
اللہ اکبر میں لفظ اللہ کی ھا کو کھینچ کر پڑھنے سے نماز کا حکم
سوال: اگر امام اللہ اکبر کہتے وقت لفظ "اللہ" کی "ھا" کو کھینچ کر پڑھے تو اس سے نماز کی صحت پر کیا اثر پڑے گا؟ نماز ہوگی یا نہیں؟
دورانِ نماز تلاوت کرتے ہوئے کوئی آیت یا کوئی لفظ بھول گئے ،تو یاد آنے پر دوبارہ پڑھنا کیسا
سوال: اگر نماز کے دوران تلاوت کرتے ہوئے کسی سورت کی کوئی آیت بھول گئے یا کسی آیت کا کوئی لفظ بھول گئے، تو یاد آنے پر اس آیت یا لفظ کودرست کر کےدوبارہ پڑھنے سے سجدہ سہو کرنا لازم ہو گا یا نہیں؟
نمازِ عید کے بعد خطبے سے پہلے قربانی کر دی، تو ہوجائے گی؟
سوال: نمازِ عید ہوجانے کے بعد خطبے سے پہلے قربانی کرنے سے قربانی ادا ہوجائے گی ؟
نماز میں سورۂ فاتحہ یا کوئی سورت دل میں پڑھنے کا حکم
سوال: کیا ہم نماز میں سورۃ فاتحہ اور آگے کوئی بھی سورت دل میں پڑھ سکتے ہیں یا آواز سے پڑھنا ضروری ہے؟
نماز میں ٹخنوں کی طرف سے شلوار موڑنے یا نیفے سے موڑنا کپڑا فولڈ کرنے میں شمار نہیں ہوتا
سوال: نماز میں شلوار ٹخنوں سے نیچے ہو تو نیفے سے یا ٹخنوں سے فولڈ کر لیتے ہیں جبکہ یہ بھی سنا ہے نماز میں کپڑا فولڈ کرنا بھی منع ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ٹخنوں سے اندر کی طرف فولڈ کرنے اور اوپر سے شلوار کو کھینچ کر نیفے میں گھسانا جائز ہے یہ فولڈنگ شمار نہیں ہوتا کہ کپڑا الٹا نہیں ہوا؟
امام کی غیبت کرنے والے کا اسی امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا
سوال: ایک شخص مسجد کے امام صاحب کی غیبت کرتا ہے، تواس غیبت کرنے والے شخص کی ان امام صاحب کی اقتداء میں نماز ہوگی یا نہیں کہ وہ کیسے اس کے پیچھے نمازپڑھ رہا ہے حالانکہ وہ اس کی غیبت کرتا پھرتا ہے؟
سوال: نماز جنازہ کی نیت کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اور نیت کیسے کرتے ہیں؟ اور نماز جنازہ کی دعا کیا ہے؟
ایک نماز کے بعد اپنے لئے اور دوسری نماز کے بعد اپنے گھر والوں کے لئے دعا کرنا
سوال: میں روزانہ صبح کی نماز کے بعد دعا میں صرف اپنے لیے دعا کرتا ہوں اور ظہر کی نماز کے بعد صرف اپنے گھر والوں کے لیے دعا کرتا ہوں۔ کیا اس طرح دعا کرنا ٹھیک ہے؟
کیا بہت ساری عورتوں کو نماز کے لیے ایک ہی سترہ کافی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر ایک سے زیادہ عورتیں کسی جگہ پر بغیر جماعت کے اکٹھی ہوکر نماز پڑھ رہی ہوں تو کیا ان کے لیے ایک سترہ کافی ہے یا ہر ایک کو اپنے لیے الگ سترہ رکھنا پڑے گا؟
جوڑا بنے بالوں کے ساتھ نماز پڑھنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ احادیث طیبہ میں جوڑاباندھ کر(یعنی بالوں کواکٹھاکرکے،سرکے پیچھے گرہ دےکر)نماز پڑھنےسےممانعت واردہوئی ہے،توآجکل عورتیں کیچر(Catcher)لگاکربالوں کواوپرکی طرف فولڈکرلیتی ہیں،کیا کیچر(Catcher)یاکسی اورچیزکے ذریعہ جوڑابنے بالوں سے(کے ساتھ)نمازپڑھناعورتوں کے لئےمنع ہے؟ سائلہ:بنت شجاع الدین(F-11، ناتھ کراچی)