
روزے میں میاں بیوی کے آپس میں مِلنے اور چھونے سے روزے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں اگر میاں بیوی ہمبستری کے علاوہ آپس میں ملیں اور اسی دوران مرد و عورت کا مادہ خارج ہو جائے تو اس صورت میں روزے کا کیا حکم ہوگا؟
حالتِ حیض میں چھوٹے ہوئے روزے کی قضا اور نماز کے معاف ہونے میں حکمت
سوال: حالت حیض میں جو روزے چُھوٹے انکی قضاء لازم ہے جبکہ اسی حالت میں جو نمازیں رہ گئیں،ان کی قضا لازم نہیں ،بلکہ معاف ہے، تو اس کی وجہ اور حکمت کیا ہے ؟
کیا مجبوراً نفل روزہ توڑنے کی صورت میں قضا لازم ہے؟
سوال: زید نے نفل روزہ رکھا لیکن صبح سات بجے اسے اپنے کسی عزیز کے گھر مہمان بن کر جانا پڑا، جس کی وجہ سےزید نے مجبوراً وہ روزہ توڑدیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید پر اُس روزے کی قضا لازم ہوگی؟
نابالغ کی نماز فاسد ہو جائے، تو کیا وہ دوبارہ پڑھے گا؟
جواب: روزے کو فاسد کردے،تو اس روزے کی قضا کاحکم نہیں دیا جائے گا ،کیونکہ روزے رکھنے میں بچے کو مشقت کا سامنا کرنا پڑے گا، البتہ بچہ نماز شروع کرکے فاسد کرد...
نفاس میں چُھٹے ہوئے روزوں کا فدیہ دینے کا کیا طریقہ ہے؟
سوال: اللہ عزوجل نے مجھے اس رمضان اولاد کی نعمت سے نوازا ہے، جس کی وجہ سے میری زوجہ اس بار ماہِ رمضان کے روزے رکھنے سے قاصر رہی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے اس صورت میں ہم اگر ان چھوٹ جانے والے روزوں کا فدیہ ادا کرنا چاہیں، تو اس کا کیا طریقہ کار ہوگا؟ نیز ان روزوں کا فدیہ کتنا بنے گا؟؟ اس حوالے سے وضاحت کے ساتھ رہنمائی فرمادیں۔
سوال: زیدنفل روزے سے تھا ، اُس کے دوست نے اُسے کھانے کی پیشکش کی، ابھی کھانے کا دوسرا نوالہ زید کے منہ میں تھا کہ اُسے یاد آگیا کہ وہ تو روزے سے ہے مگر زید نے وہ نوالہ پھینکنے کے بجائے اُسے نگل لیا، پھر زید نے کچھ نہ کھایا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس صورت میں زید کا وہ روزہ ٹوٹ گیا؟ اگر ٹوٹ گیا تو کیا اُس روزے کی قضا بھی کرنا ہوگی؟
کیا صبح دس بجے سے پہلے دوا پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا؟
سوال: اگر روزہ دار پیٹ میں درد کی وجہ سے صبح دس بجے سے پہلے پہلے دوا پی لے، تو کیا اس کا وہ روزہ ٹوٹ جائے گا؟ ہمارے ہاں یہ بات مشہور ہے کہ صبح دس بجے سے پہلے دوا پی لینے سے وہ روزہ توڑنے والا نہیں کہلائے گا۔ مزید یہ بھی رہنمائی فرمادیں کہ روزہ ٹوٹنے کی صورت میں فقط قضا لازم آئے گی؟ یا پھر اس روزے کا کفارہ بھی دینا ہوگا؟؟
نفل یا قضا روزے میں مشت زنی کی اور انزال ہوگیا، تو اس روزے کا کیا حکم ہوگا؟
سوال: اگر کسی شخص نے نفل یا قضا روزہ رکھا اور شہوت سے مغلوب ہوکر اس نے روزے ہی کی حالت میں مشت زنی کی جس سے اسے انزال بھی ہوگیا، تو اس صورت میں اس روزے کا کیا حکم ہوگا؟؟ رہنمائی فرمائیں۔
روزے کی حالت میں دانتوں میں کام کروانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں دانتوں میں کام کرواسکتے ہیں؟ اور اگر خون نکلے تو اس سے روزے پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟