سرچ کریں

Displaying 11 to 20 out of 446 results

12

شادی شدہ بیٹے یا بیٹی کو وراثت سے حصہ کم ملے گا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص اپنے بچوں میں سے کچھ کی شادی اپنی زندگی میں کر دے اور کچھ کی ابھی اس نے شادی نہ کی ہو کہ اس کا انتقال ہوجائے، تو جن بچوں کی باپ نے شادی نہیں کی تھی، وراثت تقسیم کرتے وقت وہ اپنے شادی شدہ بھائی، بالخصوص شادی شدہ بہن کو یہ کہتے ہیں کہ تم لوگوں کی شادی میں والد صاحب نے بہت خرچہ کر دیا تھا، تمہیں جہیز دے دیا تھا، وہی تمہارا حصہ تھا، لہٰذا اب وراثت میں تمہارا حصہ نہیں ہے، یا پہلے وہ خرچہ مائنس کر کے ہمیں دیاجائے، پھر وراثت تقسیم کی جائے۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ ایسی صورت میں باپ نے اپنی زندگی میں جن بچوں کی شادی کی تھی، ان کو حصہ ملے گا؟ اگر ملے گا تو پورا حصہ ملے گا یا شادی کا خرچہ مائنس کر کے باقی ملے گا؟

12
13

لقمہ دینے کے لیے نابالغ حافظ پہلی صف میں کھڑا ہوسکتا ہے؟

جواب: بچوں کی صف کے متعلق حکم شرعی یہ ہے کہ اگر نابالغ سمجھ دار بچے زیادہ ہوں، تو اُنہیں مَردوں کے پیچھے الگ صف میں کھڑا کیا جائے، لیکن اگر بچہ ایک ہی ہ...

13
14

جماعت سے پہلے چھوٹے بچوں کو پچھلی صف میں بھیجنے کا اعلان کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے ہاں مساجد میں جماعت کے وقت یہ اعلان کیا جاتا ہے”چھوٹے بچوں کو پچھلی صفوں میں بھیج دیا جائے“کیا ایسا اعلان کرنا درست ہے؟ اگر درست ہے، تو اس کی وجہ بھی بتادیں؟

14
15

صف میں نابالغ سمجھدار بچہ کھڑا ہو تو نماز ہوجاتی ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بعض اوقات نابالغ بچے مردوں کی صف میں کھڑے ہو کر جماعت سے نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں، لیکن دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ جماعت میں تاخیر سے شامل ہوتے ہیں اور ان بچوں کو نماز کے دوران ہی صف سے ہٹا کر پیچھے کر دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نابالغ بچوں کے مردوں کی صف میں کھڑے ہونے سے بالغ افراد کی نماز نہیں ہوتی۔ ناسمجھ بچے جو نماز نہیں جانتے، ان کی حد تک تو یہ بات سمجھ آتی ہے کہ وہ تو نماز میں بھی کھیل رہے ہوتے ہیں لیکن ایسے بچے جو مکمل آداب کےساتھ نماز ادا کرتے ہیں، ان کے ساتھ یہ انداز و رویہ اپنانا سخت معیوب لگتا ہے، اور پھر کئی دفعہ ایسے بچے نماز توڑ کر بدتمیزی بھی کرتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس بارے میں شرع کا کیا حکم ہے؟ کیا ان لوگوں کا ایسا کرنا درست ہے؟

15
16

مسجد سے متصل مدرسے میں پڑھانے والے کو مسجد کے چندے سے تنخواہ دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک محلے کی مسجد میں عصر تا مغرب چھوٹے بچوں کا مدرسہ لگتا ہے، جس میں اس مسجد کے مؤذن صاحب بچوں کو مدرسہ پڑھاتے ہیں، مؤذن صاحب کو مؤذنی کی سیلری کے ساتھ ساتھ، مدرسہ پڑھانے کی اضافی سیلری بھی اسی مسجد کے چندے میں سے ہی دی جاتی ہے۔ اب مسجد سے متصل ایک مدرسہ تعمیر کیا گیا ہے، اور دونوں کا مین گیٹ ایک ہی ہے۔ وہی بچے اس مدرسے میں پڑھیں گے، بس مدرس اور اس مدرسے کی ٹائمنگ تبدیل ہوگی۔ اب یہاں سوال یہ ہے کہ کیا مؤذن صاحب کا مدرسہ پڑھانے کی سیلری لے کر، مسجد میں مدرسہ پڑھانا اوران کو مسجد کے چندے سے سیلری دینا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ نیز مسجد سے متصل جو مدرسہ تعمیر کیا گیا ہے، کیا وہاں پڑھانے والے مدرس کی سیلری مسجد کے چندے سے دی جاسکتی ہے یا نہیں؟

16
17

ڈانس سکھانے والے اسکول میں بچوں کو تعلیم دلوانا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایسااسکول یاکالج جس کاپرنسپل عیسائی ہو،اس میں بچوں کوڈانس سکھایاجاتاہو،پڑھانے والوں میں آدھی تعدادعیسائیوں کی ہواورعیسائی پرنسپل وغیرہ وقتاًفوقتااسلام کے خلاف بچوں کے اذہان میں باتیں ڈال کرانہیں اسلام سے برگشتہ کرنے کی کوشش کرتے ہوں،ایسے اسکول یاکالج میں اپنے بچوں کوتعلیم دلواناشرعادرست ہے یانہیں؟

17
18

بچوں کے نام پررکھے ہوئے سونے پرزکاۃ کامسئلہ

سوال: جو سونا بچوں کے نام پر رکھ دیا جائے ، اس پر زکوٰۃ فرض ہے یا نہیں ؟ ہمارے استعمال میں نہیں ہے ۔

18
19

بچے کو والدین یا رشتہ دار کوئی چیز دیں،تو کیا وہ چیز کسی اور کو دے سکتے ہیں؟

جواب: بچوں کو یہ چیزیں مباح الاستعمال و الانتفاع کے طور پر دی جاتی ہیں ،یعنی بچوں کا ان اشیا کو استعمال کرنا اور ان سے نفع اٹھانا مباح ہونے کی حیثیت سے ہ...

19
20

بیوی اور بچوں کے خرچے کے متعلق تفصیل

سوال: شوہر پر بیوی اور بچوں کا کتنا خرچہ لازم ہے؟

20