
وتر پڑھتے ہوئے فجر کا وقت شروع ہوجائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کوئی شخص وتر کی نماز ، تہجد تک مؤخر کر کے پڑھ رہا ہو اور وتر کا سلام پھیرنے سے پہلے فجر کا وقت داخل ہو جائے، تو کیا اس کی نمازِ وتر ہو جائے گی؟
عورت کا کان اور ناک چھدوانا اور ان میں زیور پہننا کیسا؟
سوال: عورتوں کا ناک اور کان میں زیور پہننا اور اس کے لئے ناک کان چھدوانا کیسا ہے؟
پانچ رکعت فرض پڑھنے پر سجدہ سہو سے نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ چار رکعت فرض پڑھ رہے تھے، لیکن پانچ رکعت پڑھ لیں، تو اب سجدہ سہو کرنے سے نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
نماز میں نزلہ بہہ رہا ہو تو اسے صاف کر سکتے ہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز میں چھینک آنے پر نزلہ بہہ کر ناک و منہ کی بیرونی جگہ پر لگ جائے، تواس صورت میں کیا کیا جائے، کیونکہ اگر اس کو ایسے ہی رہنے دیا جائے، تو سجدہ کرنے کی صورت میں مسجد کے فرش پر گرنے کا خدشہ بھی رہتا ہے اور نماز کا خشوع خضوع بھی نہیں رہ پاتا، تو کیا جیب سے رومال نکال کر اسے صاف کرسکتے ہیں؟
اسکول جانے کی وجہ سے نماز قضا کرنا یا وقت سے پہلے پڑھنا
سوال: اگر سکول کا وقت 10 سے 5 کا ہو تو کیا ظہر کی نماز پہلے پڑھ سکتے ہیں یا قضا پڑھ سکتے ہیں؟
آخری قعدے میں التحیات میں سے کچھ بھول جائیں تو نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی نماز کے آخری قعدہ میں التحیات پڑھتے پڑھتے بھول جائے تو اب کیا کرے؟
نماز کے دوران دونوں ہاتھوں سے خارش کرنے سے نماز ٹوٹ جائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز کے دوران اگر کوئی دونوں ہاتھ چھوڑ کر خارش کرنا شروع کر دے تو کیا اس سے نماز ٹوٹ جائے گی؟
سنت مؤکدہ کی جگہ قضا نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: اگر کوئی شخص سنتِ مؤکدہ کی جگہ قضا نمازیں ادا کرے،اس کے لیے کیا حکم ہے؟نیز اگر کوئی امام ایسا کرے ،تو اس کے پیچھے نمازکا کیا حکم ہوگا؟
تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد بیٹھنے سے پہلے امام نے سلام پھیردیا ،تو نماز کا حکم
سوال: اگر مقتدی امام کےقعدہ اخیرہ میں نماز میں اس طرح شامل ہوا کہ مقتدی نے تکبیر تحریمہ کہی، ابھی وہ بیٹھا نہیں تھا کہ امام نے سلام پھیر دیا، اب اس کو جماعت ملی یا نہیں؟ اور وہ اپنی نماز کی بنا اسی پر کرے گا یا دوبارہ تکبیر تحریمہ کہہ کر اپنی نماز پڑھے گا؟ برائےکرم رہنمائی فرمائیں۔
اذان کا جواب دینے پر کتنی نیکیاں ملتی ہیں ؟
سوال: عورتوں کو اذان کا جواب دینے پر کتنی نیکیاں ملتی ہیں؟