
لیبارٹری میں سونے کا ٹیسٹ کرنے کے بعد خریداری کی مختلف صورتوں کا حکم؟
سوال: (1)میں سنار مارکیٹ میں سونا ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹری میں کام کرتا ہوں۔جہاں دوکاندار اپنا کھوٹ ملا سونے کا زیور لاتے ہیں،اس میں اگرچہ سونا غالب اور کھوٹ کم مقدار میں ہوتی ہے ،لیکن تناسب معلوم نہیں ہوتا۔لیبارٹری میں ٹیسٹ کے بعد ان کو بتا دیا جاتا ہے کہ اس میں کھوٹ اتنی ہے اور خالص سونا اتنا ہے۔پھر اگر وہ گاہک کھوٹ والا سونا ہمیں دے کر خالص سونا لینا چاہے ،تواس کا دیا ہوا کھوٹ والا سونا ہم رکھ لیتے ہیں اور انہیں 24 کیرٹ کا خالص سونا اپنے پاس سے دے دیتے ہیں ۔لیکن جو خالص سونا ہم اسے دیتے ہیں ،یہ ان کے لائے ہوئے سونے کے وزن کے برابر نہیں ہوتا، بلکہ کھوٹ کو مائنس کرنے کے بعد جتنا خالص سونا نکلتا ہے، اتنا ان کو دے دیا جاتا ہے۔ مثلاً:اگر کسی شخص نے 12 گرام کھوٹ والا سونا لا کر ہمیں دیا اور ہم نے ٹیسٹ کر کے معلوم کیا کہ اس میں خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام ہے ۔ توپھر باہم رضا مندی سے ہم اس کو12 گرام کھوٹ والے سونے کے بدلے خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام دے دیتے ہیں ۔ کیا ہمارا اس طرح کرنا ،جائز ہے ؟ (2)جب ہم گاہک کی رضامندی کے بعد ان کو خالص سونا دیتے ہیں، تو اس کے ساتھ ہم سونا صاف کرنے کی فیس بھی لیتے ہیں ۔ فرض کریں اگر ایک گرام سونا صاف کرنے کی فیس 200 روپے ہے، تو 12 گرام کھوٹ والے سونے کے بدلے ہم خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام دیں گے اور اس گاہک سے 2400 روپے فیس بھی وصول کریں گے۔کیا یہ بات درست ہے؟ اگر جائز نہیں، تو اس کادرست طریقہ کیا ہے ؟ (3)تیسراسوال اس میں یہ ہے کہ کھوٹ کے علاوہ خالص سونے کا وزن اگر 10 گرام 524 ملی گرام(یا 523 یا 522 یا 521 ملی گرام) بنتا ہے۔ تو ہم اسے 10 گرام 520 ملی گرام ادا کرتے ہیں اور اگر خالص سونے کا وزن 10 گرام 526 ملی گرام(یا 527 یا 528 یا 529 ملی گرام) بنتا ہے، تو ہم اسے 10 گرام 530 گرام ادا کرتے ہیں۔ یہ طریقہ پوری مارکیٹ میں رائج ہے اور سب دکانداروں کو معلوم ہے اور یہ جو چند ملی گرام کا فرق ہوتا ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں کرتا ،کیونکہ اس کی رقم بہت معمولی بنتی ہے۔اور ایسا کرنے کی وجہ یہ ہے کہ جس الیکٹرک ترازو سے سونا وزن کیا جاتا ہے ، وہ 10 ملی گرام سے کم وزن نہیں دکھاتا ، اس لیے ادائیگی کے وقت کچھ ملی گرام کم کر کے یا زیادہ کر کے 10 کا ہندسہ مکمل لیا جاتا ہے۔
حلال جانور کے گردے کھانے کا حکم؟
جواب: پر تفصیلی گفتگو کریں گے:(1) آیا گردے کے اندر پیشاب کی نالی ہوتی ہے یا نہیں ؟(2) اگر ہوتی ہے تو کیا اس نالی کو جدا کیے بغیر گردہ پاک ہوگا یا نہیں ؟(3)...
حاملہ عورت کے پستان سے بغیر کسی درد کے نکلنے والے صاف پانی کا حکم
جواب: پر غسل فرض ہوگا۔ اس صورت میں وہ عورت حسبِ معمول نماز ادا کرے ۔ احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ ڈاکٹر سے مشورہ لے لیا جائے کہ یہ پانی بیماری کا تو نہیں ہے ۔ ...
مسجد سے متصل راستے میں واٹر فلٹر پلانٹ لگانا مسجد کی بجلی استعمال کرنا کیسا؟
جواب: پر لگوایا جائے اور پھر مسجد کی ہی بجلی اور پانی کو استعمال کیا جائے، یہ ناجائز اور گناہ ہے، کیونکہ مسجد کی جگہ ،موٹر اور ٹینکی، سب مسجد کے کاموں کے لی...
وضوکے درمیان وضو توڑنے والی چیز پائے جائے تو کیا حکم ہے؟
جواب: پر غالب تھا یعنی وہ تھوک سرخ تھا، تو اس صورت میں وہ دھلے ہوئے اعضاء بے دھلے ہوگئے ،اُن کی طہارت باطل ہوگئی، لہذا اب نئے سرے سے اعضائے وضو کو دھونا ہوگ...
کسی کا استعمال شدہ احرام پہن کر عمرہ ادا کر نا
جواب: پر عمل ہو جائے۔ در مختار میں ہے” وكذا يستحب (لمريد الْإِحرام )۔۔۔ لبس إزار۔۔۔ ورداء ۔۔۔جديدين أو غسيلين طاهرين“ترجمہ:اسی طرح احرام باندھنے والے شخ...
مسلمان کو کافر کہنا کیسا؟ کہنے والا کافر ہوجائے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ اگر کوئی شخص کسی مسلمان کو کافر و غیر مسلم کہے، اس کے متعلق کیا حکمِ شرع ہے؟ کیا قائل کافر ہو جائے گا یا نہیں؟ اس حکم میں مرد و عورت دونوں برابر ہیں یا دونوں کے لیے الگ الگ حکم ہے؟ اور کیا قائل پر کوئی حد بھی لگے گی؟
اونٹ کاگوشت کھانے کے بعدوضوکرنا
جواب: پر محمول کیا ہے کیونکہ اسے بھی وضو کہا جاتا ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:کھانے سے پہلے وضو محتاجی دور کرتا ہے اور بعد کا وض...
جس برتن میں کتے کا تھوک گر جائے، اسے دوسرے برتنوں کے ساتھ ملا کر دھونا
جواب: لگ سے پاک کرکے دھولیا جائے، البتہ اگر تمام برتنوں کو بہتے پانی سے دھونے والی صورت اختیار کی اور غالب گمان ہوگیا کہ بہتے پانی میں نجاست نکل گئی ہوگ...
روزے کی حالت میں سینی ٹائزر گیٹ سے گزرنے سے روزے کا حکم ؟
سوال: آج کل کرونا وائرس سے حفاظت کے لیے مختلف مقامات پرسینی ٹائزرگیٹ نصب کیے گئے ہیں ۔ گزرنے والے روزے کی حالت میں اس میں سے گزرتے ہیں اوراس کے اجزاءحلق میں چلے جاتے ہیں ،ان کاذائقہ بھی حلق میں محسوس ہوتاہے ،شرعی رہنمائی فرمائیں کہ روزے کی حالت میں یہ جانتے ہوئے کہ میراروزہ ہے ،ایسے گیٹ میں سے کوئی گزرا اوراس کے ذرات اس کے حلق میں پہنچ گئے ، توکیااس کاروزہ ٹوٹ جائے گا؟