
عادت کے مطابق تین دن خون آنے کے بعد پھر چھٹے دن دوبارہ آجائے، تو حکم؟
سوال: ایک خاتون کو تین دن تین رات حیض آکر بند ہو جاتا ہے۔ پھر دو دن کوئی رطوبت خارج نہیں ہوتی، چھٹے دن پھر خون آ جاتا ہےاور دو دن مزید رہتا ہے، یہی عادت ہے ہر ماہ۔ اب سوال یہ ہے کہ درمیان میں جو دو دن نہیں خون آرہا ہے نہ کوئی رطوبت ظاہر ہوتی ہے، تو کیا ان دنوں میں نماز ادا کی جائے گی؟
سوال: کیا حیض کی حالت میں تلبیہ پڑھ سکتے ہیں؟
شرعی سفر کے دوران کسی سے ملاقات کے لیے رکنے پر قصر نماز پڑھیں گے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ چند افراد کا گجرات سے لاہور جانے کا پروگرام ہے، مگر راستے میں گجرانوالہ کچھ علما و مشائخ سے ملاقات کے لیے رکنے کا بھی ارادہ ہے، یوں کہ پہلے گجرانوالہ جائیں گے، وہاں ملاقاتیں کریں گے، پھر آگے لاہور کے لیے نکلیں گے، اسی لیے گھر سے کچھ جلدی نکلیں گے، گجرات سے گجرانوالہ کا سفر تقریباً پچاس کلو میٹر ہے اور گجرانوالہ سے لاہور کا سفر تقریبا ساٹھ کلو میٹر ہے، اس طرح یہ ٹوٹل مسافت، شرعی مسافت یعنی 92 کلو میٹر سے زیادہ ہے، سوال یہ ہے کہ لاہور جاتے ہوئے گجرانوالہ رکنا سفر شرعی میں اتصال کو منقطع کرے گا یا نہیں اور نماز قصر پڑھی جائے گی یا مکمل؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
نو سال سے پہلے بچی کو آنے والے خون کا حکم
سوال: ایک اسلامی بہن کی بیٹی 8 سال 6 ماہ کی ہے اور اسے خون آیا، ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا تو وہ حیض بتا رہے ہیں، جبکہ وہ شرعی رہنمائی چاہتی ہیں۔ برائے کرم رہنمائی فرمایئے کہ اس بچی کے لیے کیا حکم ہوگا؟ حیض یا استحاضہ؟
حالتِ احرام میں کپڑے یا ٹشو پیپر سے ناک صاف کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حالتِ احرام میں زکام ہونے کی صورت میں کیا کپڑے یا ٹشو پیپر سے ناک صاف کر سکتے ہیں؟ نیز چہرے سے کپڑے کے ذریعے پسینہ صاف کرنے کا کیا حکم ہے؟ سائلہ:بنتِ دلارے (لائنز ایریا، کراچی)
لقمہ دینے کے لیے نابالغ حافظ پہلی صف میں کھڑا ہوسکتا ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا تراویح میں لقمہ دینے کے لیے ایسے نابالغ حافظ کو پہلی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں؟ جو سمجھدار ہو، نماز کی ادائیگی کا طریقہ جانتا ہو۔
حیض کی حالت میں اسمائے حسنیٰ پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا عورت حیض (ماہواری) کی حالت میں اسمائے حسنیٰ پڑھ سکتی ہے؟ یا اسمائے حسنیٰ کا وظیفہ کر سکتی ہے؟
کیا مرد پر احرام سے باہر ہونے کے لئے حلق کرانا ہی ضروری ہے ؟
سوال: کیا اپنے وقت پر احرام سے باہر ہونے کے لئے مرد پرحلق کرانا ہی ضروری ہے یا قصر بھی کراسکتا ہے ، اگر قصر کراسکتا ہے توافضل عمل کیا ہے نیز قصر کی مقدار کتنی ہے؟
منت مانی ہوئی چیز بھول جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ اگر کوئی شخص کوئی منت مانے اور اس کے بعد اس کا مقصد پورا بھی ہو جائے، لیکن اب اسے یاد نہ رہے کہ منت روزوں کی تھی یا نماز کی یا کسی اور چیز کی، البتہ یہ حتمی طور پر معلوم ہو کہ کوئی منت مانی تھی، تو اب اس منت سے برئ الذمہ ہونے کی کیا صورت ہے؟
احرام کے کپڑوں کو کفن کے لیے استعمال کرنا کیسا ؟
سوال: وہ احرام جسے پہن کر بار بار عمرہ و حج کیا ہو، اسی کو کفن کے لئے استعمال کرنا کیسا؟