سونا چاندی اور رقم مل کر نصاب کے برابر ہوں تو زکوٰۃ و قربانی کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کے پاس تین چار تولے سونا، دس بارہ تولے چاندی اور تقریبا پچیس ہزار روپے رکھے ہیں اور ان پر سال بھی پورا ہو چکا ہے، ان تینوں چیزوں میں سے کوئی بھی نصاب کو نہیں پہنچتی، تو اس صورت میں اس پر زکوٰۃ اور قربانی واجب ہو گی یا نہیں؟
والد کا اپنی صاحبِ نصاب بالغ اولاد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص جس کی بالغ اولاد صاحب نصاب بھی ہے، تو اس صورت میں والد اپنی بالغ اولاد کی طرف سے قربانی کرسکتا ہے یا نہیں؟ سائل :راشد حسین(فیصل آباد)
سینگ جڑ سے نکالے گئے جانور کی قربانی ہوجائیگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی نے قربانی کا ایسا جانور خریدا جس کے سینگ جڑ سے نکا ل دیے گئے تھے ،پھر اس کا زخم بھر کر ٹھیک ہو گیا اور وہاں کھال جڑ کر مکمل ٹھیک ہو گئی تو اب کیا ایسےجانور کی قربانی ہو جائے گی؟ سائل :محمد شریف(خداداد کالونی،کراچی)
تنخواہ لینے والے امام کو قربانی کی کھالیں دینا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک امام مسجد ہیں جو خود صاحب نصاب ہیں، وہ نماز پنجگانہ، نماز جمعہ اور نماز جنازہ بغیر کسی اجرت یا تنخواہ کے پڑھاتے ہیں اور مسجد میں آنے والے بچوں کو ناظرہ بھی مفت میں پڑھاتے ہیں، البتہ عیدین کے موقع پر تقریباً تین چار ہزار روپیہ ان کو دیا جاتا ہے، یہ امام صاحب تقریباً پچھلے پندرہ سال سے یہ خدمت کر رہے ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ ان امام صاحب کو قربانی کی کھالیں دی جا سکتی ہیں یا نہیں؟ شرعاً اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
قربانی واجب ہونے کے باوجود نہ کی تو اب کس طرح کی بکری صدقہ کرنا ہوگی؟
سوال: اگر کسی پر قربانی لازم تھی اور اس نے نہ کی یہاں تک کہ قربانی کے ایام گزر گئے تو اب بعض فتاویٰ میں یہ لکھا ہوتا ہے کہ ”ایک متوسط بکری کی قیمت صدقہ کریں گے“ جبکہ بعض میں یہ ہوتا کہ ہے ایک بکری کی قیمت صدقہ کریں گے تو سوال یہ ہے کہ کیا متوسط بکری کی قیمت ادا کرنے سے ہی واجب ادا ہوگا یا کوئی سی بھی ایسی بکری جو قربانی کے لائق ہو،اس کی قیمت ادا کردیں اگرچہ وہ متوسط سے کم درجے کی ہو تو واجب ادا ہوگا یا نہیں؟
پرندوں یا جانوروں کیلئے گوشت چھت پرڈالنا
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ گھروں میں جانوروں کے لیے گوشت وغیرہ منگوایا جاتا ہے اور پھر گھر کے اوپری حصے میں صدقے کی نیت سے جانوروں کے لیے رکھ دیا جاتا ہے کیا ایسا کرنا درست ہے ؟
اونٹ کاگوشت کھانے کے بعدوضوکرنا
سوال: اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرنے کا کیا حکم ہے؟
سوال: مسلمان عمومًا "کھال" اتارا ہوا گوشت کھاتے ہیں۔مگراب جو مسلمان قصاب بازار میں گوشت بیچتے ہیں وہ" کھال" کے ساتھ ہی گوشت بیچتے ہیں۔تو کیا کھال اتار کر ہی گوشت کھایا جائے یا بال چھیل کر کھال کے ساتھ گوشت کھا سکتے ہیں؟
جانور ذبح کرتے ہوئے سر الگ ہوجائے، تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قربانی کے جانور مثلا ً بکرے کو ذبح کرتے ہوئے اس کی چار رگیں کاٹی گئیں، لیکن اس کاسر بھی جدا ہو گیا، تو کیا ایسے جانور کی قربانی ہو جائے گی؟ نیز اس جانور کا گوشت کھانا کیسا؟ سائل: انصر عباسی (مری)
کیا قربانی کرنے والے پر عید کا روزہ لازم ہے ؟
سوال: اسے عیدُ الاضحیٰ کے دن روزہ رکھنا ضروری ہے ؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس دن روزہ رکھا جائے جب قربانی ہو جا ئے تو پہلے اس کے گوشت سے افطار کیا جائے کیایہ درست ہے ؟