
مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1989
تاریخ اجراء:02 جمادی الاولیٰ 1446 ھ/05 نومبر 2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
لان کے کپڑے ایک سال پہننے کے بعد خراب و بے رنگ ہوجاتے ہیں اور ہم دیگر استعمال میں لے آتے ہیں۔ ایسا کرنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر کسی کا ذاتی لباس ہو اور وہ خراب ہوجائے یا اس کا رنگ ایسا پھیکا پڑ جائے کہ اب پہننے کا نہ رہے، تو اسے کسی اور جائز کام میں استعمال کرسکتے ہیں، یہ اسراف و ناجائز نہیں ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم