
تراویح پڑھانےکی اجرت اورحیلے کا حکم
سوال: (1)تراویح پڑھانے کی اجرت لینا کیسا ہے؟ (2) تراویح پر اجرت کا جواز اگر کسی حیلے سے نکلتا ہو، تو اس پر میرا سوال یہ ہے کہ کسی کام میں شرعاً حیلہ کرنے کی اجازت ہوسکتی ہے، لیکن میرا کہنا یہ ہے کہ حیلہ ایسے امور میں ہو سکتا ہے کہ جن کے بارے میں قرآن و حدیث میں ممانعت کا کوئی حکم نہیں آیا، جس بارے میں ممانعت کا کوئی واضح حکم قرآن یا حدیث میں آ گیا، تو اس میں حیلہ کرنا درست نہیں ہے، لہٰذا حیلے کے ذریعے تراویح پر اجرت کا جواز کیسے ہو سکتا ہے، جبکہ قرآن پڑھنے پر اجرت لینے کے بارے میں قرآن و حدیث میں ممانعت موجود ہے۔اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
مقیم نے عشا کی نماز قصر پڑھی، تراویح و وتر کے بعد مقیم ہونا یاد آیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: ایک شخص جو کہ مسافر تھا اس نے مقیم ہو نے کے بعدغلطی سے عشا کے فرض دو رکعت پڑھ لیے، تراویح اور وتر کی نماز بھی ادا کر لی، رات کو کافی دیر سے یاد آیا کہ میں،تو مقیم ہو چکا ہوں ، اس لیے صرف فرض دوبارہ پڑھ لیے ، اب سوال یہ ہے کہ تراویح اور وتر کا بھی اعادہ کرنا ہو گا یا نہیں ؟
بیس رکعت تراویح سے زیادہ پڑھنا
سوال: کیا بیس رکعت تراویح سے زیادہ بھی پڑھ سکتے ہیں؟
صرف تراویح کے لیے داڑھی رکھنے اور بعد میں کٹوادینے والے حافظ کے پیچھے نماز
سوال: بعض حافظ سار ا سال داڑھی منڈاتے یا کٹوا کر ایک مٹھی سے کم رکھتے ہیں اور رمضان المبارک سے ایک ،دو ماہ پہلے کٹوانا چھوڑ دیتے ہیں اور تراویح کے لیے امام بن جاتے ہیں اوررمضان گزرتے ہی معاذ اللہ ! دوبارہ کٹوا دیتے ہیں، ایسوں کے پیچھے تراویح پڑھنا یا ان کو تراویح کے لیے امام بنانا کیسا ہے ؟ اور ایسے حافظ عموماً یہی کہتے ہیں کہ ہم نے داڑھی کٹوانے سے توبہ کرلی ہے ، آئندہ ایسا نہیں کریں گے ، لیکن مشاہدہ یہی ہے کہ وہ رمضان کے بعد دوبارہ کٹوا لیتے ہیں ۔ آپ رہنمائی فرمائیں کہ ایسے حافظ کو امام بنایا جاسکتا ہے یا نہیں ؟
سوال: نمازِ تراویح نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے دور میں نہیں پڑھی جاتی تھی اور نہ ہی قرآن میں اس کے پڑھنے کا حکم ہے،تو تراویح کی نماز کب شروع کی گئی اور کس نے حکم دیا ہے؟
مسافر کے لیے نماز تراویح کا حکم
سوال: رمضان المبارک میں اگر کوئی مسافر ٹرین میں سفر کر رہا ہو، تو کیا اسے سفر کے دوران بھی تراویح ادا کرنی ہوں گی؟ یا ایسی صورت میں تراویح چھوڑنے کی اجازت ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ مسجد میں جو تراویح کی نماز پڑھی جاتی ہے اس میں ختم قرآن کرنا سنت مؤکدہ ہے یا نہیں اورکیا یہ ہر فرد کے لیے ہے یا علی الکفایہ ہے؟
سوال: کیا تراویح کے بغیر روزہ ہو سکتا ہے؟
کیا تراویح کی جگہ قضائے عمری ادا کرسکتے ہیں
سوال: اگرہندہ اپنی قضا نمازیں پڑھنا چاہتی ہو، تو کیا رمضان میں تراویح کی جگہ وہ قضا نمازیں پڑھ سکتی ہے ؟؟ رہنمائی فرمائیں۔
تراویح کی کچھ رکعتیں سحری کے وقت میں پڑھنا
سوال: اگر کوئی شخص عشاء کی نماز کے بعد بارہ رکعت تراویح پڑھ لے اور باقی آٹھ رکعت سحری کے وقت پڑھ لے، تو ہو جائیں گی؟