
مجیب:مولانا احمد سلیم عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3669
تاریخ اجراء:28رمضان المبارک 1446ھ/29مارچ2025ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بچی کانام ’’ راعنا “رکھناکیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
’’رَاعِنَا “کوئی نام نہیں، بلکہ "راع" فعل امرمذکر کاصیغہ ہے اور اس کے بعد’’ نا“ضمیر ہے، جس کا معنی ہے:" تو ایک مردہماری رعایت کر۔" پس اول تویہ نام نہیں اوردوسرایہ مذکرکاصیغہ ہے ،اس لیے بچی کایہ نام نہ رکھاجائے۔
بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات،بیٹیوں ، صحابیات رضی اللہ عنہن کے نام پر رکھا جائےکہ اللہ تعالی کے پسند یدہ بندوں کے ناموں پر نام رکھنا مستحب ہےجبکہ وہ ان کے ساتھ مخصوص نہ ہو ۔ لہذا آپ ’’راعنا“ نام کی جگہ عائشہ ،فاطمہ یا اس طرح کا کوئی مقدس نام ر کھ لیجیے ۔
مزید اچھے ناموں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتا ب ’’نام رکھنے کے احکام“ کا مطالعہ فرمالیجیے ۔
القاموس الوحید میں ہے : راعي ۔۔۔ ۔ فلانا : رعایت کرنا، پاس داری کر نا ، پاس خاطر رکھنا۔(القاموس الوحید ،صفحہ 642 ،ادارہ اسلامیات ،لاھور)
الفردوس بماثور الخطاب میں ہے"تسموا بخياركم "ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔ (الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية ، بيروت)
فتاوی رضویہ میں ہے” محبوبان خداانبیاء واولیاء علیہم الصلٰوۃ والثناء کے اسمائے طیبہ پرنام رکھنا مستحب ہے جبکہ ان کے مخصوصات سے نہ ہو ۔“(فتاوی رضویہ، ج 24،ص 685، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : "بچہ کا اچھا نام رکھا جائے۔ ہندوستان میں بہت لوگوں کے ایسے نام ہیں ، جن کے کچھ معنی نہیں یا اون کے برے معنی ہیں ، ایسے ناموں سے احتراز کریں۔ انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے ، امید ہے کہ اون کی برکت بچہ کے شاملِ حال ہو۔"(بہار شریعت ، جلد3،حصہ 15، صفحہ356، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا