
قرض دینے کے بعد اگلے دن اس میں زکوٰۃ کی نیت کرنا کیسا؟
سوال: ایک خاتون نے دوسری خاتون سے بطورِ قرض پانچ ہزار روپے طلب کئے ، تو اس خاتون نے اس کو پانچ ہزار روپے دے دئیے، دیتے وقت یہ نیت تھی کہ واپس نہیں لوں گی پھر اگلے دن رقم دینے والی خاتون کو خیال آیا کہ لینے تو مُجھے ویسے بھی نہیں ہیں،کیوں نہ اس میں زکوٰۃ کی نیت کر لی جائے ، تو پھر اس خاتون نے ان پیسوں میں ایڈوانس زکوٰۃ ادا کرنے کی نیت کرلی، کیا ایسی صورت میں اس خاتون کی زکوٰۃ ادا ہوگئی ؟ نیز کسی کو کوئی چیز دیتے وقت زکوٰۃ کی نیت نہ ہو اور چیز اس بندے کے پاس موجود ہو، تو کیا اس چیز پر زکوٰۃ کی نیت کرسکتے ہیں ؟
سودا کینسل کرنے پر بیعانہ کی رقم ضبط کرنے کا حکم
جواب: روپے بطور بیعانہ کے دئے، اب زید اپنی بدنیتی سے بلا قصور عَمْرْو کے معاہدہ مذکورہ سے منحرف ہوگیا، تو اس صورت میں زید واپسی زر مذکور کا مستحق ہے یانہیں...
امانت رکھنے والے کے انتقال کے بعد اس امانت کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میری بڑی بہن کی عمر 58 سال تھی، انہوں نے میرے پاس 2 لاکھ روپے اور 1 زیور بطورِ امانت رکھوایا تھا تاکہ جب ان کی بیٹیوں کی شادی ہو، تو وہ اس کو استعمال کرسکیں، پھر اچانک ہارٹ اٹیک کے سبب ان کا انتقال ہوگیا، میں ان چیزوں کے متعلق ان سے کوئی بات نہ کرسکا، اب شریعت ان چیزوں کے متعلق کیا حکم دیتی ہے؟ یعنی میں یہ دو لاکھ روپے اور زیور ان کے شوہر و بچوں کو دوں یا مرحومہ بہن کے نام پر صدقہ کردوں؟ میری بہن پر کسی قسم کا کوئی قرضہ نہیں تھا، نہ ہی ابھی تک کسی نے کچھ مطالبہ کیا ہے۔
رشتہ دینے کے عوض سسرال والوں کا سونے و رقم کا مطالبہ کرنا
سوال: میرا رشتہ طے ہو چکا ہے، لیکن ہمارے رواج کے مطابق شادی اس وقت ہوگی جب میں لڑکی والوں کو تین تولہ سونا اور چار لاکھ روپے کیش ادا کروں گا۔ میرے پاس ان چیزوں کا انتظام نہیں ہو پا رہا، والد صاحب وفات پاچکے ہیں اور بھائی میری مدد نہیں کر رہے۔ اس صورت میں اگر میری وجہ سے لڑکی کی شادی میں تاخیر ہورہی ہے، تو کیا مجھ پر گناہ ہوگا؟
قرض واپس کرنے کے گواہ نہ ہوں تو اختلاف کس طرح ختم کریں ؟
جواب: روپے تمھارے پاس بھیج دیے تھے ۔۔۔ یہ بات مسموع ہوگی اور دائن پرحلف دیا جائیگا ۔(الفتاوی الہندیۃ،جلد4،صفحہ5،مطبوعہ دار الفكر،بیروت) صدر الشریعہ ،بدر ال...
باپ کا لڑکی کے نکاح کے عوض کثیر رقم کا مطالبہ کرنا کیسا ہے؟
جواب: روپے جو(نکاح میں دینے کے عوض ) باندھے گئے ہیں محض رشوت وحرام ہیں، نہ ان کاکھانا جائز، نہ بانٹ لیناجائز، نہ مسجد میں لگانا جائز، بلکہ لازم ہے کہ جس شخص...
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زیدکوقسطوں کی دکان پر نوکری مل رہی ہے،تنخواہ کی تفصیل یہ ہے کہ اگر وہ مارکیٹنگ کرکے مہینے میں 4 لاکھ کی سیل کروائے گا تو اس کو 25000روپے تنخواہ ملے گی اور اگر اس سے کم ہوئی تو 1 لاکھ سیل پر 1ہزار تنخواہ ہوگی۔اور سیل کے کم زیادہ ہونے کی صورت میں اسی تناسب سے تنخواہ ملے گی ۔ کیا یہ نوکری جائزہے یانہیں؟ نوٹ:وقت کا اجارہ نہیں ہوگا،کام پر ہوگا،وقت کی کوئی پابندی نہیں ہوگی نیزقسط لیٹ ہونے پر مالی جرمانہ کی شرط بھی ہوتی ہے۔ سائل:محمدمحسن(توحیدآباد،راوی روڈ،مرکزالاولیاء،لاہور)
سوداطے ہونے کے بعد بائع کازیادہ رقم کا مطالبہ کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ میں نے ایک شخص سے 22 لاکھ روپے کا مکان خریدا، جس میں سے کچھ رقم ایڈوانس جمع کروائی اور باقی تھوڑی تھوڑی ادا کرتا رہا یہاں تک کہ 18 لاکھ رقم ادا کرچکا ہوں اب فروخت کنندہ شخص کا کہنا ہے کہ مجھے 4 لاکھ رقم مزید چاہیے یعنی 22 نہیں 26 لاکھ ادا کرو، اس کا یہ مطالبہ جائز ہے یا نہیں؟ سائل:عبد الرحیم(-F11،5 نمبر، نیو کراچی)
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زیدایک نوکری پیشہ ہے اورمعقول تنخواہ پاتاہے اس نے آمدنی میں اضافے کے لیے انٹرنیٹ کے ذریعے ”فارایکسٹ “کاکاروبارشروع کیا جس میں کئی لاکھ روپے لگے مگرکاروبار میں اسے نقصان سے دوچارہوناپڑا،مذکورہ کاروبارکے لیے رقم اس نے لوگوں سے قرض لی تھی۔پھرلوگوں کے قرض کی واپسی کے مطالبہ پراس نے دوبینکوں سے سودی قرض لیا،اورلوگوں کاقرض اتاردیا،اب یہ شخص سودی قرض میں پھنساہواجو کہ چودہ لاکھ(1400000)روپےتک ہوچکاہے۔ شرعی رہنمائی فرمائیں !کیامذکورہ صورت میں زیدکوزکوۃ دینے کی اجازت ہے جبکہ وہ شرمندہ بھی ہے کہ اس سے غلطی ہوئی اورتوبہ کرچکا۔ نوٹ:واضح رہے کہ زیدکے پاس کوئی پراپرٹی یازیورات یاحاجت اصلیہ کے علاوہ اتنا مال نہیں ہے کہ وہ قرض اداکرکے نصاب کامالک ہو۔(آمدنی سے گھریلوخرچ ہی چلتاہے)زیدہاشمی نہیں ہے۔ سائل:انواراحمدصدیقی (مغلپورہ)
ایڈوانس رقم دے کر پورے ماہ خریداری کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک صا حب نے ایک سبزی والا گھر لگوایا ہوا ہے وہ مہینے کے شروع میں اس کو پا نچ سو روپے دے دیتے ہیں اور پھر وہ سارا مہینا بغیر تولے ایک تھیلی سبزی کی تیار کرکے ان کے گھر دیتا رہتا ہے اب ان کا یہ سبزی لینا اور اسے استعمال کرنا کیسا؟