
آدھی پیمنٹ دے کر آرڈر پر چیز تیار کروانا کیسا ؟
سوال: ایک اسکول ہے اور اس اسکول کی کتابیں ایک خاص پبلشر شائع کرتا ہے۔ اور وہ پبلشر اپنے اس مخصوص بک ڈپو کو ہی کتابیں بیچتا ہے جن کا ان سے معاہدہ طے ہوتا ہے۔ پبلشر، بک ڈپو والے سے یوں معاہدہ کرتا ہے کہ آپ کے آرڈر پر آپ کی اس شاپ پر بکس ہم اس صورت میں پرووائڈکریں گے کہ آپ ہمیں ففٹی پرسنٹ تین ماہ پہلے دیں گے اور جب ڈیلیوری دیں گے اس وقت آپ مکمل پیمنٹ کریں گے تو پھر ہم آپ کو بکس پرووائیڈ کریں گے ؟ کیا یہ صورت جائز ہے ؟
سوال: ایک دکان ہے جو کرائے پر نائی کو دی گئی، اس دکان میں گاہک داڑھی منڈوانے بھی آتے ہیں اور نائی ان لوگوں کی داڑھی بھی مونڈتا ہے تو ایسے نائی کو کرائے پر دکان دینا کیسا؟
پانی پر قادر نہ ہو، تو اعضائے وضو پر مسح کرنے سے وضو ہوگا یا نہیں ؟
سوال: جو شخص غسل یا وضو کے لئےکسی بیماری کی وجہ سے اعضائے وضو پر پانی بہانے پر قادر نہ ہو، تو اس پر مسح کرنا وضو کیلئے کافی ہوگا یااسے تیمم کرنے کا حکم ہوگا؟
سوال: جب ہم مدنی قافلے میں جاتے ہیں، تو شرعی مسافت طے کرنے کے بعدمثلاً ایک شہر کے اندرپندرہ دن کی نیت کرتے ہیں ، لیکن اسی شہر میں ہم ایک جگہ نہیں رکتے بلکہ مختلف مساجد میں چلے جاتےہیں، جو ایک دوسرے سے تین تین، چار چار کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ہوتی ہیں۔توکیاہم وہاں پر مقیم رہیں گے؟اسی طرح اگر شہرسے اس کے قریبی گاؤں، دیہات میں چلےجاتے ہیں،جوشہرسے شرعی مسافت پرنہیں ، تو کیا حکم ہوگا؟یاایک گاؤں میں پندرہ دن کی نیت سے چلے جاتے ہیں لیکن پھر ایک گاؤں میں نہیں رکتے بلکہ اس کے قریب قریب دوسرے گاؤں میں بھی چلے جاتے ہیں،جوشرعی مسافت پرنہیں ، تو کیا اس دوران ہم مسافر رہیں گے، جبکہ ان مقامات میں سے کوئی بھی ہمارا وطن اصلی نہ ہو؟ تفصیل کے ساتھ ان ساری صورتوں کا جواب عطا فرما دیجئے ۔
زنا و فحاشی کا ذمہ دار کون ؟ لبرل ازم زنا کے خلاف ہے؟
سوال: جب ہمارے یہاں کوئی ریپ کیس ہوتا ہے اور علمائے کرام اس کی مذمت کے ساتھ ساتھ اس کے اسباب پر بات کرتے ہیں ، تو لبرل لوگ علماء پر اعتراض کرتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات لبرل اصولوں کے بھی منافی ہیں۔کیا لبرل لوگوں کی یہ بات درست ہے؟
جمعہ کے دن سفر کرنے کا اہم مسئلہ
سوال: کوئی شخص جمعہ کے دن جمعہ کا وقت شروع ہونے کے بعد شرعی سفر پر نکلا اور جس وقت نکلا اس وقت جمعہ کی جماعت کا وقت نہیں تھا ،اس لئے اس نے جمعہ کی نماز ادا نہیں کی اورشہر سے نکلنے کے بعد دورانِ سفر اس کے لئے جمعہ کی ادائیگی بھی ممکن نہیں، ایسی صورت میں وہ سفر کے دوران ظہر کی نماز مکمل پڑھے گا یا قصر ادا کرے گا؟
قضاء نماز کے ہوتے ہوئے نوافل پڑھنے کا حکم
جواب: پر کچھ نہیں ہوگا ، لیکن قضا نمازیں ذمے پر باقی رہیں ، توآدمی عذاب کا مستحق ہوگا۔ تنویر الابصارو درمختار میں ہے :”(ويجوز تأخير الفوائت) وان وجب...
جواب: پر لکھ دیا جائے تو امید ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ میت کی مغفرت فرمادے اور اسے عذابِ قبر سے محفوظ فرمائے ، اسی طرح دیگر متبرک اشیاء کو برکت کی نیت ...
خریدی گئی چیز کی قیمت ادا کرنے کے لیے رکھی رقم پر زکوۃ کا حکم
سوال: ہم نے اپنا گھر فروخت کر دیا ہے اور اس کی مکمل قیمت بھی وصول کر لی ہےاور ہم نے نیا گھر بھی لے لیا ہے لیکن ابھی صرف بیعانہ کی رقم دی ہے اور پوری رقم 15 اپریل جو کہ گھر کا قبضہ ملنےکا د ن ہے اس وقت دیں گے اور ابھی تک رجسٹری بھی نہیں کروائی ہے۔ سوال یہ ہے کہ جو رقم ہمارے پاس ابھی موجود ہے جسے ہم نے گھر کی مد میں 15 اپریل کو ادا کرنا ہے کیا اس پر زکوۃ ہوگی ؟ جبکہ بقول والد صاحب کے ان کا زکوۃ کا سال 27 رمضان کو مکمل ہوتا ہے۔ براہ کرم اس کا جواب ارشاد فرمادیں ۔