمل ہونے کی حالت ہی میں دوسری جگہ نکاح کرلیا، تواب اس نکاح سے متعلق کیا حکم ہوگا؟ کیا ایسا نکاح درست ہوجائے گا یا نہیں؟

146
148

ماں کا ایک بیٹی سے سخت رویہ بقیہ پر شفقتیں

سوال: اگر ماں ایک بیٹی سے پیار نہ کرے، سخت رویہ رکھے، جبکہ باقی بیٹیوں سے پیار و محبت ہے، تو ماں پر کیا حکم ہے؟ اگر بیٹی بھی ماں سے سخت لہجے میں غصہ میں بات کرلے تو کیا مواخذہ ہوگا؟

148
149

واجب الاعادہ نماز کا وقت گزر جانے کے بعد بھی اعادہ واجب ہے؟

موضوع: واجب الاعادہ نماز کا وقت گزرنے پر نماز کا حکم

149
150

نجاست کو جس کپڑے سے صاف کیا وہ پاک ہوگا یا ناپاک اور اس کو گیلے ہاتھ سے پکڑنے کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نظر نہ آنے والی نجاست کو جس کپڑے سے پونچھا جائے، وہ پاک ہوگا یا ناپاک؟ اور ایسی نجاست والے کپڑے کو گیلے ہاتھ سے پکڑنے کا کیا حکم ہوگا؟

150