
قربانی کی کھال مسجد میں دے سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ کیا قربانی کی کھال مسجد میں دے سکتے ہیں؟ بعض لوگوں سے سنا ہے کہ قربانی کی کھال صرف مدرسہ میں لگ سکتی ہے، مسجد میں نہیں۔ برائے کرم شرعی رہنمائی فرما دیجئے۔
قربانی کے جانور میں عقیقے کا حصّہ شامل کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گائے،بھینس،اونٹ وغیرہ کی قربانی میں عقیقہ کا حصّہ شامل کرنا جائز ہے یا نہیں ؟کیاعقیقہ کاحصہ شامل کرنے سے قربانی و عقیقہ ہو جائیں گے؟
سونے کے بدلے سونے کی خریداری کی لازمی احتیاطیں
جواب: ہونے سے پہلے پہلے دونوں طرف سے انگلی کے پوروں سے قبضہ کیا جائے نہ کہ تخلیہ کے ذریعے۔ لا بالتخلیۃ کے تحت علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:’’اشا...
کاروباری شراکت میں ناجائز شرائط لگانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ دوافرادنے مل کرایک اسکول میں شراکت داری کی، جس میں کچھ شرائط مقررہوئیں ،ان میں سے مندرجہ ذیل شرائط کےمتعلق شرعی رہنمائی درکارہے: (1)اگرکوئی شراکت دار،علیحدگی اختیارکرناچاہے تومطالبے کے دوسال بعداس کی رقم نفع ونقصان کے ساتھ، چھ ماہ کی اقساط میں واپس کردی جائے گی ۔ (2)اگرمطالبہ ابتدائے کاروبارسے نوماہ کے اندرکیاگیاتودوسال بعد،6ماہ کی اقساط میں صرف اصل رقم واپس کی جائے گی۔ (3)ایک شریک جوڈائریکٹرہوگا،ادارے کے تمام تراختیارات ہمیشہ، ہرلحاظ سے، تاحیات اسی کے پاس رہیں گے ۔یہ ڈائریکٹرہی کام کرے گا،دوسراشریک سلیپنگ پارٹنرہوگا،یعنی وہ کام بالکل نہیں کرے گا۔ سائل :محمدعمران عطاری(سرگودھا)
بکرے کے پیدائشی سینگ نہ ہوں، تو قربانی کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے پاس ایک گھر کا پالا ہوا بکرا ہے۔ جب وہ پیدا ہوا تھا، تو اسی وقت یہ نیت تھی کہ اس کی قربانی کروں گا۔ ابھی وہ تقریباً آٹھ ماہ کا ہو چکا ہے اور بڑی عید تک ایک سا ل سے زیادہ عرصے کا ہو جائے گا، لیکن ابھی تک اس کے سینگ نہیں نکلے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس کی جگہ کسی اور کی قربانی کر دیں، کیونکہ اس کے سینگ نہیں نکلے۔ براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ جس بکرے کے سینگ نہ ہوں کیا اس کی قربانی نہیں ہوتی؟ اگر نہیں ہوتی تب بھی بتا دیں، تاکہ میں اس کی جگہ کسی اور بکرے کی قربانی کر لوں۔
پلاٹ کی خرید و فروخت کی چند صورتیں اور احکام؟
جواب: واجبی دام پر بیچا یا اس قیمت پر جو فلاں شخص بتائے۔“(بھار شریعت، ج2، ص617، مکتبۃ المدینہ،کراچی) (2)اس صورت میں پلاٹ خریدنا ، جائز ہے، کیونکہ یہاں...
سورۂ فاتحہ کے بعد اگر ایک ہی آیت پڑھیں ، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز میں سورۂ فاتحہ کے بعد تین چھوٹی آیتیں یا ایک بڑی آیت ، جو تین چھوٹی آیات کے برابر ہو ، پڑھنا واجب ہے ۔پوچھنا یہ ہے کہ بڑی آیت کی مقدار کیا ہے ؟جیسے بعض دفعہ صرف آیت ﴿ لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ ﴾آخر تک یا پھر سورۃ الحشر کی آخری آیت پڑھ کر رکوع کردیا جاتا ہے ، تو کیا اس سے ایک بڑی آیت پڑھنے کا واجب ادا ہو جائے گا ؟مہربانی فرما کر تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں ۔
ایک بکرے میں دو بچوں کا عقیقہ کرنا کیسا؟
جواب: قربانی کے احکام ہی کی مثل ہیں، اور قربانی میں چھوٹا جانور (یعنی بکرا، بکری) دو یا دو سے زیادہ افراد کی طرف سے قربان نہیں ہوسکتا، چھوٹے جانور میں حصے...
نمازی کی قراءت کی آواز دوسرے تک جائے تو کیا حکم ہے؟
جواب: واجب ہے ، اگر تنہا نماز پڑھنے والے نے دن کے سُنن و نوافل میں اتنی بلند آواز سے قراءت کی کہ اگر اس کے پیچھے صف ہوتی تو پہلی صف کے افراد ...
ذہنی معذور کی پاکی ناپاکی کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا بارہ سال کا نابالغ بیٹا ہے ، جس کا دماغی توازن بالکل درست نہیں ، کسی بھی چیز کو نہیں سمجھتا ، کوئی تدبیرو کام نہیں کرسکتا ، نجاست وطہارت کی بھی کوئی تمییز نہیں رکھتا ، ڈائپر نہ لگا ہو، تو کپڑوں میں نجاست کر دیتا ہے اور کبھی اپنا نجاست والا ہاتھ اپنے منہ میں ڈال لیتا ہے ،خود کھانا بھی نہیں کھا سکتا، اگر کوئی پاس کھانا کھا رہا ہو اور اسے بھوک لگی ہو تو رونے لگ جاتا ہے کھانا نہیں مانگتا،خود ہی اندازہ کرنا پڑتا ہے کہ اس کو کھانا چاہیے ، خاموش بیٹھا رہتا ہے کوئی کلام نہیں کرتا،کبھی بھی اس کو افاقہ نہیں ہوتا، بچپن سے ہی اس کی یہی حالت ہے ،البتہ بلاوجہ مارتا اور گالیاں نہیں دیتا، لیکن ہاتھ نہیں پکڑنے دیتا کہ کوئی ہاتھ پکڑے تو جھٹکا دے کر چھڑا لیتا ہے ۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اب وہ بالغ ہونے کے قریب ہو گیا ہے، کیا اس پر پاکی حاصل کرنا واجب ہوگا، جبکہ وہ خود استنجا نہیں کر سکتا ؟ کیا اب اس کو استنجا کروانا میرے(والدہ کے) لیے جائز ہوگا؟جبکہ گھر میں کوئی مرد نہیں ہوتا جو یہ کام کر سکے ؟ ایسی صورت میں اس کے کپڑےو ڈائپر بدلنے کی کیا مجھے اجازت ہوگی؟