سرچ کریں

Displaying 251 to 260 out of 766 results

251

عمرہ کیے بغیر احرام کھولنا اور پھر دوسرا احرام باندھ کر عمرہ کرنا

جواب: علمی کی بناء پر احرام کا ختم ہونا سمجھےجس کی بنا پرممنوعات احرام کاموں کا ارتکاب کیا،تو سب جنایات پر الگ الگ دم یا صدقہ لازم نہیں ہوگا ، بلکہ ...

251
252

عمرہ کر کے حدود حرم سے باہر حلق کروایا تو حکم؟

سوال: میرے ایک دوست پاکستان سےعمرہ کرنےگئے،انہوں نےعمرہ کرنےکےبعدحلق یاقصرنہیں کروایا،بلکہ مقام تنعیم میں مسجدعائشہ زیارت کےلیےچلےگئے اوروہیں تنعیم کے مقام پرہی عدم علم کی وجہ سےعمرےکاحلق کروالیا، دریافت طلب امریہ ہے کہ اس طرح کرنےسےان پردم لازم ہےیانہیں؟اگردم لازم ہو،تودم کےبجائےاس کی رقم یہاں پاکستان میں ہی شرعی فقیر کودے سکتےہیں یانہیں؟

252
253

قربانی تین دن تک کر سکتے ہیں یا چار دن تک؟ تفصیلی فتوی

سوال: قربانی قریب آ چکی ہے اور اس سے متعلقہ مسائل بھی عام ہو رہے ہیں، انہی میں سے ایک مسئلہ یہ ہے کہ قربانی کتنے دن تک کر سکتے ہیں ؟ تین دن تک یا چار دن تک ؟ برائے کرم قر آن و حدیث و اقوال فقہاو علما کی روشنی میں یہ بیان فرما دیں۔

253
254

نبی پاک ﷺ خود مدد کرتے ہیں یا اللہ سے دعا کرتے ہیں؟

جواب: علم اللوح والقلم ‘‘ مطلق سوال کے متعلق فرمایا ''سوال کر'' جس میں کسی مطلوب کی تخصیص نہ فرمائی، تومعلوم ہوا کہ تمام اختیارات آپ صلی اللہ تعالی علیہ وس...

254
255

مضاربت پر کام کرنے والے نے اپنا پیسہ لگا دیا تو نفع کا حکم، نیز انویسٹر فوت ہوجائے تو مضاربت کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرے بھانجے کا فروٹ کا کام تھا ، میں نے اور میرے بھائی نے اس کو ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے (یعنی ڈیڑھ لاکھ میں نے اور ڈیڑھ لاکھ میرے بھائی نے) اور اس کو اس بات کا پابند کیا کہ ان سے الگ الگ تجارت کرنا، ان کا حساب کتاب الگ الگ ہی ہوگا، اس نے اس بات پر عمل کیا اور دونوں مالوں کو آپس میں نہیں ملایا۔ اس میں میرا معاہدہ اس طرح ہوا تھا کہ میرے ڈیڑھ لاکھ روپے سے فروٹ خریدو اور جو نفع ہو مجھے اس میں سے آدھا دے دینا، آدھا تمہارا ہوگا! تو وہ جب منڈی گیا، وہاں اسے مناسب قیمت میں اچھا سودا مل رہا تھا لیکن اس کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کم پڑ رہے تھے، تو اس نے اس میں اپنے 50ہزار روپے ملادئیے، یوں اس نے دولاکھ روپے کا مال خرید لیا اور اس طرح ہمارے فروٹ کے کام میں ہوتا بھی ہے کہ اگر مناسب سودا مل رہا ہو اور پیسے کم ہوں تو اپنے پیسے ملاکر مال خرید لیا جاتا ہے، اب اس نے یہاں اپنے شہر کراچی میں لاکر بیچا تو اس سے ٹوٹل 35 ہزار روپے کا پرافٹ ہوا۔ اور میرے بھائی کا اس سے معاہدہ اس طرح ہوا تھا کہ اس سے فروٹ خریدو، اس کام میں جو بھی نفع ہو، اس میں سے صرف 25 فىصد بھائی کا ہوگا، باقی 75 فيصد اس کا ہوگا۔ قضائے الٰہی سے درمیان میں ہی میرے بھائی کا انتقال ہوگیا اور ابھی ان کا آدھا مال ہی میرا بھانجا بیچ پایا ہے، اس میں سے آدھا مال موجود ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ: (1) میرے معاہدے میں کل مال بک جانے کے بعد جو 35 ہزار روپے کا پرافٹ ہوا، اس کو کس طرح تقسیم کیا جائے گا؟ یعنی میرے والے مال میں 50 ہزار روپے میرے بھانجے نے بھی لگائے ہیں، اس کے بعد بھی ٹوٹل نفع میں سے آدھا آدھا ہوگا یا اس میں کوئی تبدیلی ہوگی؟ (2) میرے مرحوم بھائی کے پیسوں سے خریدے ہوئے باقی مال کو بیچنے کا بھانجے کو حق حاصل ہے یا نہیں؟ اور اس میں جو پرافٹ ہوگا، اس میں سے اس کو مقررہ نفع ملے گا یا سب میرے بھائی کے بچوں بچیوں کا ہوگا ؟

255
256

مسافر امام کے مقیم مقتدی کے لئے آخری دو رکعتوں کے احکام

جواب: علما کا اختلاف ہے اور زیادہ صحیح قول یہ ہے کہ اس پر سجدہ سہو لازم ہوگا کہ یہ صرف قراءت کے معاملے میں لاحق کی طرح ہے۔ درمختارمیں ہے"و المقيم خلف المسا...

256
257

پرائز بانڈ بیچنے کے بعد انعام نکلا تو انعامی رقم کا مالک کون ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی شخص کا حکومتی قرعہ اندازی میں پرائز بانڈ پر انعام نکلا ، مگر جس کے پاس پرائز بانڈ تھا، اسے معلوم نہ ہوا اور اس نے چند ماہ بعد پرائز بانڈ کسی کو فروخت کر دیا اور جس نے پرائز بانڈ خریدا، اسے بھی کچھ عرصے کے بعد پتہ چلا کہ اس پرائز بانڈ پر میرے خریدنے سے کچھ عرصہ پہلے انعام لگا تھا، چنانچہ اس نے وہ انعام وصول کر لیا۔ پہلے شخص (بائع) کو معلوم ہوا تو اس کا یہ کہنا ہے کہ یہ انعامی رقم میری ہے اور میں ہی اس کا مالک ہوں، کیونکہ جب پرائز بانڈ پر انعام لگا تھا، تو وہ بانڈ میری ملکیت میں تھا۔ اور دوسری بات یہ کہ میں نے اسے بانڈ بیچا ہے، اس کی انعامی رقم نہیں بیچی، اگر انعامی رقم کے ساتھ بیچتا تو کافی زیادہ قیمت پر بیچتا۔ لہذا آپ سے سوال یہ ہے کہ شرعی نقطہ نظر سے اس انعام کا مستحق کون ہے، دوسرا شخص کہ جس کے پاس فی الوقت یہ پرائز بانڈ ہے اور اس نے انعام وصول کیا؟ یا وہ پہلا شخص کہ جب انعام لگا، تو وہ پرائز بانڈ کا مالک تھا؟

257
258

انسانی بالوں کی خرید و فروخت کا حکم

جواب: علم نہ ہو،تو اصل مالک کی طرف سے فقیرِ شرعی پر صدقہ کردی جائے۔ اِس رقم کو ذاتی استعمال میں لانا ،ناجائز اور گناہ ہے ۔ مہذِّب فقہ حنفی، امام م...

258
259

نابالغ بچوں کا بڑوں کی صف میں کھڑا ہونے کا حکم‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ سمجھدار اورناسمجھ بچےبالغوں کی صف میں کھڑےہوجائیں اورنمازشروع کردیں ، توبعد میں آنے والےنمازی کاان کو صف سےپیچھےکرناکیساہے؟ سائل:غلام سرور(خداکی بستی،سرجانی ٹاؤن،کراچی)

259
260

گھر میں بزرگ کی تصویر لگانا کیسا ؟‎

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے علاقے میں عام رواج ہے کہ لوگ حضور غوث پاک اور دیگر بزرگانِ دین کی طرف منسوب بہت ساری تصاویر تعظیم کے طور پر گھروں میں رکھتے ہیں ، ان تصاویر کا بہت اعزاز و اکرام کرتے ہیں ، تو اس طرح تعظیم کے ساتھ بزرگوں کی تصاویر گھر میں رکھنا کیسا ہے ؟

260