سرچ کریں

Displaying 11 to 20 out of 546 results

11

جس جانور کے سینگ نکال دئیے گئے ہوں اس کی قربانی

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی نے قربانی کا ایسا جانور خریدا جس کے سینگ جَڑ سے نکا ل دیے گئے تھے ،پھر اس کا زَخْم بھر کر ٹھیک ہو گیا اور وہاں کھال(Skin) جُڑ کر مکمل ٹھیک ہو گئی تو اب کیا ایسےجانور کی قربانی ہو جائے گی؟

11
12

قربانی سے پہلے ہی جانور ذبح کر دیا تو اس کے گوشت اور دوبارہ قربانی کا حکم؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں اور میرے بھائی دونوں نے مل کر قربانی کے لیے ایک گائے خریدی۔ لیکن چند دنوں بعد وہ گائے اتنی بیمار، کمزور اور لاغر ہوگئی کہ اس سے کھڑا بھی نہیں ہوا جارہا تھا، جس وجہ سے ہمیں خدشہ تھا کہ کہیں مر نہ جائے، تو ہم نے وہ گائے ذبح کر دی اور اس کا سارا گوشت بانٹ دیا۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اب ہمارے لیے کیا حکمِ شرعی ہے؟ کیا ہم دوبارہ قربانی کریں یا ہم پر مزید قربانی کرنا لازم نہیں ہے؟ نوٹ: سائل سے صاحبِ نصاب ہونے سے متعلق وضاحت لی ہے، جس کے مطابق دونوں بھائی صاحبِ نصاب نہیں بنتے یعنی دونوں بھائیوں کی ملکیت میں حاجتِ اصلیہ سے زائد ساڑھے باون تولے چاندی، یا حاجتِ اصلیہ سےزائد اتنی مالیت کا اور بھی کوئی مال نہیں ہے۔ دونوں نے کچھ سالوں سے قربانی کے لیے تھوڑی تھوڑی رقم کے جوڑی ہوئی تھی، جس سے جانور خریدا تھا، باقی وہ دونوں صاحبِ نصاب نہیں ہیں۔

12
13

بکرے کے پیدائشی سینگ نہ ہوں، تو قربانی کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے پاس ایک گھر کا پالا ہوا بکرا ہے۔ جب وہ پیدا ہوا تھا، تو اسی وقت یہ نیت تھی کہ اس کی قربانی کروں گا۔ ابھی وہ تقریباً آٹھ ماہ کا ہو چکا ہے اور بڑی عید تک ایک سا ل سے زیادہ عرصے کا ہو جائے گا، لیکن ابھی تک اس کے سینگ نہیں نکلے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس کی جگہ کسی اور کی قربانی کر دیں، کیونکہ اس کے سینگ نہیں نکلے۔ براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ جس بکرے کے سینگ نہ ہوں کیا اس کی قربانی نہیں ہوتی؟ اگر نہیں ہوتی تب بھی بتا دیں، تاکہ میں اس کی جگہ کسی اور بکرے کی قربانی کر لوں۔

13
14

کیا قیامت کے دن جانوروں اور پرندوں کا بھی حساب ہوگا؟

جواب: سینگ والے نے بے سینگ والے کو مارا ہوگا تو اُسے بھی بدلہ دلایا جائے گا، اس کے بعد وہ سب خاک کردیئے جائیں گے ،یہ دیکھ کر کافر تمناکرے گا کہ کاش! میں ب...

14
15

غوثِ پاک رضی اللہ عنہ کے نام کا بکرا ذبح کرنا کیسا؟

سوال: زید کہتا ہے کہ کسی جانور کو اس لیے رکھا جائے کہ اس کو داتا صاحب یا غوث اعظم رحمہما اللہ تعالی کے لیے ایصال ثواب کی نیت سے ذبح کرنا ہے ، تو جائز ہے ، مگر بکر کہتا ہے : یوں کسی بزرگ کے نام سے جانور رکھنا جائز نہیں ،یہ ناجائز و حرام بلکہ شرک ہے اگرچہ وقت ذبح اللہ تعالیٰ کا نام لیا جائے،ان دونوں میں سے کون صحیح ہے ؟قرآن وحدیث کی روشنی مدلل جواب عنایت فرمائیں ۔

15
16

حضرت اسماعیل کی قربانی اور بدلے میں آنے والے مینڈھے کا حکم

سوال: حضرت اسماعیل علیہ السلام کے فدیے کے لیے جنت سے جو مینڈھا لایا گیا تھا تو اس کے سینگ کعبہ شریف میں رکھے ہوئے تھے جو کہ فتنہ حجاج کے وقت آگ لگنے سے جل گئے تو سوال یہ ہے کہ جب وہ مینڈھا جنتی تھا تو اس کے سینگوں کو آگ کیسے جلا سکتی ہے ؟

16
17

گوشت، جگر، تلی اور دل کے خون کا حکم

جواب: نکالے بغیر پکا لیا جاتا ہے۔ یہاں یہ سوال بہت اہمیت رکھتا ہے کہ اس طرح پکا ہوا گوشت حلال رہے گایا نہیں ؟ اوراس میں کسی قسم کی کراہت کا حکم آئے گا یا ن...

17
18

عقیقے کے جانور میں قضا قربانی کا حصہ شامل کر نا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ میرا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے جب کہ میرے بھائی کی تین بیٹیاں ہیں۔ان کے عقیقے کے لیے ہم ایک گائے خریدنا چاہتے ہیں اور میرا ارادہ ہے کہ میں اس میں اپنی سابقہ ایک قضا قربانی کا حصہ بھی شامل کرکے سات حصے مکمل کرلوں۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا عقیقے کےجانور میں قضا قربانی کا حصہ شامل کر سکتے ہیں یا نہیں؟

18
19

50 لاکھ کا ایک بڑا جانور قربانی کے لیے لینا افضل ہے یا 5 ، 5 لاکھ کے 10 جانور ؟

سوال: 50 لاکھ کا ایک بہت بڑا جانور لینا اور اس کی قربانی کرنا یہ افضل ہے یا پانچ ، پانچ لاکھ کے دس جانور ذبح کر دیے جائیں؟یہ جانور بھی اچھے فربہ ہوں گے اور ان کا مجموعی گوشت لازمی طور پر ایک جانور سے زیادہ ہوگا۔ اس طرح زیادہ لوگوں تک گوشت بھی پہنچے گا اور کھالوں کے ذریعے غربا کی مدد بھی زیادہ ہوجائے گی۔ لہذا یہ ارشاد فرما دیں کہ دونوں میں افضل کیا ہے۔

19
20

گھروں کے باہر نعل یا سینگ لگانا کیسا؟

سوال: بعض لوگ گھروں کے باہر نظرِ بد سے بچنے کے لئے گھوڑے کی نعل لگاتے ہیں، اسی طرح بعض لوگ جانور کا سینگ لگاتے ہیں، ہم نے سنا ہے کہ یہ ناجائز ہے ؟ کیا یہ بات درست ہے؟

20