
شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی نفلی روزہ رکھ سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میں مدنی چینل دیکھتی ہوں اور اجتماع پر بھی جاتی ہوں،وہاں بیان میں ہر ماہ کچھ نہ کچھ نفل روزے رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے اور اس کی کارکردگی بھی لی جاتی ہے اور بعض اوقات روزہ رکھنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے لیے امیرِ اہلِ سنّت دامت برکاتہم العالیہ کی پیاری پیاری دعائیں بھی سنائی جاتی ہیں۔میرا سوال یہ ہے کہ میرے شوہر مارکیٹنگ کا کام کرتے ہیں، عمو ماً اپنے شہر میں ہی مختلف اوقات میں لوگو ں سے ملاقاتیں کرتےہیں اور بعض اوقات کمپنی کے کام کے سلسلے میں ایک، دو دن کے لیے شہر سے باہر بھی جاتے ہیں، تو کیا میں اپنےشوہر کی اجازت کےبغیر نفل روزہ رکھ سکتی ہوں؟
جس ملک میں انشورنس لازمی ہو وہاں انشورنس کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں جس ملک میں رہتا ہوں، وہاں پر ہیلتھ انشورنس اور گاڑی کی انشورنس کروانا لازمی ہے،کیا ایسی صورت میں مجھے انشورنس کروانے کی اجازت ہے؟ اور ایسی صورت میں اگر میری گاڑی کو کچھ نقصان پہنچتا ہے تو کیا میں اپنی گاڑی کو انشورنس سے رپئیر کرواسکتا ہوں، یونہی اگر میں بیمار ہوتا ہوں، تو کیا میں انشورنس سے اپنی بیماری کا علاج کرواسکتا ہوں، جبکہ ایسی جگہیں اور ہسپتا ل موجود ہیں جہاں بغیر انشورنس کے بھی گاڑی کا کام اور اپنی بیماری کا علاج کروایا جاسکتا ہے۔
تیمم کرنے والا یا مسح کرنے والا امام بن سکتا ہے؟
سوال: کیا تیمم کرنے والا یا مسح کرنے والا شخص وضو کرنے والوں کی امامت کرواسکتا ہے؟
بازار کی مچھلیاں مری ہوتی ہیں، تو مری ہوئی مچھلی کھانا کیسا؟
جواب: بغیر مر جائے، جبکہ مچھلی کو ذبح کرنا فرض نہیں، کیونکہ حدیث پاک میں دو مُردوں یعنی مچھلی اور ٹِڈی کو ذبح کیے بغیر کھانا حلال فرمایا گیا ہے۔ ایک اور حد...
نماز میں درود نہ پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟ حدیث پاک کی شرح
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ نماز کے آخری قعدہ میں تشہد کے بعد درود پاک پڑھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ایک شخص کا کہنا ہے کہ فرض ہے، اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور دلیل میں ایک حدیث بیان کرتا ہے کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے نماز میں درود پڑھنے کا حکم دیا ہےاور فرمایا جو مجھ پر درود نہ پڑھے اس کی نماز ہی نہیں ہوتی۔ لہذا دورد پڑھنا فرض ہے،بغیر پڑھے نماز نہیں ہوگی۔ درست رہنمائی بیان فرمائیں۔
چھالے سے نکلنے والا پانی ناپاک ہے
سوال: ہاتھ کی ہتھیلیوں میں جو پانی والے دانے نکل آتے ہیں،ان میں تھوڑا سا سفیدپانی ہوتا ہے ،معلوم یہ کرنا ہے اس سفید پانی سے وضو ٹوٹ جائے گا یا نہیں اور یہ نجاستِ غلیظہ ہوگا یا خفیفہ؟
دوران غسل وضو ٹوٹنے کے بعد بغیر وضو کیے نماز پڑھنا
سوال: دوران غسل اگر وضو ٹوٹ گیا، تو کیا غسل کے بعد وضو کیے بغیر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جس پر دَم لازم ہو اور وہ دَم دینے پر قادر نہ ہو، تو کیا حکم ہے
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے کسی مجبوری کےبغیر سلے ہوئے کپڑے پورے ایک دن تک پہنے رکھے ، مگر فقیر ہونے کے سبب دم دینے پر قادر نہیں ۔ کیا دم دینے کے لیے وہ قرض لے یا کسی سے مدد مانگے یا اس کے بدلے روزے رکھ لے یا فقط توبہ کر لینا کافی ہے ؟ سائل :صوفی اقبال ضیائی (مدینہ منورہ)