
جو نہ روزہ رکھ سکے اور نہ فدیہ دے سکے اسکے لیے کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کوئی شخص ایسا ہے، جو روزہ نہیں رکھ سکتا اور وہ فدیہ بھی نہیں ادا کرسکتا، تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
ماں کے روزوں کا فدیہ اُن کی بہو کو دینا
سوال: کیا والدہ کے روزوں کا فدیہ اُن کی بہو کو دے سکتے ہیں،جبکہ بیٹا یعنی بہو کا شوہر انتقال کرچکا ہے اور بہو بیوہ ہے؟
واجب الاعادہ نماز کی جماعت میں نئے مقتدی شامل ہوسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ امام صاحب نمازِ فجر پڑھا رہے تھے، دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے، تو سورت فاتحہ پڑھنا بھول گئے اورفاتحہ کے علاوہ قراءت شروع کر دی، انہیں سورت فاتحہ یاد نہیں آئی اور کسی مقتدی نے بتایا بھی نہیں حتی کہ انہوں نے یوں ہی رکوع و سجود کر کےسجدہ سہو کئے بغیر نماز مکمل کر لی، بعد میں انہیں بتایا گیا کہ سورت فاتحہ نہیں پڑھی گئی، تو انہوں نے نمازیوں کو کہا کہ نماز دوبارہ پڑھی جائے گی، توامام صاحب نے دوبارہ جماعت کروائی، بعض ایسے افراد بھی تھے، جو پہلے والی جماعت میں شریک نہیں ہو سکے تھے، لیکن وہ دوسری جماعت میں شریک ہوئے اور اپنی فرض نماز ادا کی۔ اس حوالے سے ارشاد فرما دیجئے کہ اُن مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہو گا؟
قضا نماز کے دوران مکروہ وقت شروع ہوجائے تو نماز ہوجائے گی؟
سوال: اگر قضاء نماز کے دوران مکروہ وقت شروع ہو جائے تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
پیاس لگنے پر روزہ چھوڑنا اور روزوں کا فدیہ دینا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں 17سال سے ذہنی مریضہ ہوں اور رمضان کے روزے نہیں رکھتی، کیونکہ میں جو ادویات استعمال کرتی ہوں، اُن کے ساتھ پانی بہت پینا پڑتا ہے، میں ایک منٹ بھی پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی چاہے سردی ہو یا گرمی،اُن ادویات کے علاو ہ کوئی حل بھی نہیں ہے، تو میں اپنے روزوں کا فدیہ دیتی ہوں ،کیا یہ جائز صورت ہے؟ اگر نہیں تو برائے کرم شرعی رہنمائی فرما دیں۔
کھڑی ہوئی ٹرین میں نماز شروع کی اور ٹرین چل پڑی تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایک شخص نے کھڑی ٹرین میں ظہر کی فرض نماز شروع کی اور ٹرین چل پڑی، تو فرض باقی نہ رہے۔ کیا اب فوراً سلام پھیر کر نماز توڑ دے یا ویسے ہی ٹوٹ گئی یا نفل کے طور پر مکمل کرے؟
عشا ء کا وقت باقی سمجھتے ہوئےفجر کے وقت میں عشاء پڑھ لی، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کسی نے فجر کے وقت کو عشاء کا وقت سمجھتے ہوئے، عشاء کی نماز ادا کر لی، تو کیا حکم ہے؟ کیا بطورِ قضا کے یہ نماز شمار کی جائے گی یا قضا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟
غوث پاک کے نام کا جانور قربان کرنا کیسا؟
جواب: نماز)کا تذکرہ ہے اورجیسے کہتے ہیں مسافر کی نماز،اونٹوں کی زکوۃ وغیرہ ۔اس سے کوئی بھی یہ مراد نہیں لیتا کہ معاذ اللہ ! یہ روزے حضرت داؤد علیہ السلام ک...
شوگر کے مرض کی وجہ سے روزہ چھوڑنا اور کفار دینا کیسا ؟
سوال: میری والدہ کی عمر 57 سال ہوگئی ہے اور وہ شوگر کی سخت مریض ہیں۔ انہوں نے روزے نہیں رکھے ، تو کیا اب فدیہ دے سکتے ہیں ؟
وتر کے بعد والے نفل کی جگہ صلوٰۃ التوبہ پڑھ سکتے ہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ عشاء کی نماز میں وتر کے بعد کے نوافل کی جگہ صلاۃ التوبہ ادا کرسکتے ہیں؟ سائل:محمد ضمیر(فیصل آباد)