
بے رنگے پرانے کپڑے پہننے کے علاوہ استعمال کرنا کیسا؟
سوال: لان کے کپڑے ایک سال پہننے کے بعد خراب و بے رنگ ہوجاتے ہیں اور ہم دیگر استعمال میں لے آتے ہیں۔ ایسا کرنا کیسا؟
چلتے کاروبار کا حکم اور جائز طریقہ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ زید کی دوکان ہے، جس میں تقریباً ڈیڑھ، دو لاکھ روپے کا مال موجود ہے، بکر نے زید کو دو لاکھ روپے دئیے کہ میرے یہ پیسے اپنے کاروبار میں لگا لو، ہم مشترکہ کام کرتے ہیں اور طے یہ کیا کہ ہر ماہ نفع کا نہیں، بلکہ جو بھی ٹوٹل سیل ہوگی، اس کا 2 فیصد مجھے دیتے رہنا ، باقی تمام معاملات تمہارے ذمہ ہوں گے، تو زید نے اس سے پیسے لے کر کام میں شامل کر لیے۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ زید و بکر کا باہم یہ معاہدہ کرنا کیسا ہے؟ نوٹ: بکر نے زید کی دوکان میں سے کوئی مخصوص حصہ (Share) نہیں خریدا اور نہ ہی کسی خاص پروڈکٹ میں شرکت کی ہے، بلکہ چلتے کاروبار میں پیسوں کے ذریعے شرکت کی ہے۔
چاندی کی دو انگوٹھیاں پہننا کیسا اور ایسے شخص کی امامت کا حکم ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مرد کے لیے چاندی کی دو انگوٹھیاں پہننا کیسا ہے ؟ نیز چاندی کی ہی دو انگوٹھیاں پہننے والے شخص کو امام بنانا ، اس کا نماز پڑھانا کیسا ؟ اگر جائز نہیں ہے ، تو اگر اس کے پیچھے نماز پڑھ لی ہو ، ا س کے متعلق کیا شرعی حکم ہے ؟
سوال: قسطوں پر کاروبار کرنا کیسا ہے ؟
سوال: محارب کیا کسی صحابی کا نام ہے؟ اور محارب نام میم کے زبر کے ساتھ ہے یا پیش کے ساتھ؟ اور یہ نام رکھنا کیسا؟
سوال: بچی کا نام ’’راعنا“ رکھنا کیسا؟