غیر شرعی کاموں سے بچنے پر والدین کا دل دکھے تو حکم؟
سوال: اگر بیٹا شادی پر غیر شرعی امور جیسے گانے باجے وغیرہ سے منع کرے اور ماں کا دل دکھے، تو کیا اس کا وبال بیٹے پر ہوگا؟
عورت کا مخصوص دنوں میں آیتِ سجدہ سننے کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن گھر میں بچیوں کو قرآنِ پاک پڑھاتی ہے۔ اگر اس اسلامی بہن کے مخصوص دنوں میں بچیاں سبق سناتے ہوئے آیتِ سجدہ تلاوت کریں ، تو کیا اس پڑھانے والی اسلامی بہن پر سجدۂ تلاوت لازم ہوگا؟ بالغ بچی آیتِ سجدہ تلاوت کرے ، تو کیا حکم ہوگا اور نابالغ تلاوت کرے ، تو کیا حکم ہوگا ؟
ماں باپ اولاد کے ساتھ بد سلوکی کریں تو اولاد کے لیے حکم
سوال: اگر کوئی ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرنا چاہتا ہے لیکن ماں باپ دماغی مسئلہ یا کسی اور وجہ سے بدسلوکی کر ڈالتے ہیں، تو اب اولاد کو کیا کرنا چاہیئے؟
پیر کا مرتبہ والدین سے زیادہ ہے
موضوع: ماں باپ اور پیر میں زیادہ رتبہ کس کا ہے؟
باپ کی چچازادبہن سے نکاح کاحکم
سوال: کیا باپ کی چچیری بہن کے ساتھ نکاح کر سکتے ہیں ؟
کیا لکھ کر قسم اٹھانے سے قسم ہوجائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن نے کسی معاملے پر ناراض ہو کر دوسری اسلامی بہن کو ایک کاغذ پر یہ عبارت لکھ کر بھیج دی”اللہ کی قسم میں اب آپ سے بات نہیں کروں گی“کچھ دنوں بعد ان کی ناراضگی ختم ہو گئی اور ان دونوں نے آپس میں بات چیت کرنا شروع کر دی۔اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس طرح لکھنے سے قسم منعقد ہو جائے گی اور کیا اس اسلامی بہن پر قسم توڑنے کا کفارہ لازم ہو گا؟براہ کرم شرعی رہنمائی فرما دیں۔
بھائی بہن کا آپس میں مصافحہ کر نا
سوال: کیابھائی بہن کسی خاص موقع پر مثلاعید کی مبارکباد دیتے ہوئے، آپس میں مصافحہ کر سکتے ہیں؟
بہن کرائے کے گھر میں رہتی ہو، اس کے شوہر رکشہ چلاتے ہوں، تو ان کو زکوٰۃ دینا
سوال: میری بہن کرائے کے مکان میں رہتی ہے، اس کے دو بچے ہیں، ضرورت کا ساراسامان بھی گھر میں موجود ہے، اس کے شوہر کا آٹو رکشہ ہے، جس سے وہ کماتا ہے ، ایسی صورت میں کیا میں اپنی بہن کو زکوۃ دے سکتی ہوں جبکہ وہ سیدہ نہیں ہے اور اگر زکوۃ دوں تو کیا بول کر دینا ضروری ہے کہ یہ زکوٰۃ ہے یا بغیر بتائے بھی دے سکتی ہوں؟
امانت رکھنے والے کے انتقال کے بعد اس امانت کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میری بڑی بہن کی عمر 58 سال تھی، انہوں نے میرے پاس 2 لاکھ روپے اور 1 زیور بطورِ امانت رکھوایا تھا تاکہ جب ان کی بیٹیوں کی شادی ہو، تو وہ اس کو استعمال کرسکیں، پھر اچانک ہارٹ اٹیک کے سبب ان کا انتقال ہوگیا، میں ان چیزوں کے متعلق ان سے کوئی بات نہ کرسکا، اب شریعت ان چیزوں کے متعلق کیا حکم دیتی ہے؟ یعنی میں یہ دو لاکھ روپے اور زیور ان کے شوہر و بچوں کو دوں یا مرحومہ بہن کے نام پر صدقہ کردوں؟ میری بہن پر کسی قسم کا کوئی قرضہ نہیں تھا، نہ ہی ابھی تک کسی نے کچھ مطالبہ کیا ہے۔
بہن کے گھر نہ جانے کی قسم کھانے کے متعلق تفصیل
سوال: میرے شوہر نے مجھے اپنی ہمشیرہ کے گھر جانے سے منع کیا اور کہا قسم کھاؤ، تو میں نے کہا "میں قرآن کی قسم کھاتی ہوں کہ آئندہ اپنی ہمشیرہ کے گھر نہیں جاؤں گی" لیکن اب میں بہت پریشان ہوں میں اپنی بہن کے گھر جانا چاہتی ہوں اسے میری ضرورت ہے اور اب میرے شوہر نے بھی مجھے اجازت دے دی ہے تو رہنمائی فرمائیں کہ میں نے جو جملہ بولا اس سے قسم ہو گئی؟ اگر ہو گئی ہے تو اس کا اب کیا حل ہے؟