سرچ کریں

Displaying 2261 to 2270 out of 2612 results

2261

کیا موبائل چوری کرنے پر تاوان لازم ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک لڑکے نے میرا موبائل فون چوری کر کے پانی میں رکھ دیا جو کم و بیش چھ گھنٹے کے بعد نکالا گیا تو وہ خراب ہو چکا تھا۔ بعد میں کئی جگہوں پر بہت سے کاریگروں کو دکھایا مگر سب نے یہی کہا کہ اب یہ ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ اس لڑکے پر اس موبائل فون کا تاوان لازم ہو گا یا نہیں؟ جبکہ چوری کا اس نے اقرار کیا ہے اور ہاتھ کاٹنے والی شرعی حد اگر یہاں نافذ بھی ہوتی تو بھی میں وہ نہ چاہتا، مگر مجھے اپنے سیل فون کا تاوان چاہئے۔ سائل: سہیل رضا مدنی (جامعۃ المدینہ، کڑیال، مرکزالاولیا لاہور)

2261
2262

غیر مسلم کی دکان سے مچھلی خریدنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا غیر مسلم مچھلی فروش سے مچھلی خرید سکتے ہیں؟

2262
2263

پارٹنر شپ کے لئے کتنے فیصد رقم لگانا ضروری ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ چندافرادمل کر مشترکہ کمپنی بناکر کام کرناچاہتے ہیں ، یہ ارشادفرمائیں کہ شرکت قائم کرنے کے لیے کسی شریک کے لیے کم ازکم کتنے فیصدرقم ملاناضروری ہے ؟

2263
2264

گاہک کوکسی اور کے پاس بھیجنے پر کمیشن لینا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا کام ویب ڈیزائننگ (Designing)کا ہے ۔کبھی ایسا ہوتا ہےکہ ہم سے کوئی ویب سائٹ بنوانے کے لئے میل یا فون پر رابطہ کرتا ہے لیکن وقت نہ ہونے کی وجہ سےہم اُسے کسی اور کے پاس بھیج دیتے ہیں اور جس کے پاس ہم نے یہ گاہک ریفر (Refer)کیا اس سے کچھ نفع طے کرلیتے ہیں۔کیا ایسی صورت میں ہمارا اس ویب سائٹ بنانے والے سے نفع لینا درست ہے؟

2264
2265

مسافر اپنا سامان بھول جائے تو ڈرائیور کیا کرے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ٹیکسی چلاتا ہوں بعض اوقات مسافر اترتے ہوئے اپنا سامان بھول جاتے ہیں تو میرےلئے اس سامان سے متعلق کیا حکم شرعی ہے؟

2265
2266

میت کو سرد خانہ میں رکھنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کبھی کوئی قریبی عزیز باہر کے ملک میں ہوتا ہے تو اس کو میت کا چہرہ دکھانے کے انتظار میں میّت کو سرد خانے میں رکھا جاتا ہےاوربعض اوقات لاوارث لاش سردخانے میں رکھی جاتی ہے یا مقتول کی لاش رکھی جاتی ہے،ان تمام صورتوں میں میت کو سرد خانے میں رکھنا کیسا ہے؟ نوٹ:لاوارث لاش اور مقتول کے متعلق معلومات یہ ہیں کہ اگر لاوارث لاش کو بغیر سردخانے میں رکھے دفن کردیا جائے تو اس پر کوئی گرفت نہیں ہوتی بلکہ دفن کرسکتے ہیں یونہی مقتول کے ورثاء کو اختیار ہوتا ہے وہ چاہیں تو سردخانے میں رکھے بغیر دفن کردیں۔

2266
2267

موبائل میں قراٰنی ایپلی کیشن یا جیبی سائز قراٰنِ پاک واش روم لے جانا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ موبائل میں ایپلی کیشن (Application) کی صورت میں قراٰن ہو تو کیا موبائل لے کر واش روم میں جا سکتے ہیں؟ چھوٹے سائز کا قراٰن شریف جیب میں ہو تو اس حالت میں کیا واش روم میں جاسکتے ہیں؟ سائل:محمد عبداللہ،قاری ماہنامہ فیضانِ مدینہ

2267
2268

خود کشی کرنے والے کی نماز جنازہ کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ خودکشی کرنے والے کی نمازجنازہ پڑھناجائزہےیانہیں؟

2268
2269

چائے کی پتی کو چمڑے کے رنگ سے رنگنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارا چائے کی پتی کا کاروبار ہے ، ہم چائے کی پتی کو چمڑا رنگنے کے رنگ سے رنگ کر ہول سیلر اور ریٹیلر افراد کو بیچتے ہیں۔ ہمیں متعلّقہ شعبہ افسران کو بسا اوقات رشوت بھی دینی پڑتی ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ مذکورہ بالا طریقے کے مطابق کارخانہ چلانا اور چائے کی پتی کی خرید و فروخت کرنا جائز ہے؟

2269
2270

جائیداد میں لڑکیوں کو عاق کرنا کیسا؟

سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ کیا جائیداد میں لڑکیوں کو عاق کیا جا سکتا ہے؟

2270