
بیٹے باپ کے کام میں معاون ہیں تو کیا ان پر بھی قربانی واجب ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایک شخص کے پاس دس ایکڑ زمین ہے اور اس کے دوبیٹے ہیں جووالد کےماتحت رہتےہیں ،اور والد کے ساتھ کھیتی باڑی میں ہاتھ بٹاتے ہیں ،زمین سے آنے والی ساری آمدنی والد کے پاس ہوتی ہے ،بیٹوں کو ضرورت کے مطابق خرچہ دیا جاتا ہے،باپ نے نہ تو ان کو جائیداد کا مالک بنایا ہے اور نہ ہی ان کے اپنے پاس نصاب کی مقدار کوئی دوسرا مال یا زمین ہے تو کیا ان پر قربانی واجب ہوگی ؟ سائل:مولانا نعیم فیض عطاری (جوہر ٹاون لاہور)
حضرت ایوب کی بیماری کے واقعہ کی حقیقت
جواب: مسئلہ مُتَّفَق علیہ ہے کہ اَنبیاء عَلَیْہِمُ السَّلَام کا تمام اُن بیماریوں سے محفوظ رہنا ضروری ہے جو عوام کے نزدیک باعث ِنفرت و حقارت ہیں ۔ کیونکہ ا...
شوہر کا بیوی کو اس کے محارم سے ملنے سے روکنا
سوال: ہم یوکے میں رہتے ہیں اور بیوی کے والدین پاکستان میں رہتے ہیں، مالی طور پر کوئی مسئلہ نہیں ہے اور بیوی کے سگے رشتہ دار یوکے میں رہتے ہیں جیسے پھوپھو اور تایا، اگر بیوی دو یا تین ماہ کے بعد ان سے ملنے کا کہے اور وہ دویا تین ماہ کے بعد اپنے والدین کو نہیں مل سکتی تو اس صورت میں شوہر کے لیے کیا حکم ہے؟
انسانی خون والے زیورات بنوانا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل جیولری ڈیزائننگ اور تخلیقی فنون کے میدان میں بعض افراد ”یادگار زیورات“ کے نام پر ایک نئی طرز کے زیورات تیار کروا کر اپنے پیاروں یا کسی عزیز کو تحفے میں بھیجتے ہیں۔ ان زیورات کی تیاری کے لیے وہ افراد اپنا خون نکال کر ”بلڈ کلیکشن ٹیوب“ میں محفوظ کرتے ہیں ، اور یہ خون زیور تیار کرنے والے کو بھیج دیتے ہیں۔ پھر وہ کاریگر مخصوص کیمیکلز یا ریزن (Resin) کے ذریعے اس خون کو جما کر جھمکوں، لاکٹ، انگوٹھیوں اور چوڑیوں وغیرہ کے سانچوں میں ڈھال کر خوبصورت زیورات تیار کرتا ہے، جن میں خون کی رنگت واضح طور پر دِکھائی دیتی ہے، اب سوال یہ ہےکہ انسانی خون والے زیورات بنوانا کیسا ؟اس کے متعلق رہنمائی فرما دیں۔ سائل: محمد معظم عطاری (فیصل آباد)
نمازی کا اپنے لباس پر سجدہ کرنا کیسا؟
سوال: عرض یہ ہے کہ یہ جو مسئلہ ہے کہ سجدہ اپنے لباس پر نہ کیا جائے جیسے آستین یا دامن یا دوپٹہ پر، ایسا کرنا مکروہ ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ کونسا مکروہ ہے، تنزیہہی یا تحریمی؟ اگر تحریمی ہے تو کیا نماز واجب الادا ہو گی؟
بالغہ بیٹی کا شفقت سے بوسہ لیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنے اپنی بالغہ بیٹی کادوسروں کی موجودگی میں رخسارپربوسہ لیا،کیازیدکی بیوی اس پرحرام ہوگئی جبکہ زیدکاحلفیہ بیان ہے کہ میں نے شفقت سے بوسہ لیاتھانہ کہ نعوذباللہ بری نیت سے لیاتھا۔جوحکم شرع ہوواضح فرمائیں ۔
پِلنکو وَن ایکس بیٹ گیم کھیلنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل ایک آن لائن گیم”Plinko(1XBet)“ کافی مشہور ہو رہی ہے، جس میں ہوتا یہ ہے کہ سب سے پہلےاس میں کچھ رقم Deposit کروائی جاتی ہے، اور پھر کھیلنے والا مخصوص رقم Bet کے طور پر لگاتا ہے، وہ رقم لگانے کے بعد اس گیم کو سٹارٹ کرتا ہے، جس میں ایک Ball اوپر سے چھوڑی جاتی ہے، وہ نیچے لگے کیلوں سے ٹکراتے ہوئے نیچے بنے بوکسز میں سے کسی ایک میں گرتی ہے، ان بوکسز میں سے بعض بوکس ایسے ہوتے ہیں کہ جس میں اگر وہ Ball گرے تو جو پیسے لگائے ہوتے ہیں، ان میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اور بعض بوکس ایسے ہوتے ہیں کہ اگر ان میں وہ Ball گرے تو نقصان ہوتا ہے اور لگائے گئے پیسے جزوی یا کلی طور پر ضائع ہو جاتے ہیں۔ برائے کرم اس حوالے سے راہنمائی فرمائیں کہ کیا یہ گیم کھیل کر پیسے کماناجائز ہے؟ سائل: محمد حسن رضا (گلِ دامن، لاہور)
کندھوں سے نیچے بال رکھنے والے کی امامت درست ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک ایسا شخص جس کے سر کے بال کندھوں سے نیچے لٹک رہے ہوں۔ لیکن اس کی داڑھی پوری ہو اور تلفظ بھی درست ہوں اور عقیدہ اہلسنت پر بھی ہو۔ اس کا نماز کی امامت کروانا اور اس کی اقتدا میں نماز پڑھنا کیسا؟
کیا خواب میں صحابہ یا بزرگوں کا دیدار ممکن ہے؟
جواب: مسئلہ دریافت کر سکوں۔ آپ نے خواب ہی میں نہ صرف میرے مسئلے کا حل ارشاد فرما دیا بلکہ پانچ اور مسئلے بھی سمجھا دیے۔‘‘(جامع کراماتِ اولیاء،ج2،ص315، مرکز...
نماز میں کسی آیت یا سورت کا تکرار کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی تنہا نماز پڑھنے والا فرض کی پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ الکافرون پڑھے پھر جب ایک یا دو آیتیں رہ جائیں تو اسے یاد آئے کہ درمیان سے کوئی آیت چھوٹ گئی ہے تو اب وہ دوبارہ پیچھے سے پڑھے یا آگےچلتا جائے ؟اور اگر کوئی بلا وجہ سورت فاتحہ کے بعد ملائی جانے والی سورت کا تکرار کرے تو اس کی نماز کے بارے کیا حکم ہے ؟ سائل:محمد شکیل ساجد(ساہیوال)