
کیافرض حج کی ادائیگی کے لیے والدین کی اجازت ضروری ہے؟
سوال: کیا فرض حج ادا کرنے کےلئے والدین کی اجازت ضروری ہے ؟؟ رہنمائی فرمائیں۔
حج فرض ہونے کے بعد نہ کیا اور بعد میں استطاعت نہ رہی تو حج کا حکم
سوال: جس سال حج فرض ہوا اس سال حج نہ کر سکا، بعد میں اسباب مہیا نہ ہو سکے تو کیا حکم ہو گا؟
حج فرض نہ تھا پھر بھی کرلیا تو!
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ میں نے تقریباً24سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ حج کیا تھا، لیکن اس وقت میں صاحبِ استطاعت نہیں تھا۔ اب میری عمر32سال ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ صاحبِ استطاعت ہوں۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا اب مجھ پر دوبارہ سے حج کرنا فرض ہے؟ نوٹ:سائل نے وضاحت کی کہ اس نے 24سا ل کی عمر میں جو حج کیا تھا، وہ مطلق حج کی نیت سے کیا تھا ،حج فرض یا نفل کی کوئی نیت نہیں تھی؟
طوافِ زیارت سے پہلے اورل سیکس کرنے کا حکم
سوال: ایک مرد عورت حج میں کنکری اور حلق سے فارغ ہوگئے تھے، مگر ابھی طواف الزیارہ نہیں کیا تھا، اور طواف الزیارہ سے پہلے انہوں نے اورل سیکس کرلیا، اب ایسی صورت میں ان پر کیا حکم ہوگا ؟
جو حج جمعہ کو ہو ،اسے حجِ اکبر کہنا کیسا
سوال: جو حج جمعہ کو ہو ،اسے حجِ اکبر کہنا کیسا؟
سوال: ایک شخص کرائے پر رہتا ہے اور اس نے اپنی رہائش کے لیے گھر خریدنے کے لیے رقم جمع کی ہوئی ہے ، جو اس قدر ہے کہ جس سے وہ حج کر سکتا ہے اور حج کے دن بھی آگئے ہیں ، تو کیا اُس شخص پر گھر خریدنے کے لیے رکھی ہوئی رقم کی وجہ سے حج لازم ہوگا ؟
حج کے اخراجات کی رقم کوئی قرض مانگے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: حج فرض ہونے کا زمانہ آگیا، حاجی حج کو جارہے ہیں اورحج کے اخراجات کے مطابق حاجت سے زائد پیسے پاس موجود ہیں تو حج فرض ہوگیا لیکن اس وقت اگر بھائی قرض مانگے تو کیا اسے قرض دیں یا حج پر جائیں۔ اور صورت حال یہ ہے کہ اگر قرض نہ دیا تو بھائی اور والد دونوں ناراض ہوجائیں گے اور ساری باتیں سننی پڑیں گی۔
کروڑوں زرعی زمین ہے، لیکن حج کے لئے نقد رقم نہیں تو حج کا حکم
سوال: اگرحج کرنے کے لئے کسی مسلمان کے پاس کچھ رقم نقد موجود ہے اوراس کی بیوی بھی اپنا سونا دے رہی ہے کہ بیچ کر حج کے لئے رقم حاصل کر لے، لیکن پھر بھی اس کی مطلوبہ رقم کیش میں پوری نہیں ہورہی، کیا اس پر حج فرض ہوگا جبکہ مذکورہ شخص ایسے زرعی رقبے کا مالک ہے جو کم سے کم 2 سے 3 کروڑ کا ہے،جس سے اس کو سالانہ آمدن ٹھیکے کے طور پر وصول بھی ہوتی ہے،لیکن رقم کا بندو بست ابھی نہیں ہےاور گھر والوں کے اخراجات کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے؟
پلاٹ بیچنے کی وجہ سے حج فرض ہوگیا، لیکن کیا نہیں تو حکم؟
سوال: ایک شخص نے 2012 میں 7 لاکھ کا پلاٹ بیچا تھا پھر 2016 میں ان پیسوں سے ایک اور پلاٹ لے کر گھر بنا لیا تو کیا اس پر اس وقت حج فرض ہو گیا تھا؟ نیز اب اس کے پاس پیسے نہیں ہیں تو کیا اب بھی اس پر حج فرض ہے ؟
حج کی سعی طوافِ وداع کے بعد کرنا
سوال: اگر کسی حاجی نے طوافِ زیارت کے فوراً بعد طوافِ وداع کر لیا اور حج کی سعی اس کے بعد ادا کی، تو اس کا کیا شرعی حکم ہوگا؟