
امام شافعی علیہ الرحمۃ کا مزارات پرجانا
سوال: کیا امام شافعی رحمہ اللہ مزارات پر جایا کرتے تھے؟
نماز کے بعد بلند آواز سے ذکر کرنا کیسا ؟
سوال: ہماری جامع مسجد اندرونی ہال، صحن اور برآمدے پر مشتمل ہے، ان تینوں جگہوں سے ہٹ کر مسجد کی چار دیواری کے اندر ہی کچھ جگہ خالی ہے، وہاں نماز نہیں ہوتی، وہ فنائے مسجد ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ ہم اس خالی جگہ پر مسجد کا سامان اور ضروری اشیاء رکھنے کے لئے اسٹور بنا سکتے ہیں؟
عورت موزوں پرمسح کرسکتی ہے یا نہیں ؟
سوال: اگر کوئی اسلامی بہن وضو کرنے کے بعد چمڑے کے موزے پہن لے تو کیا وہ اس پر مسح کرسکتی ہے ؟اس سے وضو ہوجائے گا؟
مغرب کی اذان کے دوران روزے دار کھانے پینے سے گنہگار ہوگا؟
جواب: پراذان کا جواب نہیں ہے، لہذا اگر روزے دار شخص افطار کررہا ہواور اس دوران اذان ہوجائے، تو وہ افطار کو جاری رکھ سکتا ہے،ایسا کرنے والا گنہگار نہیں...
جواب: پر) بایاں ہاتھ مونھ پر رکھ دے یا آستین سے مونھ چھپالے، قیام میں دہنے ہاتھ سے ڈھانکے اور دوسرے موقع پر بائیں سے۔ جماہی روکنے کا مجرب طریقہ یہ ہے کہ دل ...
مہندی سے ہاتھ پر شوہرکا نام لکھنا
سوال: عورت کا مہندی سے ہاتھ پر شوہر کا نام لکھنا کیساہے ؟
کاروبار کے لیے پیسے دیے، تو نفع و نقصان کس طرح رکھنا ہوگا؟
جواب: پر ہی لوٹتا ہے، اس لیے کہ نقصان، اصل مال کا جزو ہے جو کہ ضائع ہو گیا ہے، تو اس کی شرط رب المال کے علاوہ کسی اور پر نہیں لگائی جا سکتی اور نہ ہی یہ ...
ولی اللہ کے نام پر جانور آزاد چھوڑ دینا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی شخص نے ایک گائے کسی بزرگ کے نام پر چھوڑ رکھی ہے جو کبھی کسی کے کھیت میں جا کر اس کی فصل کھا جاتی ہے اور کبھی کسی کی دوکان پر جا کر اس کا غلہ کھانے لگتی ہے۔ لوگ کہتے ہیں اسے منع نہ کرو، ورنہ نقصان ہو جائے گا۔ اس طرح لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لئے گائے آزاد چھوڑ دینے والے کے بارے میں کیا حکم ہے اور اس گائے کو نقصان پہنچانے سے منع کر سکتے ہیں کہ نہیں؟ ایک آدمی یہ کہہ رہا تھا کہ بزرگ کے نام پر جانور مقرر کرنا ہندؤوں کا طریقہ ہے۔ ایسا کہنا کیسا ہے؟
LAM ایپ کے ذریعے چینل سبسکرائب اور ویڈیو لائک کرنے کی اجرت لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ LAM نام کی ایک ایپلیکشن (Application)ہے، جو انٹرنیٹ پر یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ سوشل میڈیا چینلز اور پیجزکی پروموشن کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جس کا طریقہ کار یہ ہے: (1) سب سے پہلے LAM نامی ایپلیکشن (Application) کو ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے،پھر اس میں اپنا ایک اکاؤنٹ بنایا جاتا ہےاور یہ اکاؤنٹ مفت (Free)بنتا ہے۔ (2) اس کے مختلف پیکجز (Packages) ہوتے ہیں جو چار ہزار سے لے کر آٹھ لاکھ روپے تک ہوتے ہیں،نفع پیکج(package) کی مالیت کے اعتبار سے ہوتا ہے،جتنا مہنگا پیکج ہو گا، اتنا زیادہ نفع ہوگا، ان پیکجز میں سے کسی ایک پیکج کا خریدنا لازم ہے، وگرنہ آپ اس کےاجیر (employee)نہیں بن سکتے۔ LAM Application (3) کی طرف سے پیکج کی مالیت کے مطابق اجیر employee کو روزانہ چینلز اور ویڈیوز کے لنک دیےجاتے ہیں،اجیر نے اس چینل کو سبسکرائب (Subscribe)کرنا اور اس کی ویڈیو کو دیکھ کر لائک کر کے اس کا سکرین شارٹ ایپ میں شوکر دینا ہے،پھر اس کے پیکج کے مطابق اسکی انکم جنریٹ (Generate) ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ (4) LAM Application کو لوگوں میں عام کرنے اور زیادہ سے زیادہ افراد کو منسلک کرنے کے لئے نیٹ ورک مارکیٹنگ کا بھی آپشن موجود ہے، جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ اجیر(employee)لنک کے ذریعہ نیا شخص اس ایپ میں ایڈ کرتا ہے،اس کا کمیشن اجیر کو ملتا ہے، پھر یہ نیا شخص آگے کسی دوسرے شخص کو لنک کے ذریعہ اس ایپ میں ایڈ کرتا ہے، تو اس کا کمیشن پھر پہلے اجیر کو ملتا ہے،یونہی یہ سلسلہ آگے کئی افراد تک بڑھتا جاتا ہے،ہر شخص کو اس کی اجرت مکمل ملتی ہے اور اجیر کو کمیشن ملتا ہے۔
کسی کی جگہ پر بغیر اجازت مسجد بنانے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید کا دو مرلے گھرتھا اس کے پیچھے بکر کا چار مرلے کا پلاٹ تھا ۔بکراپنی جگہ پر مسجد بنانا چاہتاتھااورزید کا مکان جو متصل ہے اس کو مسجد میں شامل کرنا چاہتا تھا۔ زید اپنا مکان بیچنا ہی نہیں چاہتاکیونکہ زید کو اس کے مکان کی قیمت کم دی جارہی تھی۔بکر کو اپنے چارمرلے والی جگہ کے لئے بھی راستہ گلی سے مل رہا تھا اور زید کے علاوہ بھی ایک پلاٹ اور ساتھ خالی پڑا تھا۔بکر نےزید کے والد کو ساڑھے چار لاکھ کی رقم دے کرجگہ خریدلی جبکہ اس جگہ کی قیمت اس سے زیادہ بنتی تھی۔ جب زید کو اس بات کا پتہ چلا کہ میرے والد کو پیسے دے کر میرا گھر خرید لیا گیا ہے تو زید نے فورا اس کا انکار کیا اور قانونی کاروائی کی کہ میں یہ جگہ بیچنے پر راضی نہیں۔بکر نے جگہ کی رقم دیتے ہی فورا زید کا سامان باہر نکال کر اس گھر کو ختم کردیا اور مسجد کی جگہ میں شامل کردیا۔زید کے گھر والی جگہ پر مسجد کے استنجاء خانے بنا دیئے ہیں۔شرع اس بارے میں کیا کہتی ہے ؟کیا یہ جگہ مسجد کی ہوگئی؟