
عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے موقع پر سجاوٹ کرنا کیسا؟کیا یہ فضول خرچی تو نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پرہمارے گاؤں کی گلیوں اور بازاروں میں چراغاں کیاجاتاہے،جس میں 30سے35لاکھ کاسامان ایک ہی بارخریداجاچکاہےاورپھرہرسال چارسے آٹھ لاکھ روپے مزیدجمع کرکےساراانتظام کیاجاتاہے،جس سےہمارامقصود اپنی آخرت کی بہتری اوراپنے دلوں میں عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو اُجاگر کرنا ہوتاہے، جس کافائدہ یہ ہواکہ گاؤں کے بچے بچے کے دل میں حضورعلیہ الصلوٰۃوالسلام کی عظمت داخل ہوچکی ہےاوراس سجاوٹ میں مسجدنبوی،خانۂ کعبہ اوربالخصوص گنبدخضرا کی شبیہ بھی بنائی جاتی ہے۔آپ سےیہ پوچھنا ہے کہ : (1)کیاگلیوں اوربازاروں میں سجاوٹ کرناشرعاََدرست ہے یانہیں ؟ (2)ہمارایہ ساراانتظام کرنااسراف میں توداخل نہیں ؟
گھروں کے باہر نعل یا سینگ لگانا کیسا؟
جواب: بچے کو دیکھا،تو فرمایا کہ اسے کالا ٹیکہ لگا دوتاکہ اسے نظر نہ لگے،یونہی علمائے دین نے حدیث کو سامنے رکھتے ہوئے، نظر بد سے بچنے کے لئے کھیتوں میں لکڑی ...
اگر بچہ عورت کا دوا سے اُترنے والا دودھ پئے تو رضاعت کا حکم؟
سوال: (1) جس عورت کا بچہ نہ ہو وہ ایسی دوا کھا کر جس دوا کے کھانے سے دودھ آجاتا ہے کسی بچے کو دودھ پلادے تو کیا رضاعت ثابت ہوجائے گی؟ (2)اگر بچہ گود لینا ہو اور آگے چل کر اس سے پردے وغیرہ کا مسئلہ نہ ہو تو اسے رضاعی بیٹا بنانے کےلیے گواہ کیسے بنانے ہوں گے؟
والدین، بیوی بچوں وغیرہ ( غیراللہ ) کی قسم کھانے کا حکم؟
سوال: آج کل کچھ لوگ کئی معاملات میں اس طرح کی قسم کھاتے ہیں کہ مجھے اپنے دودھ پیتے بچے کی قسم،اپنے فوت شدہ والدین کی قسم ،بیوی کی قسم ،شوہر کی قسم وغیرہ ۔اس طرح قسم کھانے کا حکم اور کفارہ کیا ہے؟اگر یوں کہا جائے کہ یہ غیر اللہ کی قسم ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے،تو اس بارے میں میرے چند سوالات ہیں: (1)قرآن پاک میں پارہ 30،سور ہ الشمس کی ابتدئی آیات﴿ وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىہَا وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰىہَا وَ النَّہَارِ اِذَا جَلّٰىہَا وَ الَّیۡلِ اِذَا یَغْشٰىہَا وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰىہَا وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰىہَا وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىہَا﴾میں اللہ تبارک و تعالی نے خود سورج، چاند،دن ،رات،آسمان ،زمین اور جان کی قسم ارشاد فرمائی ہےاوراس کے علاوہ بھی قرآنِ کریم میں مختلف مقامات پر مختلف چیزوں کی قسم کا ذکر موجود ہے۔تو یہاں غیرِ خدا کی قسم کیسے جائز ہوئی؟ (2)اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی طلاق کو کسی کام پر معلق کرتا ہے،مثلاً اسے یوں کہتا ہے کہ’’اگر تو نے فلاں کام کیا،تو تجھے طلاق ‘‘تو اسے بھی قسم ہی سے تعبیر کیا جاتا ہے ،یعنی یوں کہا جاتا ہےکہ فلاں شخص نے طلاق کی قسم کھائی ہوئی ہے،حالانکہ طلاق کی قسم بھی غیرِ خدا ہی کی قسم ہے۔اگروالدین اور اولادوغیرہ کی قسم ناجائز ہے،تو پھرطلاق کی قسم کے بارے میں کیا جواب ہوگا؟
نابالغ پر عشر کیوں لازم ہوتا ہے
جواب: بچے ، مجنون اور مکاتب کی زمین میں بھی واجب ہوگا کیونکہ کہ یہ زمین کی مؤنت ہے اور اس میں ملکیتِ زمین شرط نہیں بلکہ زمین سے نکلنے والی پیداوار کی ملکی...
سوال: کسی بچے کا نام اللہ دیا رکھنا اور اسے اس نام سے پکارنا کیسا ہے ؟
سوال: بچے کا نام "محمد روحان" رکھ سکتے ہیں اور اس کے کیا معنی ہیں؟
کیا سر کی سائیڈوں سے بال چھوٹےاور اوپر سے بڑے رکھنا منع ہے ؟
جواب: بچے کا سر کچھ جگہوں سے مونڈا جائے اور کچھ جگہ چھوڑ دیا جائے اور عبید اللہ نے اپنی پیشانی اور سر کے دونوں کناروں کی طرف اشارہ کیا ۔ ...
اسلامک ٹوئز کے ساتھ کھیلنے کا حکم
سوال: (۱) کعبہ شریف لیگو جسے اسلامک ٹوئے بھی کہا جاتا ہے ،بچے اسے بناتے ہیں ،کبھی تواسے سجاکر رکھ دیتے ہیں ،لیکن کبھی اسے بنا کر توڑ دیتے ہیں یا کھول دیتے ہیں ، کیا یہ جائز ہے، شرعی رہنمائی فرما دیں ؟(۲) اور کبھی بچے نارمل کاغذ سے کعبہ شریف اور گنبد خضرا کے ماڈل بنا کر لاتے ہیں تو کیا بعد میں انہیں فوراً کھول ( توڑ ) دینا چاہیے یا سنبھال کر رکھنا چاہیے ؟