
واجب الاعادہ نماز کی جماعت میں نئے مقتدی شامل ہوسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ امام صاحب نمازِ فجر پڑھا رہے تھے، دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے، تو سورت فاتحہ پڑھنا بھول گئے اورفاتحہ کے علاوہ قراءت شروع کر دی، انہیں سورت فاتحہ یاد نہیں آئی اور کسی مقتدی نے بتایا بھی نہیں حتی کہ انہوں نے یوں ہی رکوع و سجود کر کےسجدہ سہو کئے بغیر نماز مکمل کر لی، بعد میں انہیں بتایا گیا کہ سورت فاتحہ نہیں پڑھی گئی، تو انہوں نے نمازیوں کو کہا کہ نماز دوبارہ پڑھی جائے گی، توامام صاحب نے دوبارہ جماعت کروائی، بعض ایسے افراد بھی تھے، جو پہلے والی جماعت میں شریک نہیں ہو سکے تھے، لیکن وہ دوسری جماعت میں شریک ہوئے اور اپنی فرض نماز ادا کی۔ اس حوالے سے ارشاد فرما دیجئے کہ اُن مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہو گا؟
اوپر چڑھتے اللہ اکبر اور نیچے اترتے سبحان اللہ پڑھنا سنت ہے؟
جواب: نماز، سفر میں پڑھیں یا گھر میں، ہر جگہ حالتِ قیام اور یونہی اوپر کی طرف اٹھتے ہوئے تکبیر مشروع کی گئی اور ”انہباط“ یعنی رکوع وسجود میں تسبیح مقرر کی گ...
پہلے قعدے میں مقتدی نے تشہد کا تکرار کیا، تو نماز کاحکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض اوقات نمازِ پنجگانہ میں امام صاحب پہلے قعدہ میں تشہد پڑھ رہے ہوتے ہیں، لیکن مقتدی کا تشہد مکمل ہوجاتا ہے، تو اب اگر مقتدی اس وجہ سے کہ خاموش رہنے سے سجدہ سہو لازم ہوجاتا ہے، دوبارہ آدھی تشہد پڑھ لے ، تو مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
مسافر امام کے پیچھے مقیم مقتدی باقی رکعتوں میں قراءت کر لے تو کیا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ چار رکعت والی نماز میں امام مسافر اور مقتدی مقیم ہو، تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد تیسری اور چوتھی رکعت میں مقتدی کتنی دیر خاموش کھڑا رہے گا؟ اگر ان رکعتوں میں مقتدی نے قراءت کرلی، تو کیا حکم ہوگا؟
سری نمازوں میں مقتدی کا قراءت کرنا کیسا؟
سوال: فجر، مغرب اور عشاء کی فرض نماز میں امام کے پیچھے مقتدی آخری دو رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ پڑھتا ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ظہر اور عصر کی چاروں ہی رکعتوں میں مقتدی کو سورۃ الفاتحہ پڑھنا ہوگی؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ سائل: راجہ شعبان (via،میل)
عید کی نماز میں مقتدی کی کچھ تکبیریں رہ جائیں، تو نماز کیسے ادا کرے؟
سوال: اگر کوئی شخص نماز عید کی پہلی رکعت کی زائد تکبیروں میں سے ایک یا دوتکبیروں کےبعدشامل ہو،تو وہ شخص یہ تکبیریں کب کہے گا ؟اوراگر اس کی تینوں تکبیریں رہ جائیں اور امام صاحب نےقراءت شروع کردی ہو یاامام صاحب کے رکوع میں جانے کے بعد شامل ہو ، تو زائد تکبیریں کب کہے گا ؟
عمرہ اسکیم کیلئے قرعہ اندازی میں شامل ہونا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے علاقہ میں ایک عمرہ اسکیم نکلی ہے، جس کا طریقہ یہ ہے کہ 250 لوگوں کومعمولی سی قیمت کی تسبیح 1000 روپے میں بیچی جاتی ہے اور لوگ عمرہ کی لالچ میں آکر وہ تسبیح خریدلیتے ہیں، پھر تسبیح خریدنے والوں کا نام قرعہ اندازی میں شامل کردیا جاتا ہے 250 افراد مکمل ہونے پر قرعہ اندازی ہوتی ہے، جس کانام نکلے اس کو عمرہ پر بھیج دیا جاتا ہے اور بقیہ افراد صرف تسبیح کے مالک ہوتے ہیں، کیا یہ طریقہ اختیار کرناجائز ہے؟
سونے چاندی کی تسبیح بنانے اور دینے کا شرعی حکم
سوال: ہم آرڈرکے مطابق سونے،چاندی کے زیورات وغیرہ بناتے ہیں،کبھی ہمارے پاس کسٹمر زیورات کے بجائے گھریاآفس کی زینت وآرائش کےلیےسونے یا چاندی کی تسبیح کا آرڈر دیتاہے ، معلوم یہ کرناہے کہ کیاہم ایسے شخص کو سونےچاندی کی تسبیح بناکر دے سکتے ہیں ؟
رکوع اور سجدے کی تسبیحات تین سے کم پڑھنے کا حکم؟
جواب: نمازکولوٹانے کا حکم دیا جائے گا، جیسا کہ یہ حکم ہراس نماز میں ہے جو کراہت کے ساتھ ادا کی گئی ہو۔ (حلبۃ المجلی، جلد2صفحہ155،مطبوعہ بیروت) علامہ اب...
امام سے پہلے سلام پھیر کر دوبارہ امام کے ساتھ سلام پھیرنے پر نماز کا حکم
سوال: جماعت میں شروع سے شامل مقتدی اگر بھولے سے امام کے سلام پھیرنے سے پہلے ہی ایک طرف سلام پھیرے، پھر یاد آنے پر فوراً لوٹ آئے اور امام کے ساتھ سلام پھیر کر نماز مکمل کرے، تو اُس کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟