
زکوٰۃ دے کر بیچی ہوئی چیز کی قیمت میں واپس لینا
سوال: میری کام والی (معاون)ہیں۔ جنہیں ہم زکوٰۃ بھی دیتے ہیں، انہوں نے مجھ سے کچھ عرصہ پہلےایک میز خریدی تھی، لیکن اس کی پیمنٹ کے لئے انہوں نے کچھ وقت مانگا تھا کہ ہر ماہ اتنے اتنے دے دیا کروں گی، لیکن وہ وقت پر پیمنٹ ادا نہیں کرسکی، میں یہ چاہ رہی ہوں کہ میں انھیں زکوٰۃ دے دوں، تاکہ ان پر چیز خریدنے کا بوجھ نہ پڑے اوروہ زکوٰۃ لے کر میری چیز کی قیمت مجھے ادا کر دیں جو کہ مبلغ ساڑھے سات ہزار روپے ہے۔ کیا میں انہیں زکوٰۃ کا مالک بنادوں اورپھر وہ میرا قرضہ چکا دیں، کیا ایسا کرنا درست ہے؟
دو طلاقوں کے بعد عدت کے اندررجوع کرلیا اب کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ جھگڑا ہونے پرمیری بیوی(جس سے میرے بچے بھی ہیں)نےکہا مجھے طلاق دو۔ میں نے جواب میں اپنی بیوی کو طلاق دینے کے ارادے سے کہہ دیا ”طلاق دی“۔ اس نے دوبارہ طلاق دینے کا کہا تو میں نے پھر اسے طلاق دینے کے ارادے سے کہا”طلاق دی“۔ اس نے پھر یہی کہا مگرتیسری دفعہ میں خاموش ہو گیا۔ اس کے کچھ دن بعد عدت گزرنے سے پہلے ہی میں نے دو گواہوں کی موجودگی میں اپنی بیوی سے رجوع کر لیا ہے۔ اب ہمارے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ اس کے علاوہ میں نے کبھی کوئی طلاق نہیں دی۔ سائل:محمد عرفان(راوی روڈ، مرکز الاولیا لاہور)
مہینہ پورا ہونے پر اجرت دینا طے ہو تو ایڈوانس اجرت دینا لازم نہیں
سوال: میری کمپنی میں کئی افراد کام کرتے ہیں جنھیں میں ماہانہ سیلری دیتا ہوں اور انھیں کام پر رکھتے وقت بھی طے یہی ہوتا ہے کہ پہلے پورا مہینہ آپ کام کریں گے ، اس کے بعد سیلری ملے گی لیکن بعض ملازمین(Employees) اپنی ضرورت کے تحت مہینہ پورا ہونے سے پہلے ہی کچھ سیلری کا تقاضا کرنے لگ جاتے ہیں،بعض اوقات تو میں دے دیتا ہوں اور بعض اوقات میں نہیں دے پاتا۔ کیا نہ دینے کی صورت میں،میں گنہگار ہوں گا اور حق العبد میں گرفتار ہوں گا؟سائل :فرید خان
جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو کیا وہ اپنے بچوں کا عقیقہ کرسکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے خاندان میں یہ مشہور ہے کہ جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو وہ اپنے بچوں کا بھی نہیں کر سکتا کیا اس کی کچھ حقیقت ہے یا نہیں ؟ سائل:نصیر احمد (بلدیہ ٹاؤن کراچی)
جعلی بینک اسٹیٹمنٹ بنوانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ جب کسی طالبِ علم کو بیرون ملک تعلیم کے سلسلے میں جانا ہوتا ہےتو بسا اوقات جس تعلیمی ادارے میں داخلہ مقصود ہوتا ہے، اس ادارے کی جانب سے اسٹوڈنٹ یا اس کے سرپرست کا اکاؤنٹ بیلنس اور اسٹیٹمنٹ سیکیورٹی کے طور پر چیک کیا جاتا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ وہ ادارے کی فیس افورڈ کرسکتا ہے یا نہیں؟ اب ان میں بعض لوگ وہ ہوتے ہیں جو کہ فیس تو افورڈ کرسکتے ہیں لیکن ان کے اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشن اور بیلنس ادارے کے مطلوبہ لیول کے مطابق نہیں ہوتی، ایسے لوگ ایڈمیشن کے لئے بینک سے جعلی اسٹیٹمنٹ بنواتے ہیں اور بینک کی مدد سےمطلوبہ رقم کچھ عرصے کے لئے اپنے اکاؤنٹ میں رکھواتے ہیں، یہ رقم انہیں بینک مہیا کرتا ہے، لیکن یہ صرف اکاؤنٹ میں شو کرنے کی حد تک ہوتا ہے، کلائنٹ اس رقم کو کسی طرح استعمال نہیں کرسکتا، حتی کہ اس کا اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ بھی بینک اپنے پاس رکھ لیتا ہے۔ اس سروس پر کلائنٹ بینک کو کچھ فیصد رقم ادا کرتا ہے، پوچھنا یہ تھا کہ اس طرح جعلی اسٹیٹمنٹ بنوانا اور اکاؤنٹ میں رقم شو کروانا کیسا ہے؟ نیزمذکورہ فعل پر کلائنٹ کا بینک کومخصوص رقم دینا جائز ہے؟
کیا قرآن پاک کا سچا حلف اٹھانے سے کوئی نقصان ہوتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے گھر پر بھابھی کے ساتھ میری بیوی کی کسی بات پر بحث وتکرار ہوئی ہے بالآخر بیوی نے قرآن مجید ہاتھ میں اٹھا کر قسم کھا کر اپنی بات کو بیان کیاہے اب میری بیوی پریشان ہے کہ قرآن کا حلف نہیں اٹھانا چاہیے تھا جبکہ بیوی نے جو کچھ قسم اٹھائی وہ بالکل سو فیصد سچ ہی بیان کیا ہے تو کیا سچا حلف اٹھانے میں کوئی نقصان والا معاملہ تو نہیں ہوگا اس کی رہنمائی فرمادیں ؟
ایک کا مال ہو اور دونوں شریک مل کر کام کریں تو جائز ہے؟
جواب: کچھ خسارہ ہوتا ہے وہ رب المال کا ہوتا ہے اگریہ چاہے کہ خسارہ مضارِب کوہو، مال والے کو نہ ہو، اُس کی صورت یہ ہے کہ کل روپیہ مضارِب کو بطور قرض دیدے ا...
ہاتھوں کی لکیروں سے مستقبل کا حال جاننے کا حکم
سوال: اگر کوئی ہاتھ کی لکیر دیکھ کر ہمیں کچھ بتائیں تو کیا ہمیں یقین کرنا چاہیے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
جواب: کچھ حرج نہیں ،خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علی کرم اللہ وجھہ الکریم کے چچا زاد بھائی تھے اوراور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا نکاح آپ صلی اللہ علی...
گارمنٹس مارکیٹ میں کمیشن کی ایک ناجائز صورت
جواب: کچھ مال دوں تاکہ یہ ترجیحی طور پر میری پروڈکٹ سیل کریں اور پھر مزید آرڈر اس دکان سے ملے، اس طرح اپنی منشاء پوری کرنے کے لیے جو مال دیا جاتا ہے، وہ...