سرچ کریں

Displaying 31 to 40 out of 803 results

31

سجدہ تلاوت سے متعلق چند احکام

سوال: (1)اگر کسی شخص کے کئی سجدہ تلاوت ادا کرنے سے رہ گئے ہوں،تو کیا اُن تمام سجدوں کی تلافی کے لیےصرف ایک سجدہ کرلینا کافی ہوجائے گا،یا جتنے سجدے واجب ہوئے ہیں، اُتنے ہی ادا کرنے ہوں گے؟ (2) اگر طالبِ علم سبق پڑھتے ہوئے،بار بار آیتِ سجدہ کی تکرار کرے،تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟کیا اسے ایک سجدہ کرنا ہی کافی ہوگا یا جتنی بار آیت پڑھی ہے،ان سب کی تعداد کے برابر سجدے کرنے ہوں گے؟ (3) آیتِ سجدہ کی تلاوت سےسجدہ تلاوت واجب ہونے کے لیےاپنے کانوں تک آواز پہنچنا شرط ہے یا نہیں؟

31
32

سورہ فاتحہ یا سورت ملانا بھول گئے اور رکوع میں یاد آیا تو

سوال: نماز کی شروع کی رکعات میں اگر کسی نے سورہ فاتحہ پڑھی اور بھولے سے رکوع کردیا، اور رکوع میں یاد آیا کہ سورت نہیں پڑھی ہے يا بھولے سے سورت پڑھ کر رکوع کردیا اور یاد آیا کہ فاتحہ نہیں پڑھی تو وہ کیا کرے؟ اگر وہ اس خیال سے واپس قیام کی طرف نہیں لوٹتا کہ آخر میں سجدہ سہو کرلوں گا اور سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرلیتا ہے تو کیا یہ طریقہ درست ہے؟ یہ بھی ارشاد فرمادیں کہ اگر بھولی ہوئی فاتحہ یا سورت سجدہ میں یاد آئے تو اب کیا حکم ہے؟ سائل : محمد زبیر علی (نارتھ کراچی )

32
33

حمل کے آخری دنوں میں عورت نماز کس طرح پڑھے؟

جواب: رکوع و سجود کے اشارے کے ساتھ نماز پڑھنا جائز ہوگا، مگر یاد رہے! اشارے سے نماز پڑھنے میں سجدے کے لیے رکوع سے زیادہ سر جھکانا ضروری ہے ورنہ سجدہ ادا نہ ...

33
34

عید کی نماز میں مقتدی کی کچھ تکبیریں رہ جائیں، تو نماز کیسے ادا کرے؟

سوال: اگر کوئی شخص نماز عید کی پہلی رکعت کی زائد تکبیروں میں سے ایک یا دوتکبیروں کےبعدشامل ہو،تو وہ شخص یہ تکبیریں کب کہے گا ؟اوراگر اس کی تینوں تکبیریں رہ جائیں اور امام صاحب نےقراءت شروع کردی ہو یاامام صاحب کے رکوع میں جانے کے بعد شامل ہو ، تو زائد تکبیریں کب کہے گا ؟

34
35

نمازی سورۃ الفاتحہ کےبعد سورت ملانا بھول جائے اور نماز پوری کرلے، تو نماز کا حکم

جواب: رکوع میں چلا جائے تو اس کے لیے حکمِ شرع یہ ہے کہ اُسی رکعت کے سجدے سے پہلے پہلے یاد آنے پر فوراً واپس ہو ۔ اور سورت ملائےیا کم از کم واجب مقدار قراء...

35
36

آیت سجدہ پڑھ کر نماز میں شامل ہوں تو سجدہ تلاوت کا حکم

جواب: رکوع وغیرہ میں آیت سجدہ پڑھنے کا مسئلہ مذکور ہے، لیکن جب ہم در مختار کو دیکھتے ہیں تواس میں پہلا اور تیسرا مسئلہ تو وہی ہے، لیکن درمیان والا مسئلہ آ...

36
37

جمعہ میں سجدہ سہو لازم ہوا اور نہیں کیا تو کیا نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اس جمعۃ المبارک کو میں جماعت کروا رہا تھا، تو میں نے بھول کر آہستہ آواز میں قراءت شروع کر دی، مقتدیوں میں سے کسی نے لقمہ نہیں دیا، یہاں تک کہ ﴿صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ ﴾ پڑھ کر مجھے یاد آیا اور پھر میں نے اس کے بعد باقی سورہ فاتحہ اور سورت جہری پڑھی، لیکن آخر میں سجدہ سہو نہیں کیا اور نماز مکمل کر لی۔ میرے ذہن میں تھا کہ جمعہ و عیدین میں سجدہ سہو لازم ہوجائے تو سجدہ سہو نہ کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اس وجہ سے میں نے سجدہ سہو نہیں کیا۔شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس واقعہ کوکچھ دن گزر گئے ہیں، ہماری اس نماز کا کیا حکم ہے؟ نوٹ: اس مسجد میں جمعہ کی نماز اسپیکر پر پڑھائی جاتی ہے اوربآسانی آواز تمام نمازیوں تک پہنچ جاتی ہے، کسی قسم کا اشتباہ نہیں ہوتا۔

37
38

آیت سجدہ کا ترجمہ سننے سے سجدہ تلاوت کب لازم ہوتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ آیتِ سجدہ کا ترجمہ سننےسےسجدہ تلاوت واجب ہونے کے لئے سامع (سننے والے ) کے لئے ترجمہ کامفہوم سمجھناشرط ہے یا نہیں؟

38
39

آیت سجدہ پھر اس کا ترجمہ پڑھنے سے کتنے سجدے لازم ہوں گے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم قرآن پاک کی تلاوت کے ساتھ اس کا ترجمہ بامحاورہ اور بامعنی بھی پڑھتے ہیں اور اس میں آیات سجدہ بھی آتی ہیں، اب ہم آیات بھی پڑھتے ہیں اور ترجمہ بھی تو کیا سجدہ دو مرتبہ واجب ہوگا؟

39
40

نماز میں آیتِ سجدہ کے نشان سے پہلے ہی سجدہ تلاوت کر لیا تو نماز کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اکیلے نماز پڑھتے ہوئے سورۃ النحل کی آیات جب تلاوت کیں، تو آیت نمبر 49”وَ لِلّٰهِ یَسْجُدُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مِنْ دَآبَّةٍ وَّ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ“پڑھ کرسجدہ تلاوت ادا کرلیا،جبکہ قرآن پاک میں سجدہ کا نشان آیت نمبر 50”یَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ“کے اختتام پرہے،اور اس آیت کے بعد سجدہ تلاوت نہیں کیا گیا۔سوال یہ ہے کہ کیا سجدہ تلاوت درست ادا ہوا یا نہیں؟اگردرست ادا نہیں ہوا، تو پھر کیا کرنا چاہیے؟

40