
شادی میں دیے جانے والے نیوتا کا حکم
سوال: ماہنامہ فیضان مدینہ جنوری 2017 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے خاندان میں ولیمہ وغیرہ دعوتوں کے مواقع پر کچھ نہ کچھ پیسے دیئے جاتے ہیں اور نیت یہ ہوتی ہے کہ جب ہمارے ہاں شادی وغیرہ ہوگی تو یہ کچھ زیادتی کے ساتھ ہمیں مل جائیں گے مثلاً 1000 ہم نے دیا ہے تو یہ 1500 دیں گے اور ہم اگلی بار اس سے بھی کچھ زیادہ دیں گے، یہ باقاعدہ رجسٹر پر لکھا بھی جاتا ہے، اگر بالکل ہی وہ نہ دے تو ناراضگی کا اظہار اور برا بھلا بھی کہا جاتا ہے۔ دریافت طلب امر (پوچھنے کی بات) یہ ہے کہ مذکورہ صورتِ حال میں پہلے کم پیسے دینا پھر زیادہ پیسے لینا اور بالکل ہی نہ دیں تو نا راضگی کا اظہار کرنا شرعاً جائز ہے یا ناجائز؟ سائل:محمد سعید عطاری (مدرس کورس، صدر، باب المدینہ کراچی)
عشر نکالنے کے بعد فصل کو بیچنے سے ملنے والی رقم پر زکوٰۃ کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم نے اپنی زمین پہ گندم کی فصل اُگائی تھی اور اس پہ عشر بھی ادا کر دیا تھا، عشر ادا کرنے کے بعد بقیہ گندم بیچ کر رقم محفوظ کر لی، تو سوال یہ ہے کہ اس رقم پر بھی زکوۃ فرض ہو گی یا نہیں؟ اگر فرض ہو گی، تو صاحبِ نصاب شخص اسے پہلے والے نصاب میں شامل کرے گایا پھر اس کے لیے الگ سے سال گزرنا شرط ہو گا؟ کیونکہ میں پہلے سے صاحبِ نصاب ہوں، میری کریانہ کی دکان ہے، جس میں کم و بیش پانچ لاکھ کا مالِ تجارت ہو گا اور میری زکوۃ کا سال 25 شعبان کو پورا ہوتاہے، تو اس اعتبار سے کیا گندم والی رقم پہلے والے نصاب میں شامل کریں گے یا پھر زکوۃ فرض ہونے کے لیے اس پر الگ سے سال گزرنا شرط ہو گا؟ گندم بیچے ہوئے چھ ماہ گزرے ہیں۔
کسی کواپنا گردہ دینا شرعی طور پر کیسا ہے؟
جواب: ،لہذاوہ اپناکوئی عضوکسی دوسرے کوکسی طرح نہیں دے سکتاتوصورت مسئولہ میں والداپناگردہ بیٹے کونہیں دےسکتا،اگرچہ بیٹے کے دونوں گردے خراب ہوگئے ہیں ۔ مج...
وراثت میں ملنے والی زمین کی وجہ سے قربانی لازم ہوگی یا نہیں ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے ہاں جب کسی کا والد فوت ہو جائے اور وراثت میں ایسی زمین چھوڑے جو اس نے اپنی اولاد کے نام نہ کی ہو ، تو ورثا اس زمین کو مل کر استعمال کرتے اور اسی کی فصل کھاتے ہیں ، جبکہ ان کی گزر بسر اس زمین پر منحصر نہیں ہوتی بلکہ ان کا ذریعۂ آمدنی اس کے علاوہ ہوتا ہے ، لیکن وہ قربانی نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ والد صاحب نے زمین ہمارے نام نہیں کی تھی ، اس لیے ہم صاحبِ نصاب نہیں ہیں اور ہم پر قربانی لازم نہیں ہے ۔ سوال یہ ہے کہ اگر ان کی گزر اوقات اس زمین پر منحصر نہ ہو اور ان کے پاس اس زمین کے علاوہ ساڑھے سات تولے سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت کے برابر حاجتِ اصلیہ سے زائد مال بھی نہ ہو ، لیکن ان کا اس زمین میں بننے والا حصہ ان کی حاجتِ اصلیہ سے زائد اور ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہو ،تو اس زمین کی وجہ سے ان پر قربانی لازم ہو گی یا نہیں ؟
جواب: ، شرعاً اس کا کھانا ممنوع نہیں،اگرچہ گائے بھینس بکری کی کھال کھانے کے قابل نہیں ہوتی۔‘‘(فتاوی رضویہ، ج 20، ص 233، رضا فاؤنڈیشن، لاہور) فتاوی فقیہ...
نابالغ منت مان کر بھول جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: زید نے نابالغی کی حالت میں نوافل پڑھنے کی منت مانی تھی، لیکن کتنے نوافل پڑھنے کی منت مانی تھی ؟ یہ زید کو یاد نہیں۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ زید کتنے نوافل پڑھے کہ وہ اس منت سے برئی الذمہ ہوجائے؟
واپس لینے کی شرط پر کوئی چیز بیچنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنے بکرکوپندرہ لاکھ روپےکی اپنی گاڑی اس شرط پرفروخت کی کہ جب میرے پاس پیسے ہوں گے، تب میں اداکرکے گاڑی واپس لے لوں گااوراس وقت تک گاڑی تم استعمال کرو۔کیاان دونوں کے درمیان مذکورہ معاہدہ شرعاجائزہے یاناجائز ؟
کہا کہ یہ دوائی میرے لئے حرام ہے اور پھر وہ دوا کھا لی
سوال: طبیعت خراب تھی، لیکن دوائی نہیں کھائی اور زبان سے یہ الفاظ کہے کہ یہ دوائی میرے لئے حرام ہے، پھر جب طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو وہی دوائی کھا لی، تو اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟
چیونٹیاں بہت زیادہ ہوں،جن سے کافی پریشانی ہو، تو کیا کیا جائے؟
سوال: ہمارے گھر میں بہت زیادہ چیونٹیاں ہیں ہر کھانے پینے والی چیز پرچڑھ جاتی ہیں، حالانکہ مکمل طور پر صفائی ہوتی ہے اور ہر چیز ڈھانپ کے رکھی جاتی ہے، پانی کی بوتلوں، بچوں کے دودھ کے ڈبوں پر چڑھ جاتی ہیں، یہاں تک کہ دیوار سے بیڈ پر آجاتی ہیں جس کی وجہ سے بہت پریشانی ہوتی ہے انہیں مارتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے، اس صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہئے؟