
زکوٰۃ کا مال غیر شادی شدہ لڑکی کو دینا کیسا؟
سوال: کیا زکوٰۃ کا مال گھر کی غیر شادی شدہ لڑکی کو دے سکتے ہیں؟
بیٹیوں کی شادی کے لئے جمع کئے گئے پیسوں پر زکوٰۃ لازم ہوگی؟
سوال: سوال یہ ہے کہ میرے والد اپنی بیٹیوں کی شادی کے لئے پیسہ جمع کر رہے ہیں ، تو ان پیسوں کی زکوٰۃ بنے گی یا نہیں؟
والدین کی زندگی میں فوت ہونے والی اولاد کا وراثت میں حصہ نہیں
سوال: اگر غیر شادی شدہ بیٹی یا بیٹا، والدین کی زندگی میں وفات پا جائے تو کیا اس کا والدین کی جائیداد میں حصہ یا حق بنتا ہے؟
نامحرم مرد و عورت کا ایک ٹیبل پر کھانا کھانا
سوال: آج کل رائج ہو چکا ہے کہ شادی سے پہلے لڑکا لڑکی فیملی کے ساتھ، ایک ساتھ ٹیبل کرسی پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں اور آپس میں باتیں کرتے ہیں، اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
عارضی رہائش والی جگہ پر وطن اصلی کی نیت کرنے کا حکم
جواب: شادی کر لی ہو یا وہاں مستقل رہائش اختیار کر لی ہو اور وہاں سے جانے کا ارادہ نہ ہو۔ محض نوکری و کاروبار کے لیے کسی جگہ جا کر ٹھہرنے سے وہ جگہ وطن اصلی ...
سوتیلی بھانجی کی بیٹی سے نکاح کا حکم
سوال: لڑکے کا اور لڑکی کا ابو ایک ہے، لیکن امی الگ الگ ہے اور جس لڑکی سے وہ شادی کرنا چاہتا ہے، وہ اس کی بھانجی کی بیٹی ہے اور اس کی بھانجی کی شادی اس کی خالہ کے بیٹے سے ہوئی ہے، تو کیا وہ اس لڑکی سے شادی کر سکتا ہے؟ (یعنی سوتیلی بھانجی کی بیٹی سے نکاح کرنا کیسا؟)
شادی کے بعد چوڑیاں پہننے کا حکم
سوال: کیا عورت کےلئے شادی کے بعد چوڑیاں پہننا ضروری ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شادی شدہ عورت سے زنا کا ارتکاب ہوا، کچھ عرصہ بعد شوہر کو اس کا علم ہوا ، عورت نے توبہ کر لی اور شوہر سے معافی بھی مانگ لی،اب آپ شریعت کے مطابق ارشاد فرمائیں کہ اس عورت کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ نیز شوہر عورت کو معاف کرنے کے لیے تیار ہے کیا وہ اسے معاف کر سکتا ہے؟اور اس معاف کرنے کی وجہ سے شرعاًوہ گناہگار تو نہیں ہو گا؟
کیا والد کے ہوتے ہوئے ماموں کو حق پرورش حاصل ہوتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض معاملات کی وجہ سے میں نے تقریبا سولہ سال پہلے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی ، اس وقت میری سب اولاد چار سال یا اس سے کم ہی تھی ، میری بیوی اولاد کو لے کر اپنے میکے (لاہور )میں رہنا شروع ہو گئی اور کچھ عرصے بعد اس کا انتقال ہو گیا اور بچوں کی ساری دیکھ بھال بچوں کے ماموں کرتے رہے ، اب مجھے کسی نے بتایا ہے کہ لڑکا سات سال کی عمر میں اور لڑکی نو سال کی عمر میں پہنچ جائے تو والد پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنی اولاد کو اپنے پاس رکھے اور ان کی تربیت کرے ۔میں انہیں لینے کے لیے گیا تو ان کے ماموں واپس کرنے سے منع کر رہے ہیں اورمیرے بچے ( بیٹا 20، اور بیٹیاں 17,18سال کی ہیں ) بھی ساتھ آنے پر راضی نہیں ہیں ، اب میرے لیے شریعت میں کیا حکم ہے ؟نیز کیا ان کی شادیوں کی ذمہ داری مجھ پر ہے؟
مہنگائی کی وجہ سے زیادہ مہر کا مطالبہ کرنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کی شادی ہوئی،لیکن اب معاملات اس حد تک خراب ہو گئے ہیں کہ طلاق دینی پڑے گی۔لڑکی والے کہہ رہے ہیں کہ چونکہ اب مہنگائی زیادہ ہو چکی ہے ، لہٰذا مہر دُگنا دینا ہو گا ، جبکہ وقتِ عقد مہر پانچ ہزار روپے مقرر ہوا تھا۔پوچھنا یہ ہے کہ طلاق ہونے کی صورت میں کتنا مہر دینا ہو گا؟ نوٹ ! شادی پانچ سال پہلے ہوئی تھی اور اس وقت پانچ ہزار روپے دو تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی کی قیمت سے بہت زائد تھے۔