سرچ کریں

Displaying 301 to 310 out of 549 results

301

کیا نبی پاک کو دعا میں وسیلہ بنانا جائز ہے؟

جواب: کہناکہ دعا کے دوران سرکار ﷺکی طرف متوجہ ہوناجائزنہیں،دعوی بلا دلیل ہے اور دعوی بغیر دلیل باطل ہوتا ہے لہٰذا زید کا یہ کہنا باطل ہے بلکہ اس کے بر خلاف ...

301
302

قربانی کرنے کی بجائے کسی غریب کی مدد کرنا بہتر نہیں؟ ایک اعتراض کا جواب

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بقرہ عید کے موقع پر بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ قربانی میں جانور خریدنے میں اتنا خرچہ ہوجاتا ہے۔ جانور خرید کر اس کو ذبح کرکے اتنا فائدہ نہیں، جتنا فائدہ غریب کی مدد کرنے میں ہے۔ یہی رقم اگر کسی غریب آدمی کو دیدی جائے تو اس کی اچھی مالی مدد ہوسکتی ہے، اس کے گھر کا چولہا جل سکتا ہے، غریب کی بیٹی کی شادی کا انتظام ہوسکتا ہے، وہ غریب شخص کرایہ کے گھر سے نکل کر اچھا گھر خرید سکتا ہے، کچھ چھوٹا موٹا سا اپنا کام کاج شروع کرکے دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ذلت سے بچ سکتا ہے، لہذا غربت کے حالات کے پیش نظر قربانی کیلئے اتنے مہنگے مہنگے جانوروں کو خریدنے کے بجائے غریبوں کی مالی مدد کی جائے، اور جتنی رقم سے جانور خریدنا ہو، اتنی رقم اپنے کسی غریب رشتے دار شخص کو دے دیں تو یہی قربانی ہو جائے گی۔ کیا یہ کہنا درست ہے اور اس طرح قربانی ہوجائے گی؟

302
303

نبی کریم ﷺ نے معراج کا سفر کتنے وقت میں کیا تھا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نبی کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم نے سفر معراج کتنے عرصہ میں کیا؟ ایک شخص کا کہنا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم نے سفر معراج 18 ہزار سال میں مکمل کیا، اور جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم سفر معراج کے لیے تشریف لے گئے تو اس کائنات کا نظام روک دیا گیا اور جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم واپس تشریف لائے تو اس کائنات کا نظام چلنا شروع ہوا؟

303
304

کیا زائد (انگلی نما) لٹکتے گوشت کو ہاتھ سے جدا کرسکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا ایک چھوٹا بھائی ہے،جس کی عمر تقریبا سات سال ہے ،اس کے دائیں ہاتھ کی چھنگلیا کے ساتھ پیدائشی طورپرانگلی نماگوشت لٹکا ہوا ہے ،جس کے اندر ہڈی نہیں ،اور اس کی وجہ سے اسے لکھنے میں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،گھر کے افراد نے یہ مشورہ کیا کہ اس کو جدا کروا دیا جائے ،اس حوالے سے چند ڈاکٹر وں سے بات چیت کی تو ان سب کایہی کہنا ہے کہ آپریشن کے ذریعے اس زائد (انگلی نما)گوشت کوبا آسانی جدا کیا جا سکتا ہے ، مذکورہ تفصیل کے بعد یہ ارشاد فرمائیں کہ شرعی طور پر اس زائد گوشت کو جدا کرنا کیسا؟ سائل:محمد سلطان عطاری(ضلع ہری)

304
305

دعا میں ہاتھ ملا کر رکھیں یا پھیلا کر؟

جواب: کہنا درست نہیں ہے اوردُعاکے آداب میں سے یہ بھی ہے کہ ہاتھ کپڑے وغیرہ سے چُھپے ہوئے نہ ہوں۔امامِ اہلِ سنّت سے سوال ہواکہ ہاتھ ملا کر دُعا چاہئے یا علیح...

305
306

صف میں نابالغ سمجھدار بچہ کھڑا ہو تو نماز ہوجاتی ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بعض اوقات نابالغ بچے مردوں کی صف میں کھڑے ہو کر جماعت سے نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں، لیکن دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ جماعت میں تاخیر سے شامل ہوتے ہیں اور ان بچوں کو نماز کے دوران ہی صف سے ہٹا کر پیچھے کر دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نابالغ بچوں کے مردوں کی صف میں کھڑے ہونے سے بالغ افراد کی نماز نہیں ہوتی۔ ناسمجھ بچے جو نماز نہیں جانتے، ان کی حد تک تو یہ بات سمجھ آتی ہے کہ وہ تو نماز میں بھی کھیل رہے ہوتے ہیں لیکن ایسے بچے جو مکمل آداب کےساتھ نماز ادا کرتے ہیں، ان کے ساتھ یہ انداز و رویہ اپنانا سخت معیوب لگتا ہے، اور پھر کئی دفعہ ایسے بچے نماز توڑ کر بدتمیزی بھی کرتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس بارے میں شرع کا کیا حکم ہے؟ کیا ان لوگوں کا ایسا کرنا درست ہے؟

306
307

تعزیت سے متعلق احکام

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ان مسائل کے بارے میں کہ (1)تین دن بعد تعزیت کا حکم کیا ہےمکروہِ تنزیہی یا تحریمی؟ (2)کلماتِ تعزیت کیا ہیں ۔کیا کلماتِ دعاء اور صرف یہ کہنا آپ کی والدہ کا پتا چلا اللہ پاک مغفرت فرمائے یہ کلماتِ تعزیت ہیں یا نہیں ؟(3)تعزیت کا مقصد کیا ہے اور یہ کیوں کی جاتی ہے ؟

307
308

یا اللہ، ہمارے مرنے کے بعد ہمیں بھول نہ جانا! اس طرح دعا کرنے کا حکم

جواب: کہنا صریح کفر ہے اور ایسا کہنے والا کافر ہے۔“ (تفسیر صراط الجنان، جلد 6، صفحہ 136، مکتبۃ المدینہ، کراچی) عربی میں نسیان( یعنی بھولنا) ’’چھوڑدینے‘‘ کے...

308
309

حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا کا فرعون کے ساتھ نکاح قرآنی آیت کے خلاف ہے؟

جواب: کہنا کہ آیت کی تاویل میں یہ قول اولی ہے، اس کی دلیل یہ ہے کہ اس سے پہلے والی آیات وہ اللہ پاک کی طرف سے ان لوگوں کو ڈانٹ ڈپٹ کے لیے نازل ہوئیں جنہوں ن...

309
310

قرض وقت پر واپس نہ کرنے کی وجہ سے نقصان لینے کا حکم

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ تین ماہ پہلے میرے ایک دوست کی والدہ نے مجھ سے پندرہ لاکھ روپے لئے جس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ ہم نے کچھ مشینیں اپنے کاروباری معاملات کے لیے ڈسکاؤنٹ پر منگوائی ہیں جس کی وجہ سے پندرہ لاکھ روپے کی اشد ضرورت ہے ، آپ ہمیں دے دیں بطور ضمانت آپ ہمارے فلیٹ کی فائل رکھ لیں جس کی مالیت 45 لاکھ ہے۔ چاہیں تو آپ یہ فلیٹ رکھ لیجئے گا باقی رقم آپ بلڈر کو ادا کر دیجئے گا جس پر میں نے صاف منع کر دیا کہ فلیٹ سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے ، میں آپ کو رقم دے رہا ہوں، تین ماہ بعد رقم ہی واپس لوں گا اور میں نے کوئی فائل وغیرہ بطور ضمانت بھی نہیں رکھی تو انہوں نے کہا ٹھیک ہے ہم آپ کو تین ماہ بعد اصل رقم کے ساتھ کچھ نہ کچھ نفع بطور مٹھائی آپکو دیں گے ( نفع کی رقم طے نہیں کی گئی کہیں سود کے زمرے میں نہ آئے) جب ادائیگی کا وقت نزدیک آیا تو میں نے پیغام بھیجا کہ میری رقم وقت پر مل جائے گی؟ جس پر مجھے یقین دہانی کروائی کہ رقم مقررہ وقت پر ادا کر دی جائے گی۔ اس کے بھروسے میں نے ایک پلاٹ کا سودا کیا اور بیعانہ کی مد میں ایک لاکھ روپے دے دئیے پھر جب مقررہ وقت پر میں نے اپنی رقم واپس لینے کے لیے ان سے تقاضہ کیا تو انہوں نے مجھ سے ایک ماہ کا وقت مزید مانگ لیا اور میری رقم ادا نہیں کی جس کی وجہ سے دوسری جگہ دیا گیا ایڈوانس ضائع ہو گیا ۔ میں نے ان سے کہا : میری جو رقم آپ کی وجہ سے ضائع ہوئی ہے یہ آپ ادا کریں تو ان کا کہنا ہے کہ یہ تو سود میں آجائے گا آپ بھی اس سے بچیں اور ہمیں بھی سودی معاملات میں نہ لائیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ سارا معاملہ سود ہوگا ؟ کیا میرے مطالبہ کے بغیر جو رقم وہ اپنی خوشی سے دیں گی وہ بھی سود کے زمرے میں آئے گی ؟ کیا میں اضافی رقم کے بجائے کسی اور چیز کی ڈیمانڈ کر سکتا ہوں مثلاً کوئی بائیک یا دیگر اشیاء؟ واضح رہے مجھ سے رقم انہوں نے اپنے پارلر اور جم کی مشینری ٪50 ڈسکاؤنٹ پر خریدنے کے لیے لی تھی تو کیا اس سے ہونے والے نفع میں میرا حصہ جائز ہے ؟ برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں۔

310