
سورج گہن کی نماز جماعت سے ادا کریں تو قراءت جہری ہوگی یا سری؟
سوال: سورج گہن کی نماز جماعت سے ادا کریں تو قراءت جہری ہوگی یا سری؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جہری قراءت کرنی چاہیے کیونکہ بخاری شریف میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے :"جهر النبي صلى الله عليه وسلم في صلاة الخسوف بقراءته" ترجمہ: نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز خسوف میں جہری قراءت فرمائی ۔(صحیح البخاری ، کتاب الصلوۃ ، باب الجھر بالقراءۃ الخ ، ج1، ص145، کراچی) آپ درست رہنمائی فرمادیں۔
نماز کے دوران دونوں ہاتھوں سے خارش کرنے سے نماز ٹوٹ جائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز کے دوران اگر کوئی دونوں ہاتھ چھوڑ کر خارش کرنا شروع کر دے تو کیا اس سے نماز ٹوٹ جائے گی؟
قل ھو اللہ احد میں ھو کی واؤ کو نہ پڑھا تو نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کسی نے نماز میں غلطی سے قل ھو اللّٰہ احد کو اس طرح پڑھا کہ ھو کے واؤکو ساکن کردیا یا واؤ کو حذف کردیا اور صرف ہُ پڑھا اور لفظ اللّٰہ کو واؤ سے نہ ملایا بلکہ الگ سے اس کے الف پر زبر لگاکر پڑھا تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟ نماز فاسد ہوگی یا نہیں؟
صاحب ترتیب قضا نماز پڑھے بغیر بھولے سے وقتی نماز پڑھ لے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک صاحب ترتیب امام صاحب کی نمازِ فجر قضا ہو گئی اورانہوں نے بھول کر فجر کی قضاء کیے بغیر ظہر پڑھا دی، نمازپڑھانے کے بعد یاد آیا کہ میری تو نماز فجر کی قضا باقی رہتی ہے، اب آیا ان کی نماز ظہر ادا ہوئی یا نہیں؟
آیت سجدہ پڑھ کر نماز میں شامل ہوں تو سجدہ تلاوت کا حکم
سوال: بہار شریعت میں یہ مسئلہ مذکور ہے: ”مسئلہ ۱۰: جو شخص نماز میں نہ تھا آیت سجدہ پڑھ کر نما زمیں شامل ہوگیا تو سجدہ ساقط ہوگیا۔(درمختار)۔“ (بہار شریعت، ج01، ص729، مکتبۃ المدینۃکراچی) اس مسئلے کی حکمت سمجھ نہیں آرہی، برائے کرم اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔
قعدہ اولیٰ میں تشہد ادھورا پڑھنے والے مقتدی کی نماز ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر امام قعدہ اولیٰ میں تشہد پڑھ کر کھڑا ہوگیا لیکن مقتدی کی تشہدمکمل نہیں ہوئی تو کیا مقتدی بھی اس کے ساتھ کھڑا ہو جائے یا تشہد مکمل کرے ؟ نیز اگر کوئی مقتدی تشہد آدھا چھوڑ کر امام کے ساتھ ہی کھڑا ہوگیا تو ایسے مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔
کیا سامع کے علاوہ کوئی اور شخص لقمہ نہیں دے سکتا ؟
جواب: نماز میں ایسی غلطی کر رہا ہوکہ جس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے،تو اصلاحِ نماز (نماز کی درستی)کےلیے ہر مقتدی پر بتانا فرضِ کفایہ ہے،ان میں سے کسی ایک نے بھی ...
دورانِ نماز قبلہ سے منہ پھیرنے سے نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب"نماز کے احکام"کے صفحہ 195 پر مذکور ہے:”اگر صرف منہ قبلہ سے پھرا تو واجب ہے کہ فوراً قبلہ کی طرف منہ کرلے اور نماز نہ جائے گی مگر بلا عذر ایسا کرنا مکروہِ تحریمی ہے۔“ میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ صورتِ مسئولہ میں فقط یہ فعل مکروہِ تحریمی ہے یا پھر نماز بھی مکروہِ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی؟؟ حوالے کے ساتھ رہنمائی فرمادیں۔
نمازی کی قراءت کی آواز دوسرے تک جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: تنہا نماز پڑھنے والا سنت اور نفل نماز میں اتنی بلند آواز سے قراءت کرتا ہےکہ پاس میں نماز پڑھنے والے کو تکلیف ہوتی ہے ، اس کا کیا حکم ہے؟
حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا پہلا نکاح کس نے پڑھایا ؟
جواب: خطبہ پڑ ھا اور پا نسو۵۰۰در ہم مہر قرار پایا۔ یہ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی پہلی شادی تھی۔ (سیرت رسول عربی، صفحہ67،68، مکتبۃ المدینہ کرا...